یورپ کو ایشیا سے ملانے والے انوکھے پُل کی تعمیر

کچھ عرصہ قبل یورپ اور ترکی کو ملانے کے لیے باسفورس کے مقام پر ایک زیرِ آب سرنگ تعمیر کی گئی تھی لیکن اب باسفورس کے ہی مقام پر ایک ایسا پُل بھی تعمیر کیا جارہا ہے جو کہ یورپ اور ایشیا کو آپس میں جوڑے گا-
 

image


اس پًل کو دنیا کا سب سے چوڑا ترین پُل ہونے کا اعزاز حاصل ہے- پُل کی تعمیر کے بعد یورپ اور ترکی کو آپس میں ملانے کے لیے ایک نیا روٹ دستیاب ہوگا-

ہوا میں جھولتا ہے یہ پُل 60 میٹر چوڑا ہے اور اس پُل کی تعمیر کے لیے ترکی کے ہزاروں ملازمین اور انجینئیر اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں-

’یاویز سلطان سلیم برج‘ نامی اس آٹھ رویہ پُل پر دو ریلوے لائن بھی ہیں۔ بحر باسفورس پر تعمیر کیے جانے والے اس پُل کی لمبائی دو کلومیٹر ہے جبکہ اس ڈیڑھ کلومیٹر کا حصہ پانی کے اوپر ہے-
 

image

اس نئے پُل کے یورپ کی سمت کی موجود ٹاور کی اونچائی 322 میٹر جبکہ دوسری جانب ایشیائی سمت موجود ٹاور کی اونچائی 318 میٹر ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

A new bridge, the widest in the world, being constructed over the Bosphorus Strait, will provide another transportation route connecting Europe and Asia. Thousands of employees and engineers are working 24 hours a day on construction of the Yavuz Sultan Selim Bridge in Istanbul, Turkey.