سخن دان گولڈن جوبلی مشاعرہ اور ہماری ویب

سخن دان فیس بک پر موجود ایک ایسا گروپ ہے جس کے تمام ممبر صرف شاعر ہیں اور یہاں عموماً غزلیں کہی جاتی ہیں- تاہم گزشتہ ہفتے 25 جولائی 2015 کو اس گروپ کی جانب سے کراچی میں ایک مشاعرے کا انعقاد کیا گیا-

اس مشاعرے میں گروپ ممبر شعراﺀ کے علاوہ دیگر مہمان شاعر بھی موجود تھے- اس مشاعرے کی ایک خاصیت یہ تھی کہ یہ اس گروپ کا 50 واں مشاعرہ تھا اور لائیو منعقد کیا جارہا تھا- اس سے قبل تمام مشاعروں کا انعقاد صرف فیس بک پیج تک ہی رہا-
 

image


اس مشاعرے میں کے دو حصے تھے٬ ایک آن لائن جس میں مختلف شعراﺀ حضرات نے اپنا کلام اسکائپ پر پڑھا اور سامعین سے داد وصول کی جبکہ دوسرا حصہ لائیو یعنی مختلف شعراﺀ نے اسٹیج پر آ کر اپنے اشعار پڑھے اور حاضرین محفل سے داد و تحسین وصول کی-
 

image

سخن دان کے مشاعرے کی نظامت کی خدمات جناب سید غضنفر علی اور جناب حنیف پٹیل نے سرانجام دیں جبکہ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر مرزا ارشد بیگ تھے-

ہماری ویب کی جانب سے اس مشاعرے کی میڈیا کوریج کی گئی اور ہماری ویب رائٹرز کلب کے انعقاد کے بعد کسی مشاعرے کی کوریج کے حوالے سے یہ ہماری ویب کا پہلا عملی قدم تھا- اور ہماری ویب آئندہ بھی ادب کی خدمت کرنے والوں کی کسی نہ کسی انداز میں حوصلہ افزائی کرتی رہے گی-
 

image

ہماری ویب نے اس موقع پر چند شعراﺀ حضرات سے خصوصی بات چیت بھی کی جن کا کہنا تھا کہ اس طرح کی محافل کا انعقاد ہوتا رہنا چاہیے کیونکہ اس سے سیکھنے کے مواقع میسر آتے ہیں-
 
 

YOU MAY ALSO LIKE:

Sukhan Daan is classified as a Face Book group, comprises of members who are poets and recite Ghazals. The group has organized a Poetic Symposium on 25th July 2015 in Karachi. The event was graced by the members and dignitaries of the city.