پیمرا جاگ اٹھا٬ تبدیلیاں اور پابندیاں

پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا ) کی جانب سے تمام پرائیوٹ ٹی وی چینل کو حکمنامہ جاری کیا گیا ہے کہ تمام چینلز روزانہ صبح پاکستان کا قومی ترانہ نشر کریں گے تاکہ عوام میں جذبہ حب الوطنی کو فروغ دیا جاسکے-
 

image


اس کے علاوہ پرائیوٹ ٹی وی چینلز کو اس بات کا پابند کیا جارہا ہے کہ وہ بچوں کے لیے بھی خصوصی پروگرام نشر کریں-

پیمرا کی جانب سے جمعرات کو سرکاری اعلان میں کہا گیا ہے کہ “ تمام پرائیوٹ ٹی وی چینلز اس بات کے پابند ہوں گے کہ وہ اپنی روزانہ کی نشریات کے آغاز سے قبل ضرور قومی ترانہ نشر کریں گے جیسا کہ پڑوسی ممالک میں حب الوطنی کو فروغ دینے کے لیے کیا جارہا ہے“-

پیمرا کی جانب سے رمضان کے دوران چلنے والے حد سے زیادہ مذہبی پروگراموں جن کی میزبانی مختلف فنکاروں نے کی تھی اور تجارتی پروگراموں کا بھی نوٹس لیا گیا ہے-
 

image

پیمرا کا کہنا ہے کہ “ لوگوں کی ایک بڑی تعداد کا ماننا ہے کہ اس طرح کے پروگرام رمضان کی حرمت اور اصولوں کے خلاف ہیں“-

پیمرا نے اپنے حالیہ نوٹس میں نجی ٹی وی چینلز کو خبردار کیا ہے کہ براہ راست ایسے پروگرام نہ نشر کیے جائیں جو رمضان کی حرمت پر اثر انداز ہوتے ہوں بصورت دیگر کاروائی کی جاسکتی ہے-

اس کے علاوہ پیمرا نے ٹی وی چینلز کو غیر اخلاقی اور نامناسب مواد٬ گانوں اور نغموں پر مبنی پروگرام بھی فوری طور پر روکنے کے احکامات جاری کیے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE:

The Pakistan Elec­tronic Media Regulatory Authority (Pemra) has issued an advice to private TV channels, asking them to telecast national anthem daily in the morning to promote patriotism. Pemra has also asked the channels to telecast programmes for children.