ایک دن کا وزیراعظم کیا کرسکتا ہے؟ (خصوصی انٹرویو)

بچے ہمیشہ اپنے والدین کے نام سے جانے جاتے ہیں لیکن زندگی چند مواقع ایسے بھی آتے ہیں جب والدین اپنے بچوں کے نام جانے جاتے ہیں- انہی مواقعوں میں سے ایک موقع وہ ہوتا جب کوئی بچہ تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابی یا پوزیشن حاصل کرتا ہے اور اس دن پوزیشن ہولڈر کے والدین کا سر اپنے ذہین اور ہونہار بچے کی وجہ سے فخر سے اونچا ہوجاتا ہے- ایسے ہی چند مناظر گزشتہ روز اس وقت دیکھنے میں آئے جب کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے پری انجنئیرنگ اور جنرل سائنس کے سالانہ امتحانات 2015 کے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کیا- اس موقع پر انٹرمیڈیٹ بورڈ کی جانب سے ان پوزیشن ہولڈر طلبا کا اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں ان طلبا کو انعام و اکرام سے بھی نوازا گیا- اس تقریب کے ممہانِ خصوصی کمشنر کراچی جناب شعیب احمد صدیقی صاحب تھے- ہماری ویب نے اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے پری انجنئیرنگ کے پوزیشن ہولڈرز سے خصوصی بات چیت کی- یہ بات چیت اب نذرِ قارئین ہے تاکہ وہ بھی مستقبل کے ان معماروں کی روزمرہ کے تعلیمی امور اور ان کے خوبصورت خیالات کے بارے میں جان سکیں-

سب سے پہلے ہم بات کریں گے انٹر پری انجنئیرنگ کے سالانہ امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی خوش نصیب طالبہ عدوس خالد سے- عدوس نے 1100 میں سے 1000 نمبر لے کر اے ون گریڈ حاصل کیا-

ہماری ویب: کالج کا نام؟
عدوس خالد= بی اے ایم ایم پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج فور وومن-
 

image


ہماری ویب: پوزیشن حاصل کرنے پر کیا احساسات ہیں؟
عدوس خالد= بہت خوشی ہورہی ہے٬ بہت اچھا لگ رہا ہے- پوزیشن حاصل کرنا میرا خواب تھا جو پورا ہوگیا-

ہماری ویب: کیا کوچنگ بھی جوائن کیا ہے؟
عدوس خالد= جی ہاں-

ہماری ویب: آپ نے پری انجنئیرنگ کا انتخاب کیوں کیا؟
عدوس خالد= میری میتھ کے مضمون میں دلچسپی تھی اسی وجہ سے اس کا انتخاب کیا-

ہماری ویب: آپ کے والدین کیا کرتے ہیں؟
عدوس خالد= میرے والد ڈاکٹر ہیں جبکہ میری والدہ اسکول کی پرنسپل ہیں-

ہماری ویب: آپ کی نظر میں ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کیا ہے؟
عدوس خالد= ہمارا ملک تعلیم کے میدان میں بہت پیچھے ہے اور ہمیں اس میدان میں ترقی کی ضرورت ہے- ہر انسان کو چاہیے کہ وہ تعلیم حاصل کرے-

ہماری ویب: اگر آپ کو ایک دن کے لیے وزیر اعظم بنا دیا جائے تو پہلا کام کیا کریں گی؟
عدوس خالد= میں تعلیم کے شعبے کی طرف دھیان دوں گی اور ان لوگوں کو سہولیات مہیا کروں گی جو تعلیم حاصل کرنے کا شوق رکھتے ہیں-

ہماری ویب: تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے حکومت کو کیا اقدامات کرنے چاہیے؟
عدوس خالد= نقل کی روک تھام کے لیے اقدامات کریں- اس سلسلے میں اساتذہ تو اپنا کردار ادا کرتے ہیں لیکن سیاسی پارٹیاں راہ میں رکاوٹ بن جاتی ہیں-

ہماری ویب: آپ کے خیال میں مستقبل میں پری انجئینرنگ کی فیلڈ کا کیا اسکوپ ہے؟
عدوس خالد= بہت زیادہ اسکوپ ہے- ہر شعبے میں انجنئیر کی ضرورت ہے اور ہمارے ملک کی ترقی میں انجنئیر کا اہم کردار ہے-

ہماری ویب: آپ دوسرے طالبعلموں کو تعلیم میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے کے لیے کیا پیغام دیں گی؟
عدوس خالد= میں یہی بولنا چاہوں گی کہ اپنے وقت کو برباد نہ کریں اور تعلیم پر توجہ دیں- اس کے علاوہ اپنے اندر ایک نظم و ضبط قائم کریں-

اب ہم بات کریں گے سیکنڈ پوزیشن حاصل کرنے والی خوش نصیب طالبہ عروج نبی ڈار سے- عروج نے 1100 میں سے 999 نمبر لیے اور اے ون گریڈ حاصل کیا-

ہماری ویب: کالج کا نام؟
عروج نبی ڈار= بحریہ کالج - کارساز
 

image

ہماری ویب: پوزیشن حاصل کرنے پر کیا احساسات ہیں؟

عروج نبی ڈار= بہت اچھا محسوس کر رہی ہوں کہ اتنے سارے بچوں میں سے میری سیکنڈ پوزیشن آئی-

