گیارہ سال سے گمشدہ۔۔۔۔۔۔بیگل II !

برطانوی خلائی جہاز بیگلII (Beagle 2)، جو 2003ء میں مریخ کی سطح پر ہو گیا تھا۔ وہ اب مل چکا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ کھوجی کامیابی سے مریخ پر اترا تھا۔ لیکن کامیابی سے اپنے "Solar Panels"نہ کھول سکا، یوں اس کا زمین کے ساتھ رابطہ قائم نہ ہوا۔

لیکن یہ عین ممکن ہے کہ خلائی جہاز میں سائنسی معلومات ذخیرہ ہوں جن کو مستقبل میں حاصل کیا جا سکے ۔ بیگل 2کی ٹیم نے ناسا(Nasa)کے خلائی جہاز" Mars Reconnaissance Orbiter " سے حالیہ دنوں میں لی گئی تصاویر میں اپنے گمشدہ جہاز کو دیکھا تو رائل سوسائٹی لندن میں اپنی پریس کانفرنس میں اس دریافت کا اعلان کیا۔" بیگل 2اب گمشدہ نہیں رہا"

یہ بات یقین کے ساتھ تو نہیں کہی جا سکتی کہ اصل میں کیا ہوا تھا۔لیکن ماہرین کے نزدیک یہ بات تو یقینی ہے کہ بیگل2اپنے چار میں سے تین" Solar Panels"کو کامیابی سے کھو ل چکا تھا اور ہو سکتا ہے کہ وہ اس خاص موقع کیلئے تیار کیا گیا" British Band Blur"کا گانا بھی بجانے میں کامیا ب رہا ہو۔

قارئین ! ہو سکتا ہے آپ سو چ رہے ہوں کہ یہ برطانوی مہم مکمل طور پر ناکامی سے دو چار ہوئی ہے لیکن برطانوی قوم کیلئے اس مہم کا ایک اور دلچسپ پہلو یہ بھی تھا کہ گیارہ سال بعد بیگل2کے کامیابی کے ساتھ مریخ پر اترنے کے ثبوت نے برطانیہ کو خلائی دوڑ میں امریکہ اور روس جیسی طاقتوں کی صف میں لاکھڑا کیا ہے۔
Muhammad Younas
About the Author: Muhammad Younas Read More Articles by Muhammad Younas: 3 Articles with 2573 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.