مائیکرو سافٹ ورلڈ چیمپئن شپ اور پاکستان کی جیت

پاکستان کے صوبہ سندھ کے علاقے گھوٹکی سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم وقاص علی نے مائیکرو سافٹ آفس سپیشلسٹ ورلڈ چیمپئن شپ 2015 کے دوران پاور پوائنٹ 2013 کی تیسری پوزشین اپنے نام کرلی ہے-
 

image


مائیکرو سوفٹ کا یہ ایونٹ 9 سے12 اگست تک جاری رہا جس میں چمپئین شپ میں چیمپئن شپ کی مختلف کیٹیگریز مثلاً ورڈ، ایکسل اور پاور پوائنٹ 2010/2013 رکھی گئی-

وقاص علی میر پور ماتھیلو کے ایف ایف سی گورنمنٹ گرامر سکول کے طالبعلم ہیں اور انہیں پاور پوائنٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر کانسی کے تمغے سے نوازا گیا ہے۔

پاور پوائنٹ کی کیٹگری میں پہلی پوزیشن تھائی لینڈ نے جبکہ دوسری پوزیشن امریکا نے حاصل کی۔

چمپئین شپ میں کانسی کے تمغہ حاصل کرنے والوں کے لیے مزید انعام کے طور پر 1500 امریکی ڈالرز، ایچ پی ٹیبلٹ اور ایک پیریٹ ڈرون کا انعام بھی رکھا گیا۔
 

image

مائیکرو سوفٹ چیمپئن شپ میں 127 ملکوں سے کُل 145 ذہین طلبا نے حصہ لیا جبکہ پاکستان کی جانب سے صرف وقاص علی ہی اس چمپئین شپ میں حصہ لے پائے-

وقاص علی نے اس ایونٹ میں شرکت کے لیے تمام اخراجات خود برداشت کیے اور ساتھ ہی اپنی تیاری بھی خود ہی کی جبکہ دیگر ممالک میں طلبا کی تربیت کے لیے خصوصی کوچز فراہم کیے جاتے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE:

A student of FFC Government Grammar School, Mirpur Mathelo, district Ghotki has won a bronze medal for PowerPoint 2013 at the Microsoft Office Speci­alist World Championship 2015 which was held from Aug 9-12 in Dallas, Texas.