ہندو پنڈت نے اپنی کتابوں سے اسلام کو سچا ثابت کر دیا قسط2

کالکی اوتار کے بارے میں مزید کہا گیا ہے کہ بھگوان اپنے خاص پیغام رساں کے ذریعے انہیں غار میں علم سکھائیں گے اور یہ بات بھی صرف حضرت محمد(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم )پر صادق آتی ہے جنہیں اللہ تعالیٰ نے غار حرا میں حضرت جبرائیل علیہ السلام کے ذریعے علم سے نوازا

ہندوؤں کی مقدس کتابوں میں تحریر ہے کہ بھگوان کالکی اوتار کو ایک تیز رفتار گھوڑا دیں گے جس سے وہ اس دنیا کے گرد اور ساتوں آسمانوں کی سیر کریں گے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی براق کی سواری اور واقعہ معراج اسی جانب اشارہ کرتا ہے

مقدس کتابوں میں تحریر ہے کہ کالکی اوتار گھڑ سواری، تیر اندازی اور تیغ زنی میں ماہر ہوگا مصنف وید پرکاش کہتا ہے کہ اس پیشنگوئی کی جانب خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ گھوڑوں نیزوں اور تلواروں کا دور اب گزر چکا ہے اور ایسی صورت میں نیزوں بھالوں سے مسلح اوتار کا انتظار کرنا غیر دانشمندانہ اقدام ہوگا کہ کالکی اوتار درحقیقت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں اور یہ ان کی طرف واضح اشارہ ہے جسے اللہ نے آسمانی کتاب قرآن دیکر پوری کائنات کے لیے رہنما بنا کر بھیجا لہٰذا ہندوؤں کو اب فوراً اسلام قبول کرلینا چاہیے (روزنامہ جنگ ،روزنامہ نوائے وقت لاہور ٩دسمبر ١٩٩٧) (رضائے مصطفے گوجرانوالہ رمضان المبارک ١٤١٨ھ)

ورفعنالک ذکرک کا ہے سایہ تجھ پر
بول بالا ہے تیرا ذکر ہے اونچا تیرا

آخر میں اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ اے مالک کائنات اپنے پیارے محبوب کے صدقے پاکستان کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنا آمین
MUHAMMAD BURHAN UL HAQ
About the Author: MUHAMMAD BURHAN UL HAQ Read More Articles by MUHAMMAD BURHAN UL HAQ: 164 Articles with 241004 views اعتراف ادب ایوارڈ 2022
گولڈ میڈل
فروغ ادب ایوارڈ 2021
اکادمی ادبیات للاطفال کے زیر اہتمام ایٹرنیشنل کانفرنس میں
2020 ادب اطفال ایوارڈ
2021ادب ا
.. View More