گنے کے رس کے فوائد (Benefits of Sugarcane)

قارئین آپ اس سے پہلے بھی کافی پھلوں اور سبزیوں کے فوائد پڑھ چکے ہیں آج میں آپ کے لئے ایک اور اہم موضوع لے کر آیا ہوں امید کرتا ہوں کہ آپ کو پسند آئے گا۔آج کا موضوع گنے کے رس کے فوائد پر ہے۔گنا پاکستان میں بہت بڑی تعداد میں کاشت کیا جاتا ہے لیکن ابھی بھی حکومت اس کی کاشت میں اپنے اہداف پورے نہیں کر سکی اس کے لئے ضروری ہے کہ حکومت گنے کے کاشتکاروں کو وقت پر پانی اور کھادیں مہیا کرے تاکہ گنے کی پیداوار کو بڑھایا جا سکے ۔گنے کے رس سے ہم گڑ تیار کرتے ہیں اور اس کے علاوہ یہ چینی بنانے کے کام آتا ہے۔

قارئین !چلیں اس کے طبعی فائدے دیکھتے ہیں۔اس رس کو ہفتے میں دو تین بار شوگر کے مریض بھی پی سکتے ہیں ۔اس میں میگنیشیم،آئرن،کیشیم،فاسفورس،زنک،پروٹین اور پوٹاشیم ہوتا ہے۔اس کے علاوہ وٹامن B1,B2,B3اور B5 بھی پائے جاتے ہیں۔اگر اس کو دانتوں سے چھیل کر استعمال کیا جائے تو بہتر رہتا ہے کیونکہ بیلنے سے نکلا ہوا رس ذرا دیر سے ہضم ہوتا ہے۔گنے کو کھانے کا مزہ تو دانتوں سے ہی آتا ہے لیکن افسوس کہ آجکل ہمارے دانت اتنے مضبوط نہیں رہے ایسا نہ ہو کہ گنا کھاتے کھاتے ہماری بتیسی ہی باہر آ جائے۔بہتر ہے کہ گنڈیریوں کی شکل میں لے لیں زیادہ بہتر ہے ۔لیکن بیلنے سے بھی نکلا ہوا رس استعمال کر سکتے ہیں۔
گنے کے رس کے طبعی فوائد:
٭گنے کا رس جسم کو طاقت فراہم کرتا ہے۔
٭نزلہ،زکام ،اور گلے کی سوزش سے محفوظ رکھتا ہے۔
٭مثانے اور چھاتی کے کینسر سے بچاتا ہے۔
٭یرقان کے مریضوں کے لئے فائدہ مند ہے۔
٭گردے کی بیماریوں میں مدد گار ہے۔
٭اس میں آئرن ہوتا ہے اس لئے یہ حاملہ خواتین کے لئے فائدہ مند ہے۔
٭نظام انہظام کو درست رکھتا ہے۔
٭قبض میں اس کو پینا بہتر رہتا ہے۔
٭یہ جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو بڑھنے سے روکتا ہے۔
٭یہ دل کے امراض میں مفید ہے۔
٭پیشاب کی نالی کی جلن کو دور کرتا ہے۔
٭یہ ہماری ہڈیوں کو مضبوطی فراہم کرتا ہے۔
٭یہ معدے کو تقویت دیتا ہے۔
٭یہ ہماری آنکھوں کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔
٭جو افراد خون کی کمی کا شکار ہوں وہ اس کا استعمال ضرور کریں۔
٭پٹھوں کی مضبوطی کے لئے گنے کے رس کا استعمال کریں۔
٭ناخنوں ن کی قدرتی خوبصورتی بحال رکھتا ہے اور ان کو چمکدار بناتا ہے۔
٭یہ دانتوں کے لئے بھی مفید ہے۔
٭یہ آدھے سر کے لئے مفید ہے۔
٭اس کے علاوہ بخار میں اس کا استعمال مفید ہوتا ہے۔
٭یہ جگر کی قدرتی طور پر صفائی کرتا ہے اور اس کی استعداد کو بہتر کرتا ہے۔
٭نیند کی کمی کے افراد گنڈیریاں چوسیں ۔
٭اگر طبیعت میں بھاری پن یا گرانی محسوس ہو تو بھی گنڈیروں کا استعمال کریں۔
٭ایسے افراد جو چڑچڑاپن کا شکار ہوں وہ صبح نہار منہ گنڈیروں کو چوسا کریں۔

قارئین اگر آپ کو میرا مضمون پسند آئے تو براہ مہربانی اس کو لائیک ضرور کیا کریں اس سے میری حوصلہ افزائی ہو جاتی ہے اور میں آپ کی صحت سے متعلق مزید مضامین لے کر آتا رہوں گا۔آپ کی پسندیدگی کا بہت شکریہ۔مجھیآپ اپنے پیغامات www.facebook.com/hdrtanweerپر بھیج سکتے ہیں۔شکریہ

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

H/Dr Ch Tanweer Sarwar
About the Author: H/Dr Ch Tanweer Sarwar Read More Articles by H/Dr Ch Tanweer Sarwar: 320 Articles with 1837416 views I am homeo physician,writer,author,graphic designer and poet.I have written five computer books.I like also read islamic books.I love recite Quran dai.. View More