ہماری ویب: کیا اس سے قبل بھی آپ نے کسی کلاس میں پوزیشن حاصل کی ہے؟
عروج نبی ڈار= میں نے میٹرک فیڈرل بورڈ سے کیا تھا اور اس وقت میری صوبہ سندھ میں پہلی پوزیشن آئی تھی- میٹرک میں میرے 96 فیصد نمبر آئے تھے-

ہماری ویب: کیا کالج روزانہ جاتی تھیں؟
عروج نبی ڈار= جی ہاں روزانہ جاتی تھی-

ہماری ویب: کیا کوچنگ بھی جوائن کیا ہے؟
عروج نبی ڈار= نہیں اس کی ضرورت ہی نہیں محسوس ہوئی-

ہماری ویب: آپ نے پری انجنئیرنگ کا انتخاب کیوں کیا؟
عروج نبی ڈار= اس مضمون میں میری دلچسپی تھی- ویسے تو سب نے مجھے پری میڈیکل جوائن کرنے کا مشورہ دیا تو مگر چونکہ میرا رجحان اسی جانب تھا تو اسی کا انتخاب کیا-

ہماری ویب: آپ کے والدین کیا کرتے ہیں؟
عروج نبی ڈار= میرے والد انجنئیرنگ کمپلیکس میں جاب کرتے ہیں جبکہ والدہ ہاؤس وائف ہیں-

ہماری ویب: اگر آپ کو ایک دن کے لیے وزیر اعظم بنا دیا جائے تو پہلا کام کیا کریں گے؟
عروج نبی ڈار= کرپشن کا خاتمہ کروں گی اور ملک بھر میں یکساں تعلیمی نظام رائج کروں گی-

ہماری ویب: آپ کے خیال میں مستقبل میں پری انجئینرنگ کی فیلڈ کا کیا اسکوپ ہے؟
عروج نبی ڈار= بہت زیادہ اسکوپ ہے اور یہ شعبہ اب بہت زیادہ ترقی کر چکا ہے- اس کی متعدد برانچیں بن چکی ہیں اور طلبا جس برانچ میں تعلیم حاصل کرنا چاہیں کرسکتے ہیں-

ہماری ویب: کیا آپ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیتی ہیں اور مشاغل کیا ہیں؟
عروج نبی ڈار= کمپیوٹر گیمز٬ انڈور گیمز اور آؤٹ ڈور گیمز کھیلنے کا شوق ہے-

آخر میں ہم بات کریں گے تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طالبعلم محمد حسان سے- حسان نے 1100 میں 996 نمبر لیے اور اے ون گریڈ حاصل کیا-

ہماری ویب: کالج کا نام؟
محمد حسان= آدمجی گورنمنٹ سائنس کالج-
 

image

ہماری ویب: پوزیشن حاصل کرنے پر کیا احساسات ہیں؟
محمد حسان= مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے میرا کوئی خواب سچ ہوگیا ہو-

ہماری ویب: کیا اس سے قبل بھی آپ نے کسی کلاس میں پوزیشن حاصل کی ہے؟
محمد حسان= بورڈ میں تو کبھی نہیں آئی لیکن اسکول میں ہمیشہ میری پوزیشن آتی تھی-

ہماری ویب: کیا کالج روزانہ جاتے تھے؟
محمد حسان= تقریباً روزانہ ہی جاتا تھا٬ بس جب سی این جی بند ہوتی تو تب ہی کبھی کبھی چھٹی ہوجاتی تھی-

ہماری ویب: کیا کوچنگ بھی جوائن کیا ہے؟
محمد حسان= جی ہاں کوچنگ بھی جوائن کیا- مجھے صرف تین مضامین کے لیے کوچنگ لینی تھی لیکن میں نے جس کوچنگ سے پڑھا وہاں تمام مضامین لازمی پڑھائے جاتے تھے-

ہماری ویب: آپ نے پری انجنئیرنگ کا انتخاب کیوں کیا؟
محمد حسان= مجھے میتھ اچھا لگتا ہے جبکہ بایالوجی سے دلچسپی نہیں ہے اسی لیے اس مضمون کا انتخاب کیا-

ہماری ویب: آپ کے والدین کیا کرتے ہیں؟
محمد حسان= میرے والد ریٹائرڈ آفیسر ہیں جبکہ والدہ ٹیچر ہیں-

ہماری ویب: اگر آپ کو ایک دن کے لیے وزیر اعظم بنا دیا جائے تو پہلا کام کیا کریں گے؟
محمد حسان= ایسا کبھی سوچا تو نہیں لیکن اگر کبھی بنایا گیا تو وہی کام کروں جو ملک و قوم کے مفاد میں بہتر ہو- پھر چاہے وہ کام کسی بھی حوالے سے ہو تعمیری ہو یا پھر تعلیمی-
YOU MAY ALSO LIKE:

Hamariweb conducted special interviews of Position holder’s students of Inter Pre-Engineering of Board of Intermediate Education Karachi (BIEK). Adoos Khalid, Urooj Nabi Dar, and Muhammad Hassan are the brilliant students as first, second and third position respectively. Position holders share their feeling on success, about their teachers, education system, parents and their time table.