کامیابی کا راز

ایک خوبرو شخص سے اس کا دوست اسکے سسرال ملنے آیا دونوں میاں بیوی سے ملنے اور کھانے کے بعد جب اسکا خوبرو دوست اسے چھوڑنے گیٹ تک گیا تو اس نے کہا کہ تم نے اتنی بڑی عمر کی عورت سے شادی اور پھر اوپر سے گھر جوائی بننا کیسے قبول کر لیا۔ اس نے جواب دیا میرے پاس امیر ہونے اور کامیاب بزنس کا مالک بننے کا راستہ یہی تھا۔

کامیاب ہونا کونسا ایسا شخص ہے جو کہ نہیں چاہتا مگر ہم اپنے معاشرے میں دیکحتے ہیں کہ کامیاب ہوتے چند لوگ ہیں۔ یہ چند کامیاب لوگ زندگی کے ہر شعبے میں آپکو ملتے ضرور ہیں۔ خواہ وہ شعبہ ڈاکٹری ہو وکالت ہو، انجئنرنگ ہو، ایکٹنگ ہو، لکھنا ہو، پبلک ریلیشننگ ہو، پڑھانا ہو، گائیڈ کرنا ہو، لیڈ کرنا ہو۔ کچھ لوگ فیلڈ میں ایسے ضرور ہوتے ہیں جنکی شہرت اور کامیابی کا ڈنکا بجتا ضرور ہے۔ باقی بھی انہی کی طرح کام کر رہے ہوتے ہیں مگر کچھ بازی مار کے اوپر پہنچتے ضرور ہیں۔
۱
۔ اس طرح کے لوگوں کا جائزہ لیا جائے اور انکی زندگی پر نظر ڈالی جائے تو آپکو پتہ لگتا ہے کہ ایک وقت تھا جب زندگی میں انکے ساتھ سلوک بہت برا ہوا ہے۔ ان لوگوں نے مصیبتیں اٹھائیں ان لوگوں نے چھوٹے موٹے کام کئے معاشرے اور لوگوں کے تلخ تجربات بھی سہے اور بد سے بدترین حالات کا سمانا کیا۔ زندگی نے صیح معنوں میں انکو آزمایا بھی اور رلا یا بھی۔
۲۔ ان لوگوں نے مستقل مزاجی کو اپنایا۔ کام کے لئے جُتے اور لگے رہے۔ رکاوٹون نے یہ کہا ضرور کہ تمہیں آگے جانے اور بڑھنے نہیں دیا جائیگا۔ اس کام کو چھوڑ دو۔ اس کام کو کرنے کی ضرورت نہیں کم پر راضی رہا۔ مگر انھوں نے یہ کام چھوڑا نہیں حالات نا موافق تھے پھر بھی وہ اسکو کرتے ضرور رہے۔
۳۔ انھوں نے یہ یقین دماغ میں رکھا کہ ایک دن وہ وقت آئے گا کہ جب کامیابی ملے گی۔ ناکامی کی گنجائش نہیں اور کامیابی بس آیا ہی چاہتی ہے۔ اور ملتا سب کو وہی ہے جس پر وہ یقین رکھتے ہیں۔
۴۔ شارٹ کٹ کبھی نہیں مارا۔ ہمارا المیہ اور بہت بڑا مسئلہ یہی ہے کہ ہم میں سے ہر بندہ جو کام پندرہ دن یا سال کرکے محنت سے ٹھیک طریقے سے کر سکتا ہے۔ اسکو کرنے کے لئے چھوٹا راستہ ڈھونڈتا ہے۔ کسی طرح کوئی چھوٹا راستہ ڈھونڈا جائے جس پر محنت نہ کرنی پڑے کام جلد کرکے سر سے اتارا جائے۔ شارٹ کٹ نے انسانوں کو سب سے ذیادہ ترقی کرنے سے محروم رکھا ہے کیونکہ در حقیقت شارٹ کٹ کا طریقہ کبھی بھی شاندار کامیابی کے لئے بنا ہی نہیں۔
کامیابی کے لئے محنت اور لگاتار محنت کے ساتھ ایک عرصہ اور وقت درکار ہوتا ہے جو انسان کو کامیابی تک لے کر جاتا ہے۔
۵۔ ایمانداری آج ہمارے معاشرے میں سب سے ناپید چیز ہے اور ہر ایک کو یقین ہے کہ ایماندار انسان ترقی نہیں کر سکتا ۔ ترقی کے لئے دوسرے کی ٹانگ کھینچنا اور کسی کے پیر پکڑنا از حد ضروری ہے۔
ایمانداری وہ صفت ہے جو خواہ کتنی ہی نایاب کیوں نہ ہو مگر اپنا اثر ہر دور میں رکھتی ہے۔
بے ایمانی کرکے انسان ترقی جلدی کرتا ہے مگر یہ یقینی نہیں کہ ترقی حلا ل ہے یا نہیں سب سے بڑھ کر پائیدار یا نہیں۔
۶۔ خوشی
دائمی کامیابی اور اطمینان انسان کو ہمیشہ وہی کام کرنے پر ملتا ہے جس کام کو کرنے پر اسکو خوشی ملتی ہو جس کام کو کر کے اسکو مزہ آتا ہو جس کام کو کرنے پر کبھی دل چھٹی کرنے یا کام کسی اور کو دینے کا دل نہ چاہا ہو ہم میں سے ہر ایک کے پاس ایسا کوئی کام ہوتا ضرور ہے سو اس کام کو ڈھونڈیں اور اس کام کو کرنا شروع کریں۔
۷۔ ایکسٹرا کام کرنے کے لئے تیار رہیں۔ کامیاب ہونے والے لوگوں کی عادات کا اگر جائذہ لیا جائے تو ان میں ایکسٹرا کام کرنے کی لگن نظر آتی ہے۔ وہ دن کے محض آٹھ یا دس گھنٹوں تک دفتر بیٹھ کر اپنا فرض پورا کرتے کبھی بھی نظر نہیں آئیں گے۔ وہ چوبیس گھنٹے میں سے اٹھاری گھنٹے بھی بخوشی کام کریں گے۔ صرف آج کا ہی نہیں بلکہ اگلے دن کا کام بھی آج ہی کرنا چاہیں گے۔
کچھ قدم ذیادہ اٹھانا کامیبای کا وہ نسخہ ہے جو کہ بہت ہی سادہ اور عام فہم ہے مگر اسکے باوجود بھی بہت کم لوگ ایسے ہیں جو کہ اس پر عمل کرنا اور اسکو اپنی عادت بنانا چاہیں۔
خواہ ہمیں کتنا ہی یقین ہو کہ ایکسٹرا کام کرنا کبھی کام نہیں آتا جبکہ درحقیقت زندگی میں کبھی بھی کہیں بھی کام آسکتا ہے اور آپکو بہت کچھ سکھا بھی سکتا ہے۔
۸۔ معلومات رکھنا خواہ آپکا پیشہ یا کام کوئی بھی ہو آج کے دور میں جتنا آسان ہے پہلے شاید ہی کبھی نہ تھا۔ آج انٹرنیٹ نے کچھ بھی سیکھنا اور جاننا آسان بنا دیا ہے۔ ہمارے ہاں انٹرنیٹ کا ذیادہ تر استعمال تفریحی مقاصد کے لئے ہے۔

