کریڈل ویلفیئر آرگنائزیشن: ایک تعارف

بدقسمتی سے ہمارے ملک میں صحت،تعلیم اور سماجی بہبود کے شعبوں کو نظر انداز کیا جاتا رہا ہے۔ جس کی وجہ سے معاشرے میں منفی رجحانات نے جنم لیا اور عوام الناس میں مایوسی کی کیفیت پیدا ہوئی۔
ان ناخوشگوار اور نامساعد حالات میں بھی کچھ تنظیموں خصوصی طور پر این جی اوز نے ہمت نہیں ہاری اور اپنی مدد آپ کے تحت معاشرہ میں فلاحی کام کا بیڑہ اٹھایا۔

صحت، تعلیم ، سماجی شعور اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ کو آگے بڑھانے کے لئے کریڈل ویلفیئر آرگنائزیشن کا قیام عمل میں لایاگیا۔ جس کے ممبران روشن خیال بھی ہیں اور نیک کام کرنے کے متمنی بھی۔ہمارے ساتھی جوش و ولولہ بھی رکھتے ہیں اور وہ فکر بھی جس کے ذریعہ معاشرہ میں ایک مثبت تبدیلی لائی جا سکے۔

ستمبر ۲۰۱۲ء میں رجسٹر ہونے والی یہ تنظیم آجکل پاکستانی معاشرہ میں انسانی ترقی کے لئے بھرپور طور پر ایک باہمت، مضبوط اور توانا ٹیم کے ذریعہ اپنے مقاصد حاصل کرنے کے ساتھ ترقی کے منازل طے کر رہی ہے۔ کریڈل ویلفیئر آرگنائزیشن کا مخفف ہے۔
“cwo”
سی ڈبلیو او والنٹری سوشل ایجنسی آڈیننس کے تحت رجسٹر ڈہے۔ رجسٹر نمبر اور اکائونٹ نمبر آخر میں درج ہیں۔اس آرگنائزیشن میں ۱۰ ممبران شامل ہیں۔ جس میں سے ایک نام راقمہ کا بھی ہے۔ یہ ٹیم ڈاکٹرز، پروفیسرز اور انجینئرز پر مشتمل ہے۔

کریڈل ویلفیئر آرگنائزیشن بنانے کا اصل مقصد انسانیت کی خدمت کرنا اور معاشرے میں فلاحی اور صحت مند رجحانات کو فروغ دینا ہے۔ انسانی ترقی کے لئے کامیاب اور صحتمند معاشرہ تشکیل دے رہے ہیں۔ بھرپور توانائ اور پرجوش قیادت کے ساتھ ہماری ٹیم انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔پیشہ ورانہ اور جدید ترین انداز میں کریڈل کی ٹیم زندگی کے مختلف شعبوں میں کام کر رہی ہے۔ غریب و نادار طلباء و طالبات کو علم کے حصول کے لئے ہر ممکن سہولت مہیا کی جاتی ہے تاکہ انکا اور انکے خاندان کا مستقبل روشن ہوسکے۔

اپنے کرم فرمائوں اور سرپرستوں کے تعاون سے ہمارا سفر کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔طلباوطالبات کی معلومات میں اضافہ اور ذہنی و اخلاقی تربیت کےلئے کوشاں ہیں۔ انکو ہر ممکن سہولت مہیا کرنا ہمارا نصب العین ہے۔

سی ڈبلیو او فیلکن ہماری نوجوانوں کی تنظیم ہے۔ علامہ اقبال کے شاہین کے فلسفہ سے متاثر ہو کر ہمارے شاہین سماجی خدمات کی اعلیٰ مثال قائم کر رہے ہیں۔

کریڈل ویلفیئر آرگنائزیشن فیلکن طلبا و طالبات کے علاوہ اساتذہ کے لئے بھی تربیتی پروگرام کا بندوبست کرتی ہے۔ مستحق طلبا و طالبات کے لئے وظائف کا بھی انتظام کیا جاتاہے۔ تاکہ انھیں علم کے حصول میں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔

