گمشدہ طیارے کا معمہ حل کے قریب

ملائیشیا کے گمشدہ طیارے کا معمہ تقریباً اب سلجھ گیا ہے- حال ہی میں بحیرہ عرب سے ہوائی جہاز کا ایک پَر دریافت کیا گیا ہے- فرانسیسی اور ملائیشیا کے ذائع کے مطابق اس بات کا قوی امکان موجود ہے کہ دریافت کیا جانے والا ملبہ فلائث ایم ایچ 370 کا ہی ہے-
 

image


مزید چھان بین کے لیے جہاز کا پَر فرانس کی BEA کریش انوسٹی گیشن ایجنسی کے ادارے میں پہنچا دیا گیا ہے-

ملبہ دریافت کرنے والے Johnny Bègue کا کہنا ہے کہ “ ملبے کے قریب سے سوٹ کیس بھی دریافت ہوئے ہیں اور امکان ہے کہ یہ سوٹ کیس بھی اسی جہاز کے مسافروں کے ہوسکتے ہیں“-

ملائیشیا کے ڈپٹی ٹرانسپورٹ منسٹر عبدالعزیز کپراوی کا کہنا ہے کہ “ میرے حساب سے ہم ایم ایچ 370 کے راز سے جلد پردہ اٹھا لیں گے- اس بات کا قوی امکان ہے کہ ایم ایچ 370 بحیرہ عرب میں ہی ڈوبا ہے“-
 

image

“ ملبہ دریافت ہونے کے بعد یہ بات انتہائی وثوق سے کہی جاسکتی ہے کہ طیارہ کولالمپور کے لیے اڑا اور سمندر میں گر کر ڈوب گیا“-

امید ظاہر کی جارہی ہے کہ گزشتہ 16 مہینوں سے لاپتہ طیارے کے حوالے سے جاری تحقیقات اب اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہوجائیں گی-
YOU MAY ALSO LIKE:

Mystery of the MH370 seems resolved! Recently airplane wing debris has been found on the beach of the Indian Ocean. The French and Malaysian authorities are certain that this belongs to the missing Flight MH370. The found wing was being sent to the offices of France’s BEA crash investigation agency in Toulouse for verification purposes.