سیلفی کے شوق نے چور کو پکڑوا دیا

اب تک سیلفی کے شوق نے کئی نوجوانوں کی زندگیاں تو خطرے میں ڈالی ہی تھیں لیکن اب یہی سیلفی کا شوق ایک چور کو گرفتار کروانے کا سبب بھی بن گیا ہے- جی ہاں فرانس میں جیسے ہی ایک چور نے اپنی سیلفی کھنیچی تو کچھ وقت کے بعد اسے پولیس نے گرفتار کر لیا-
 

image


یہ انوکھا واقعہ حال ہی میں فرانس کے شہر روش فوغ میں پیش آیا ہے جہاں ایک 22 سالہ نوجوان چور نے ایک شخص کا موبائل فون چرایا اور شہر میں سیر کے دوران اس فون سے اپنی سیلفی بنائی-

یہی سیلفی چور کو پکڑوانے کا سبب بن گئی کیونکہ چور اس بات سے ناواقف تھا کہ فون کے مالک نے فون میں ایسی سیٹنگز کر رکھی ہیں کہ جیسے کوئی تصویر کھینچی جائے وہ مالک کے کمپیوٹر میں منتقل ہوجائے-

ٹھیک اسی طرح جب چور نے اپنی سیلفی بنائی تو وہ اسمارٹ فون کے حقیقی مالک تک جا پہنچی- مالک نے وہ تصویر پرنٹ کر کے پولیس حکام کے حوالے کردی- پولیس نے چور کے عقب میں موجود مقام کا اندازہ لگا کر فوراً ہی چور کو گرفتار کرلیا-
 

image

پولیس کا کہنا ہے کہ “ یہ چور پہلے بھی کئی جرائم میں ملوث ہو کر جیل کی ہوا کھا چکے ہے اور اب اسے 31 ماہ تک کی سزا ہوسکتی ہے“-
YOU MAY ALSO LIKE:

A thief who stole a smartphone in France decided the best thing to do with his newly acquired toy was to take a series of selfies -- not realising the photos were being uploaded directly to the victim's computer.