ایک تصویر نے بچے کو نابینا کردیا٬ احتیاط کریں

آج کل لوگوں میں تصاویر کھینچنے کا شوق جنون کی حد تک پایا جاتا ہے٬ یہاں تک کہ بچے کے پیدا ہوتے ہی اس کی تصویر بھی کھینچ کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی جاتی ہے- لیکن کیا آپ تصور کرسکتے ہیں کہ کبھی کبھی یہی تصویر خود بچے کے لیے کس حد تک خطرناک ثابت ہوسکتی ہے؟
 

image


جی ہاں حال ہی میں ایک 3 ماہ کا بچہ اس وقت اپنی ایک آنکھ کی بینائی کھو بیٹھا جب اس کے والد کے دوست نے اس کی تصویر کھینچی لیکن دوست اس دوران فلیش لائٹ بند کرنا بھول گیا-

فلیش لائٹ نے براہ راست بچے کی ایک آنکھ کو بری طرح متاثر کیا اور یوں ساری زندگی کے لیے ایک آنکھ سے معذور ہوگیا-

یہ تصویر صرف 10 انچ کے فاصلے سے کھینچی گئی جس کے بعد بچے کے والدین نے دیکھا کہ بچہ کی ایک آنکھ سے پانی بہہ رہا ہے جبکہ انہیں ایسا بھی محسوس ہوا جیسے بچے کو دیکھنے میں دشواری کا سامنا ہے-
 

image

والدین نے جب ڈاکٹر سے معائنہ کروایا تو اس نے بچے کی ایک آنکھ ضائع ہونے کی تصدیق کردی-

ڈاکٹر کے مطابق “ آنکھ میں موجود macula پر پائے جانے سیلز طاقتور فلیش لائٹ کی وجہ سے متاثر ہوتے ہیں اور اس طرح بینائی جانے کا خدشہ پیدا ہوجاتا ہے“ -

ڈاکٹر کا یہ بھی کہنا ہے کہ “ 4 سال تک کی عمر کے بچوں کا macula مکمل طور پر تیار نہیں ہوتا اور اسی وجہ سے وہ فلیش لائٹ کی روشنی برداشت نہیں کرپاتا- والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کی تصاویر کھینچتے وقت انتہائی احتیاط سے کام لیں اور فلیش لائٹ آف کرنا نہ بھولیں“-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

A baby is left blind in one eye after a family friend forgot to turn off the flash while taking a close-up photograph. Doctors said the three-month-old, who has not been named, has suffered irreparable damage from the flash of the camera, which was held about 10 inches away from the baby boy.