پاکستان کے ہنگامہ خیز آغاز کی زبردست تصاویر

اگست کا مہینہ پاکستان کے یومِ آزادی کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے- اسی طرح اگر پاکستان کے ابتدائی دنوں کی بات کریں تو 1950 کی دہائی پاکستان کے لیے کئی حوالوں سے اہم رہی- اس دہائی میں پاکستان نے کئی عروج اور چند ایک زوال بھی دیکھے- آج ہم اپنے آرٹیکل میں اس دہائی کے چند مشہور واقعات کا ذکر کریں گے-
 

image
18 مئی 1950 کو پشاور یونیورسٹی وجود میں آئی-
 
image
1951 میں کراچی یونیورسٹی کا افتتاح کیا گیا-
 
image
16 اکتوبر 1951 کو پاکستان کو اس ناقابلِ تلافی نقصان کا سامنا کرنا پڑا جب پاکستان کے وزیراعظم لیاقت علی خان کو شہید کر دیا گیا-
 
image
17 اکتوبر 1951 کو خواجہ نظام الدین کو نیا وزیراعظم نامزد کیا گیا-
 
image
1953 میں محمد علی بوگرہ نے پاکستان کے وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھایا اور نہرو سے کشمیر کے اہم مسئلے پر بات چیت کی-
 
image
17 اگست 1954 کو حفیظ جالندھری کی جانب سے لکھے جانے والے قومی ترانے کو حکومت نے قومی سطح پر قبولیت کی سند عطا کی-
 
image
1954 میں پاکستان کرکٹ ٹیم- جب پاکستانی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف اپنا پہلا ٹیسٹ جیتا-
 
image
1955 میں پاکستان کی قومی ائیر لائن پی آئی اے وجود میں آئی- پاکستانی طیارہ ہیتھرو ائیرپورٹ پر کھڑا ہے-
 
image
آزادی کے بعد سب سے بڑا پروجیکٹ٬ کوٹری بیراج جس کا آغاز 1955 میں ہوا-
 

image

پاکستان کے پہلے صدر میجر جنرل اسکندر جنہوں نے 23 مارچ 1956 کو حلف اٹھایا-
 

image

کراچی میں 8 مارچ 1957 کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا سنگِ بنیاد رکھا گیا-
 

image

1958 میں جنرل ایوب خان نے مارشل لا نافذ کردیا-
 

image

1950 کی دہائی میں مری کے بازار کا ایک منظر-
 

image
1950 کی دہائی میں پاکستان کی قومی فٹبال ٹیم-
YOU MAY ALSO LIKE:

The 1950s in Pakistan can be best described as a soul-searching mission for the country. The politicians, intellectuals, artists and society, in general, were in their infancy and trying to build a nation from scratch with very little on hand. With a very vague idea as to what they hoped to achieve.