آئی سی سی رینکنگ٬ پاکستانی بیٹسمین کی پوزیشن؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے- حیران کن بات یہ ہے پاکستان کرکٹ ٹیم جس نے حال میں کچھ فتوحات بھی حاصل کی ہیں اس کے بیٹسمین نئی رینکنگ میں ٹاپ 20 تک کوئی جگہ نہیں بنا سکے- صرف دنیا کے ٹاپ 50 بلے باز میں ہمیں 3 پاکستانی بلے باز دکھائی دیتے ہیں-
 

image


آئی سی سی کی جانب سے جاری کی جانے والی نئی رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا پہلے نمبر پر٬ انڈیا دوسرے نمبر پر جبکہ پاکستان آٹھویں پوزیشن پر براجمان ہے-

آئی سی سی کے مطابق بیٹنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن ساؤتھ افریقہ کے اے بی ڈویلیرز دوسری پوزیشن سری لنکا کے سنگاکارا کی جبکہ تیسری پوزیشن جنوبی افریقہ کے ہی ہاشم آملہ کی ہے-

باؤلنگ رینکنگ میں آسٹریلوی باؤلر مچل اسٹارک پہلے نمبر پر٬ جنوبی افریقہ کے عمران طاہر دوسرے اور مغربی انڈین سنیل نارائن تیسری نمبر پر ہیں-

آئی سی سی کی نئی درجہ بندی کو مدنظر رکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ پاکستانی باؤلر اور بیٹسمین کو کھیل میں انتہائی سنجیدہ ہونے کی ضرورت ہے- پاکستان کے صرف 3 بیٹسمین ایسے ہیں جو ٹاپ 50 میں شامل ہیں جن میں عامر شہزاد 29ویں نمبر پر٬ محمد حفیظ 27 ویں نمبر پر اور اظہر علی 41ویں نمبر پر ہیں-
 

image

دوسری جانب باؤلنگ کے شعبے میں پاکستان کی جانب سے واحد محمد عرفان ہیں جو ٹاپ 20 باؤلر میں شامل ہیں- محمد عرفان اس باؤلنگ رینکنگ میں 16 ویں نمبر پر ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE:

International Cricket Council (ICC) has announced new One Day International (ODI) rankings and no Pakistani batsman could make it to top 2o, while only three Pakistani batsmen are there in top 50 batsmen.