بڑے لوگ کون ہیں

بڑے لوگ کون ہیں آج ذرا بات کرتے ہیں بڑے لوگوں کے متعلق۔ بڑے لوگ کئی قسم کےہیں کوئی اس دنیا میں خاندانی اعتبار سے بڑا ہے کوئی ذات کے لحاظ سے بڑا ہے کوئی مال دولت کے لحاظ سے بڑا ہے کوئی عہدے اور بزرگی کے لحاظ سے بڑا ہے کوئی علمی میدان میں بڑا ہے مگر الله اور اس کے پیارے حبیب صل الله علیہ وسلم کے نزدیک بڑا وہ ہے جو اخلاق میں اچھاہے ۔الله رب العزت نے نہ صرف قرآن مجید میں اخلاق کی اہمیت بیان کی بلکہ اپنے حبیب سرور کائنات محمد صل الله علیہ وسلم کو بھی اچھے پیارے اخلاق کا پیکر بنا کر بھیجا ۔خود نبی پاک صل الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ مجھے مبعوث ہی اس لیے کیا گیا ہے کہ میں اخلاق حسنہ کی تکمیل کروں ۔ رسول الله صل الله علیہ وسلم نے فرمایا وہ شخص مجھے سب سےزیادہ پیارا ہے جو اخلاق کے لحاظ سے اچھاہے ۔حسن اخلاق کے حوالے سے اسلام کی تعلیمات بڑی مفصل اور واضح ہیں ۔

اگر دیکھا جائےتو معاشرے کی خوبصورتی ہی اچھے اور اعلیٰ اخلاق سے ہوتی ہے ۔ اگرانسان اچھے اخلاق کا مالک ہو گا تو دوسروں کے ساتھ ادب سے اور شائستہ گفتگو کرے گا اگر انسان کا اخلاق اچھا ہو گاتو اس کے دل میں دوسروں کے لیے ہمدردی کا جذبہ بھی ہو گاجب دوسروں کے لیے رحم اور ہمدردی اس کے دل میں ہو گی تو وہ کبھی بھی کسی کی حق تلفی نہیں کرے گاکسی کو نقصان نہیں پہنچائے گا کسی کے ساتھ لوٹ مار نہیں کرے گا ۔ دیکھا جائے تو پاکستان بنانےوالے بھی اچھے اخلاق کے مالک تھے۔ قائداعظم اور علامہ اقبال جنھوں نے مسلمانوں کی آزادی کے لیے جان توڑ کوشش کی اور مسلمانوں کو غلامی سے نجات دلائی۔ لیکن آجکل ہمارا معاشرہ برے اخلاق کی وجہ سے بدصورتی کا شکار ہے ہر جگہ لوٹ مار کا بازار گرم ہے ۔ کوئی بے اثر ہو کر لوٹ رہا ہے کوئی با اثر ہو کر لوٹ رہا ہے کوئی سر عام لوٹتا ہے تو کوئی چھپا کر لوٹتا ہے کوئی جان لے کر لوٹتاہے سکول میں تعلیم حاصل کرنے والے بچے بھی محفوظ نہیں کسی کے سر سے سایہ چھن رہا ہے تو کسی کی نسلیں تباہ ہو رہی ہیں غرض ہر لحاظ سے معاشرہ بگاڑ کا شکار ہےیہ سب کچھ کرنے والے مسلمان تو کیا انسانیت کے درجے سے بھی گر گئے ہیں اور یہ سب برے اخلاق کے نتیجےہیں جبکہ ایک مسلمان کو اچھا اخلاق اپنانے کی تعلیمات دی گئی ہیں مگر آج کل کا مسلمان اپنی اسلامی تعلیمات کو بھلائے بیٹھا ہے ۔

خلفائے راشدین،اہل بیت،صحابہ کرام،اولیائے کرام نے اعلیٰ اخلاق کی عملی مثالیں پیش کیں ۔ مگر ہم اپنی آنکھوں اور کانوں پر پردہ ڈالیں ہوئے ہیں۔ جبکہ خود الله اور اس کے رسول پاک صل الله علیہ وسلم نے بھی اچھے اخلاق کو اپنانے کا حکم دیاہے ۔

میرے نزدیک بڑے لوگوں کی وضاحت یہی ہے کہ تم میں سے بہترین وہ ہے جو اخلاق میں سب سے اچھا ہے اور حقیقت میں یہی لوگ بڑے لوگ ہوتے ہیں۔

Yasir rafique
About the Author: Yasir rafique Read More Articles by Yasir rafique: 25 Articles with 21496 views یاسر رفیق کا تعلق پاکستان سے ہے صحافی اور کالم نگار ہیں پاکستان کے نوجوانوں کو پڑھا لکھا دیکھنا چاہتے ہیں پاکستان میں تعلیم کی بہتری چاہتے ہیں یاسر ر.. View More