چاہتے ہیں کہ الله کا نور اپنے مونہہ سے بجھا دیں

سورہ التوبه - ٩ - -------------- آیات # ٣٠ - تا - ٣٣
اور یہودی بولے عزیر الله کا بیٹا ہے اور نصرانی بولے مسیح الله کا بیٹا ہے یہ باتیں وہ اپنے مونہہ سے بکتے ہیں اگلے کافروں کی سی بات بناتے ہیں الله انھیں مارے کہاں اوندھے جاتے ہیں - انہوں نے اپنے پادریوں اور جوگیوں کو الله کے سوا خدا بنا لیا اور مسیح بن مریم کو اور انھیں حکم نہ تھا مگر یہ کہ ایک الله کو پوجیں اس کے سوا کسی کی بندگی نہیں اسے پاکی ہے ان کے شرک سے - چاہتے ہیں کہ الله کا نور اپنے مونہہ سے بجھا دیں اور الله نہ مانے گا مگر اپنے نور کا پورا کرنا پڑے برا مانیں کافر - وہی ہے جس نے اپنا رسول ہدایت اور سچے دین کے ساتھہ بھیجا کہ اسے سب دینوں پر غالب کرے پڑے برا مانیں مشرک

( آج لوگوں نے مولویوں اور مفتیوں کو الله کے سوا خدا بنا رکھا ہے اور سمجھتے یہ ہیں کہ مولوی یا مفتی انھیں ہدایت دے سکتے ہیں اسی لئیے اکثر لوگ الله کی کتاب کو چھوڑ کر اوروں کی کتابیں پڑھنے کو ترجیح دیتے ہیں )
Mohsin Khan
About the Author: Mohsin Khan Read More Articles by Mohsin Khan: 115 Articles with 113557 views nothing special .. View More