مشہور پاکستانی شخصیات جنہیں جیل کی ہوا کھانی پڑی

پاکستان کی چند مشہور شخصیات ضرور اپنے متعلقہ شعبے میں ہیرو قرار دی جاتی ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے- کئی ایسی نامور پاکستانی شخصیات جو ڈرامہ٬ ماڈلنگ٬ کرکٹ وغیرہ کے شعبوں سے تعلق رکھتی ہیں٬ مختلف جرائم کی وجہ سے جیل کی ہوا کھا چکی ہیں- آج کے آرٹیکل میں آپ کو پاکستان کی چند ایسی ہی مشہور شخصیات کا ذکر پڑھنے کو ملے گا-
 

ایان علی:
شاید ہی پاکستان کا کوئی ایسا فرد ہو جو ایان علی کیس سے واقف نہ ہو- اور اس کیس کی وجہ سے سپر ماڈل ایان علی کے نام وہ شخص بھی واقف ہوگیا جو اس سے قبل اس ماڈل کے بارے میں کچھ جانتا بھی نہ تھا-ایان علی کو حال ہی میں منی لاںڈرنگ کے الزام میں بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا اور انہیں کئی دن اڈیالہ جیل میں گزارنے پڑے- اس وقت بھی یہ کیس عدالت میں زیرِ سماعت ہے البتہ ایان علی کو فی الحال ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے- ایان علی کے جیل میں ناز نخروں اور ان پر 5 لاکھ ڈالر کی منی لانڈرنگ کے الزام نے انہیں مستقل خبروں کی شہہ سرخیوں میں رکھا-

image


علی سلیم:
علی سلیم کو بیگم نوازش علی کے روپ نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا اور ہر شخص ان سے متعارف ہوگیا- علی ایک بار اس وقت جیل کی ہوا کھانی پڑی جب انہوں نے اپنی والدہ فرزانہ سلیم سے جھگڑا کیا اور ہاتھا پائی کے دوران والدہ کی ناک کی ہڈی توڑ دی- یہ لڑائی مالی معاملات پر ہوئی- لڑائی کے وقت علی سلیم نے شراب کے نشے میں مبتلا تھے-

image


میرا:
میرا ہمیشہ ہی متنازعہ وجوہات کی بنا پر خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں- سال 2010 میں میرا کے اس وقت گرفتاری کے وارنٹ جاری ہوگئے جب انہیں کراچی ائیرپورٹ پر دو پاسپورٹ رکھنے کے جرم میں تحویل میں لے لیا گیا- میرا نے دوسرا پاسپورٹ اس دعویٰ کے ساتھ جاری کروایا تھا کہ ان کا پہلا پاسپورٹ گم ہوچکا ہے- میرا پر ایک بزنس مین سے نکاح کرنے کے باوجود ایک اور شادی کرنے کا الزام بھی عائد ہوچکا ہے-

image


اسد ملک:
ممکن ہے کہ نئی نسل اسد ملک کے نام سے زیادہ واقف نہ ہو لیکن اس فنکار کو گزشتہ دہائی کا ہیرو قرار دیا جاتا ہے- اسد ملک کے مشہور ڈراموں میں دشت اور آنسو سرفہرست ہیں- اسد ملک بھی کچھ وقت جیل میں گزار چکے ہیں- اسد کی خودکار گن سے غلطی سے ایک شخص قتل ہوگیا تھا- دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے جیل میں ایک ایسا نیا دوست بنایا جو بعد میں پاکستان کا وزیراعظم بنا-

image


عتیقہ اوڈھو:
عتقیہ اوڈھو کو اپنی اداکاری کے علاوہ اپنی خوبصورتی اور کاسمیکٹس کے بزنس کے حوالے سے بھی شہرت حاصل ہے- عتیقہ اوڈھو کو ایک ہوائی سفر کے دوران اپنے ساتھ شراب کی بوتل رکھنے پر گرفتار کیا گیا- کچھ وقت کے لیے یہ تحویل میں رہیں تاہم بعد میں انہیں چھوڑ دیا گیا- افواہ ہے کہ ان کی رہائی میں کسی سیاسی شخصیت نے اہم کردار ادا کیا ہے- بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ وہ سیاسی شخصیت جنرل پرویز مشرف تھے-

image


معین خان:
معین خان پر پاکستانی کے پسندیدہ وکٹ کیپر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابقہ کپتان رہے ہیں- لیکن معین خان اس وقت انتہائی مشکلات کا شکار ہوگئے جب ان کی اہلیہ نے اپنے شوہر ہی کو گرفتار کروانے کے لیے پولیس بلوا لی- معین خان کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر نے شراب کا نشہ کیا اور انہیں مارا پیٹا ہے- جس کے بعد معین کو درخشاں پولیس اسٹیشن نے گرفتار کیا اور جیل بھجوا دیا-

image


سلمان بٹ٬ محمد عامر اور محمد آصف:
ان تینوں پاکستانی کرکٹر کی گرفتاری اور قید پاکستان کرکٹ کا ایک سیاہ ترین باب ہے- سال 2010 میں انہیں اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں لندن میں گرفتار کیا گیا- بعد ازاں الزام ثابت ہونے کی صورت میں لندن کورٹ نے سلمان بٹ کو 30 ماہ٬ محمد آصف کو 1 سال اور محمد عامر کو چھ ماہ قید کی سزا سنائی- اس کے علاوہ آئی سی سی کی جانب سے بھی تینوں کھلاڑیوں کے کھیلنے پر پابندی عائد کر دی گئی-

image


اعجاز احمد:
اعجاز احمد اپنے وقت ایک عظیم کھلاڑی تھے- لیکن اس عظیم کھلاڑی کو بھی اس وقت جیل کی ہوا کھانی پڑی جب انہوں نے ایک پراپرٹی ڈیلر کو ایک کروڑ کا چیک دیا اور وہ باؤنس ہوگیا- اعجاز احمد پر دھوکہ دہی کا الزام عائد ہوا اور انہیں 6 ہفتے جیل میں گزارنے کے بعد ضمانت پر رہا کر دیا گیا-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

They might be our heroes in reel life, but in the real world, they aren’t above the mighty law. From Ijaz Ahmed to Ayyan Ali, they all have spent nights in jail for a number of crimes they were involved in.