زیرِ زمین موجود چونکا دینے والے عجائبات

ہماری زمین پراسرار رازوں اور عجائبات سے بھرپور ہے- اور آج تک اسے مکمل طور پر دریافت نہیں کیا جاسکا- لیکن دنیا کے جو حصے اب تک دریافت کیے جاچکے ہیں صرف ان کی حقیقت بھی انسان کو حیران کردینے کے لیے کافی ہے- ہماری اس دنیا میں زیرِ زمین کئی ایسے عجائبات پائے جاتے ہیں جنہیں دیکھ کر انسان چونک جاتا ہے- آئیے چند ایسے ہی عجائبات پر ایک نظر ڈالتے ہیں:
 

image
یہ غار کیلیفورنیا میں واقع ہے اور اسے Crystal Ice Cave کہا جاتا ہے- یہ کیلیفورنیا کے لاوا بیڈز نیشنل پارک کے زیرِ زمین موجود غاروں میں سے صرف ایک غار ہے- اس غار کی سب سے بڑی خصوصیت یہاں پائی جانے والی چمکتی برف ہے جو مختلف خوبصورت شکلوں میں ڈھلی ہوئی ہے-
 
image
یہ غار بھی کیلیفورنیا میں واقع ہے اور اسے Crystal Cave کے نام سے جانا جاتا ہے- یہ غار Sequoia نیشنل پارک میں واقع ہے- زیرِ زمین موجود اس خوبصورت غار کو اپنے وسیع جنگلات کی بدولت دنیا بھر میں شہرت حاصل ہے-
 
image
ورجینیا میں واقع اس غار کو Luray Caverns کہا جاتا ہے- غاروں کا یہ سلسلہ 150 سال قبل دریافت کیا گیا- اس غار کی شہرت کی وجہ غار کی اندرونی خوبصورتی ہے جس کی تخلیق میں ہزاروں برس کا عرصہ لگا-
 
image
یہ زیرِ زمین Puerto Princesa نامی دریا فلپائن میں واقع ہے- اس دریا کا خوبصورت نظارہ انسان کو اپنے سحر میں جکڑ لیتا ہے- یہ دریا 15 میل کے فاصلے تک بہتا ہے-
 
image
Skocjan نامی یہ غاریں سلوینیا میں واقع ہیں- میلوں تک پھیلے اس زیرِ زمین عجوبے میں ایک غاروں کا ایک مکمل سلسلہ موجود ہے جبکہ یہاں کئی سرنگیں اور تالاب بھی پائے جاتے ہیں- ان کی تاریخ بھی صدیوں پرانی ہے-
 
image
یہ ایک غیر آباد جزیرہ ہے جو کہ اسکاٹ لینڈ کی ساحلی پٹی پر واقع ہے- یہاں موجود غار کو Fingal کے نام سے پکارا جاتا ہے- یہ مقام خوبصورت پرندے پفن کا گھر بھی ہے-
 
image
Blue Grotto نامی یہ مقام اٹلی میں واقع ہے- یہ دنیا کے شاندار مقامات میں سے ایک ہے اور یہ زیرِ آب غار کیپری جزیرے پر واقع ہے- اس پانی کے نیلے رنگ کی وجہ اس پر پڑنے والی روشنی ہے جو کہ ایک مختصر سے کھلے ہوئے حصے سے داخل ہوتی ہے-
 
image
کیوبا میں واقع یہ غار Caverna Bellamar کے نام سے جانی جاتی ہے اور یہ کیوبا ایک قدیم ترین سیاحتی مقام ہے- اس زیرِ زمین غار میں کئی تالاب بھی موجود ہیں جبکہ یہاں ایک ریسٹورنٹ بھی تعمیر کیا گیا ہے-
 
image
Grutas de Mira d'Aire نامی یہ زیرِ زمین غار پرتگال میں واقع ہے- اس غار کی وجہ شہرت یہاں موجود چٹانوں کی خوبصورت تراش خراش ہے جنہیں اس شکل میں ڈھلنے کے لیے ہزاروں سال کا عرصہ لگا- اس کے علاوہ سیاحوں کی آسانی کے لیے یہاں ایک ریسٹورنٹ بھی قائم ہے-
 

image

میکسیکو میں واقع یہ غار دنیا کی سب سے بڑی غاروں میں سے ایک ہے اور اسے Grutas de Cacahuamilpa Caverns کے نام سے جانا جاتا ہے- اس زیرِ زمین غار میں دریاؤں کا ایک سلسلہ بھی موجود ہے- تاہم اسے ایک آڈیٹوریم میں تبدیل کردیا گیا ہے جہاں کئی قسم کے کنسرٹ منعقد ہوتے ہیں-
 

image

اسپین میں واقع یہ غار Gruta de las Maravillas کہلاتی ہے- اس زیرِ زمین غار میں کئی خوبصورت جھیلیں اور قدیم تراش خراش دیکھی جاسکتی ہے-
 

image

 Chapada Diamantina نامی یہ نیشنل پارک برازیل میں واقع ہے- اس پارک کی چٹانوں کی گہرائی میں نیلے رنگ کے پانی کا حامل ایک خوبصورت تالاب بھی موجود ہے- اس کے علاوہ یہاں کئی قدیم درخت بھی پائے جاتے ہیں-
 

image

لبنان کی چونا پتھر کی یہ غاریں 6 میل طویل ہیں- Jeita Grotto کے نام سے مشہور یہ غاروں کا سلسلہ لبنان کا ایک مقبول ترین سیاحتی مقام بھی ہے-
 

YOU MAY ALSO LIKE:

Our planet is filled with so much mystery and wonder, yet we've only been able to explore a fraction of what's out there. But what we have discovered is so captivating that words don't usually do it justice.These underground wonders, for example, were once hidden in plain sight, and they're insanely beautiful.