سی ڈبلیو او دو شعبوں میں کام کر رہی ہے۔ صحت اور تعلیم۔

صحت کے شعبہ کے تحت ٹھٹھہ کے نزدیک گجو شہر میں دو فری میڈیکل کیمپ لگائے گئے۔اسکے علاوہ ۲۰۰ کے قریب ہینڈ پمپ لگائے گئے۔مزید ۱۵۰ دیگر شہروں میں لگائے جانے کی تیاری ہو چکی ہے۔ ہر پمپ کے لئے اسی علاقے کا ایک ذمہ دار مقرر کیا گیا ہے۔ تاکہ اسکی ٹوٹ پھوٹ کی مرمت کروائے۔ اس پروجیکٹ کے تحت ٹھٹھہ کے نزدیک بدین،تھرپارکر، گجو اور تھر میں تقریبا ۲۰۰ ہینڈ پمپ لگائے جاچکے ہیں۔

تعلیم کے شعبہ میں سی ڈبلیو او فیلکن اسکالر شپ ۲۰۱۴ء-۲۰۱۵ء ایک عظیم الشان منصوبہ ان طلبا و طالبات کو مد نظر رکھتے ہوئے شروع کیا گیا تھا۔جو مالی مشکلات کی وجہ سے تعلیم سے محروم ہو رہے تھے۔ کراچی کے ۲۰۰ سے زیادہ اسکولوں میں چار ہزار سے زیادہ اسکالرشپ فارم تقسیم کئے گئے اور مندرجہ ذیل بنیادوں پر انکا انتخاب کیا گیا۔

۱۔اسکول کے سربراہ کی رپورٹ
۲۔ٹیسٹ
۳۔ انٹرویو
۴۔ مکمل چھان بین

ان چاروں اصولوں کی وجہ سے صرف وہی طلبا و طالبات اسکالر شپ حاصل کرسکے جو مستحق تھے۔ ایک شفاف عمل کے ذریعے ان کا انتخاب کیا گیا اور اس ضمن میں کوئی سفارش یا اقرباء پروری ممکن نہ رہی۔

کریڈل ویلفیئر آرگنائزیشن کا ایک اور کارنامہ یہ پروجیکٹ ہے جس کے ذریعہ سندھ کے ضلع تھرپارکر کے بے گھر لوگوں کو گھر مہیاکئے گئے۔

کریڈل کے تربیتی پروگرام کے تحت باقاعدگی کے ساتھ طلبا و طالبات اور اساتذہ کےلئے تربیتی پروگرام کا اہتمام کرتی ہے ۔ ایک ٹریننگ ٹیچر پروجیکٹر کے ذریعے تربیت دیتا ہے۔ جس کے ذریعہ ان کی صلاحیتوں میں نکھار آتا ہے اور وہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو جاتے ہیں۔