جبکہ انٹرنیٹ کام کی چیز ہے اور اس سے اسکی استعداد کے ،طابق کام نکلوانا ہمارا اپنا کام ہے۔ جہاں پر ایک ہی شعبہ سے تعلق رکھنے والے پانچ لوگ موجود ہوں ان میں سسے ایک کو اس پروفیشن کے بار ے میں باقی چار کے مقابلے ذیادہ علم ہو یقینی طور پر وہ ترقی بحِ ذیادہ کرے گا اور کام کو بہتر طور پر بھی کرے گا۔

اگر آپکو ذیادہ پتہ ہے اور آپ ایکسٹرا کام کرتے ہیں تو منہ سے بتانے کی ضرورت نہیں پڑتی یہ تو وہ خوبیاں ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ خود اپنا پتہ دیتی ہیں۔

ہم میں سے کامیاب ہر ایک شخص ہونا چاہتا ہے مگر بہت کام لوگ ہیں جو کہ درحقیقت کامیاب ہوتے ہیں کیونکہ بہت کام لوگ ہیں جو خود کے اندر چند ایسی ترقی کرنے والی سادہ عادات پیدا کرنے کے بھی قابل ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کامیابی بھی صرف انھی کو ملتی ہے۔



 
sana
About the Author: sana Read More Articles by sana: 231 Articles with 272657 views An enthusiastic writer to guide others about basic knowledge and skills for improving communication. mental leverage, techniques for living life livel.. View More