پاکستان کی وہ معیاری اشیا جن کی دنیا دیوانی ہے

ہمارا رویہ کچھ ایسا ہوچکا ہے کہ ہمیں جب بازار میں دکاندار کوئی پاکستانی چیز دکھاتا ہے تو ہم اس سے کسی اور ملک کی چیز دکھانے کا مطالبہ کرتے ہیں اور وہی خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں- لیکن حقیقت یہ ہے ہمارا ملک پاکستان کئی ایسی معیاری چیزیں ایکسپورٹ کر رہا ہے جس کی دنیا بھر میں مانگ ہے اور انہیں بہت پسند کیا جاتا ہے- آج کے آرٹیکل میں ہم ایسی ہی چند پاکستانی اعلیٰ معیار کی حامل اشیا کا ذکر کریں گے-
 

image
پاکستان دنیا بھر میں سب سے زیادہ اعلیٰ معیار کے چاول ایکسپورٹ کرنے والا ملک ہے- یہ چاول عمان٬ اردن٬ موریشیس٬ چلی٬ جمیکا سمیت دنیا کے کئی ممالک میں بھیجا جاتا ہے-
 
image
پاکستان کو دنیا کے سب اعلیٰ معیار کے حامل تازہ کینو رکھنے کا اعزاز بھی حاصل ہے اور یہ کینو دنیا بھر میں ایکسپورٹ ہوتا ہے- حال ہی میں 3 لاکھ ہزار ٹن کینو صرف 15 دنوں میں ایکسپورٹ کیے گئے جن کی مالیت 180 ملین ڈالر بنتی ہے-
 
image
کپاس فائبر٬ کاتا کپاس اور خام کپاس پاکستان کی ایسی معیاری فصل ہے جسے پاکستان جب چاہے دنیا بھر میں فروخت کر کے رقم حاصل کرسکتا ہے-
 
image
پاکستان کو متعدد اقسام کے آم ایکسپورٹ کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے جس میں سندھڑی اور چونسا قابلِ ذکر ہیں- مئی کے مہینے میں صرف 5 دنوں میں 1.1 ملین ڈالر کی مالیت کے آم فروخت کیے گئے-
 
image
دنیا بھر میں اعلیٰ معیار کے فرنیچر کی ایکسپورٹ کا سہرا بھی پاکستان کے سر ہی ہے- بہترین لکڑی سے بنا یہ فرنیچر پنجاب میں تیار کیا جاتا ہے اور کراچی سے ایکسپورٹ کردیا جاتا ہے-
 
image
پاکستان کو اعلیٰ معیار کے فٹبال تیار کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے جو دنیا بھر میں ایکسپورٹ ہوتے ہیں- یہاں تک کہ فیفا 2014 کے فائنل میں کھیل پاکستان کے بنائے گئے فٹبال استعمال کیے گئے- یہ فٹبال پاکستانی شہر سیالکوٹ میں بنائے جاتے ہیں-
 
image
پاکستان ماربل اور سلیمانی پتھر بھی ایکسپورٹ کرنے کا اعزاز رکھتا ہے-
 
image
ہمارے ملک میں 3500 ایسی کمپنیاں موجود ہیں جہاں کام کرنے والے 1 لاکھ 50 ہزار افراد اعلیٰ معیار کے سرجیکل آلات تیار کرتے ہیں اور یہ آلات دنیا بھر کے مختلف ممالک میں ایکسپورٹ کیے جاتے ہیں-
 
image
اگر بات کی جائے سی فوڈ کی تو پاکستان اس میں شہرت رکھتا ہے کیونکہ دنیا کے کئی ممالک میں تازہ اور بہترین جھینگے پاکستان سے ہی ایکسپورٹ کیے جاتے ہیں-
 

image

معیاری چمڑے سے تیار کردہ بہترین اشیا ایکسپورٹ کرنے کا اعزاز بھی پاکستان کو ہی حاصل ہے- ان اشیا میں چمڑے سے بنائے گئے بیگ٬ جوتے٬ جیکٹس٬ پینٹس اور دیگر پہنے جانے والے آئٹم شامل ہیں-
 

YOU MAY ALSO LIKE:

Ever thought how the economy keeps stable and what we’re selling to the world? Wondered what goods Pakistan exports? Pakistan is a member of the World Trade Organization, and has bilateral and multilateral trade agreements with many nations and international organizations. It is part of the South Asian Free Trade Area agreement and the China – Pakistan Free Trade Agreement.