کریڈل ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحت ۲۰۱۴ء- ۲۰۱۵ء میں تقریبا ۴ ٹریننگ ورکشاپ منعقد کئے گئے۔ اس کی کچھ تفصیلات درج ذیل ہیں:
" Memory Building Techniques۳۰ نومبر ۲۰۱۴ء کو ٹریننگ ورکشاپ منعقد ہوا اسکا عنوان تھا،"
اس پروگرام میں ٹریننگ ٹیچرعبید بلگرامی نے طلبا و طالبات کو بتایا کہ یادداشت بڑھانے اور تخلیق کرنے کے لئے کیسے مستعد رہا جائے۔ روزمرہ کی سرگرمیوں اور ورزشوں کے ذریعے سیکھئے کہ آپکا ذہن کیسے کام کرتا ہے۔ اور آپ اسے کیسے مستحکم کر سکتے ہیں۔
۲۵جنوری ۲۰۱۵ء کو ہونے والے ٹریننگ ورکشاپ کا عنوان تھا،
"Mind Sciences"
ڈاکٹر محمد ایوب خان نے ٹریننگ دی ۔ اس ٹریننگ کا مقصد یہ تھا کہ طلبہ مشکل اور مبارزتی حالات میں ذہنی سکون کیسے قائم رکھیں اور کس طرح اپنے مقاصد حاصل کریں۔
یکم مارچ ۲۰۱۵ء کو منعقد ہونے والے پروگرام کا عنوان تھا،
"Power Consistency"
جناب وسیم بابر نے "قوت استقلال" پر لیکچر دیا۔ انکا مقصد یہ بتانا تھا کہ آپ اپنے مطالعات، ملازمت اور تجارت میں کیسے کامیاب ہو سکتے ہیں اور اپنے زندگی میں مستقل تیز گاہی اختیار کر سکتے ہیں۔
۵ اپریل ۲۰۱۵ء کو ایک ورکشاپ کا انعقاد ہوا۔ اس کا موضوع تھا،
"Time Management: A Key of success for students specially in Examination."
عبید بلگرامی صاحب نے اس ورکشاپ میں طالبعلموں کو تربیت دیتے ہوئے اوقات کار کی تنظیم کو کامیابی کی کنجی قرار دیا۔ انھوں نے بتایا کہ امتحانات کے دوران وقت کی تنظیم کیسے کی جائے ۔ وقت کی تنظیم کے ذریعے صلاحیت بڑھا کر آج کو فتح کیجئے اور مستقبل کو محفوظ کیجئے۔
۲۰۱۵ء میں اب تک ۲ فری میڈیکل کیمپ لگائے گئے۔پہلا فری میڈیکل کیمپ ۵ فروری ۲۰۱۵ء کو گجو،ڈسٹرک ٹھٹھہ میں لگایا گیا۔ ٹیم ۱۵ افراد پر مشتمل تھی۔ ۲مرد ڈاکٹرز اور ۳ لیڈی ڈاکٹرز موجود تھیں۔ صبح ۱۰ بجے سے شام ۵ بجے تک مریضوں کا چیک اپ ہوا۔ اور ان کو مفت دوائیاں دی گئیں۔
دوسرا فری میڈیکل کیمپ ۱۹ اپریل ۲۰۱۵ء کو ڈسٹرک ٹھٹھہ کے علاقے گجو میں ہی لگایا گیا۱۲ افراد پر مشتمل ٹیم وہاں پہنچی۔ مردوں کے لئے ۲ڈاکٹرز اور خواتین کے لئے تین لیڈی ڈاکٹرز معائنہ کے لئے موجود تھیں۔صبح ۱۰ بجے سے شام ۵ بجے تک کافی تعداد میں مریض آئے ،چیک اپ کروایا اور مفت دوائیاں حاصل کیں۔
مستقبل کے پروجیکٹ یہ ہیں:
۱۔ بک کیئر پروجیکٹ۔
مختلف افراد سے فالتو اور غیر استعمال شدہ کتب لے کر غریب بچوں میں تقسیم کرنا۔
۲۔ بچہ جیل۔
قیدی بچوں کی تعلیم و تربیت اور معاشرہ میں صحیح مقام حاصل کرنے کے لئے رہنمائی کرنا۔
۳۔ تعمیر مساجد۔
اس پروجیکٹ کے تحت ایک مسجد کی تعمیر کی ابتدا ہو چکی ہے اور ایک مسجد کی مرمت کا کام جاری ہے۔
اس آرگنائزیشن کو متعارف کرانے میں میڈیا، اخبارات و رسائل ہمارے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔انفرادی طور پر بھی ہماری محنت اور کوششیں جاری ہیں۔ اس کے علاوہ حال ہی میں ایکسپو سینٹر کراچی اور آئی بی اے کراچی میں بھی تعارفی اسٹال لگائے گئے۔ جس کے بہت مثبت اثرات مرتب ہوئے۔ پاکستان کے مختلف شہروں سے مالی تعاون حاصل ہے۔
کریڈل ویلفیئر آرگنائزیشن ایک رجسٹرڈ شدہ تنظیم ہے اور رجسٹریشن نمبر یہ ہے۔
PCSW(s)1364. A
اکائونٹ نمبر یہ ہے۔
Cradle Welfare Organization
6-01-10-20311-714-111981
Habib Metropolitan Bank Ltd,liaquatabad Branch, Karachi.Branch Code 10.
IBAN:PK47MPBL011027140111981.
ہم آپ کو دعوت دیتے ہیں کہ آپ اس کار خیر میں ہمارا ہاتھ بٹائیں اور ہم سب مل کر اپنے معاشرہ میں وہ تبدیلی لا سکیں جس سے لوگوں کا احساس محرومی ختم ہو اور ہر انسان کو وہ حاصل ہو جو اس کا حق ہے۔ آئیے ہمارے کاموں کو دیکھئے اور اس ہماری ٹیم کا حصہ بن کر قوم کی خدمت کیجئے۔