پاکستانی لڑکا 6 روز میں کروڑوں کا مالک

پاکستان کے تجارتی مرکز کراچی سے تعلق رکھنے والے شمائل حسن نے لاکھوں ڈالر کا ایک بین الاقوامی مقابلہ جیت کر ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے- مذکورہ مقابلہ ’’ڈوٹا ٹو‘‘ نامی بین الاقوامی گیمنگ ٹورنامنٹ ہے جو کہ امریکہ کے شہر سیٹل میں منعقد کیا گیا-
 

image


6 روز تک جاری رہنے والے الیکٹرانک گیمز کے اس مقابلے میں مختلف کردار ایک دوسرے پر بجلی گراتے٬ آگ کے گولے پھینکتے اور مکے برساتے ہیں- شمائل حسن مقابلے میں ایک امریکی ٹیم ’’ایول جینیئس‘‘ کا حصہ تھے- ٹیم بھی ان کے علاوہ مزید چار گیمرز اور بھی موجود تھے- اس ٹیم کو فاتح قرار دیتے ہوئے انعام کے طور پر 66 لاکھ ڈالر کی رقم سے نوازا گیا-

اتنے بڑے گیمنگ کے مقابلے کو دیکھنے والے افراد کی تعداد 17 ہزار تھی جبکہ جیتنے والوں کے لیے مجموعی طور پر 1 کروڑ 80 لاکھ کی رقم کا اعلان کیا گیا-

گیمنگ کے اس دنیا کے دوسرے بڑے مقابلے میں مختلف ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا جس میں امریکا، چین، کوریا، روس وغیرہ شامل تھے-
 

image

چمپئین قرار دی جانے والی امریکی ٹیم میں موجود شمائل حسن کے حصے میں آنے والی رقم پاکستانی روپوں میں 10 کروڑ روپے سے بھی زائد بنتی ہے- اس کے علاوہ 16 سالہ شمائل حسن مقابلہ جیتنے کے بعد دنیا کے سب سے کمر عمر ترین امیر گیمر بھی بن گئے ہیں-

شمائل حسن کے مطابق “ اس مقابلے میں کامیابی حاصل کرنا ان کا سب سے بڑا مقصد تھا جس کے لیے انہیں اپنی سائیکل تک فروخت کرنی پڑی ہے“-
YOU MAY ALSO LIKE:

History is rewritten as 16-year-old Pakistani wins Dota2 championship in Seattle on Saturday. Hailing from Karachi, Sumail Hassan helped his team Evil Geniuses to win the Dota 2 International 2015 tournament. Sumail is American-Pakistani boy who moved from Pakistan to Illinois chasing his dreams of being a professional gamer. He was determined to achieve his goals and this could be depicted from his statement after winning the tournament, “It just meant everything to me.”