دنیا کے بدنام ترین لیڈر

دنیا کی تاریخ میں کئی ایسے بدنام لیڈر گزرے ہیں جن کے مظالم کی داستانیں اگر پڑھی جائیں تو انسان کے رونگھٹے کھڑے ہوجاتے ہیں- ان بدنام زمانہ لیڈروں کے ظلم و بربریت کے اثرات آج کی دنیا میں بھی محسوس کیے جاسکتے ہیں- آج کے آرٹیکل میں آپ تاریخ کے چند بدنام ترین لیڈروں کے بارے میں جانیں گے جو کہ لاکھوں افراد کے قتل کے ذمہ دار ٹھہرے-
 

Queen Ranaavalona I of Madagascar
یہ مڈغاسکر کی سب سے پہلی ملکہ تھی- 1833 سے 1839 کے درمیان اس ملکہ نے 2.5 ملین سے بھی زائد افراد کو قتل کروایا- آج دنیا اسے ایک شیطانی ملکہ کے طور پر جانتی ہے-

image


Nero – Roman Emperor
یہ ایک رومن شہنشاہ تھا جس نے صرف 14 سال حکومت کی- لیکن اس مختصر دورِ حکومت میں بھی وہ خواتین کی عصمت دری٬ لاتعداد خاندانوں کے قتل اور شہروں کی جلانے کا ذمہ دار جا ٹھہرا-

image


Attila The Hun
یہ ایک انتہائی بےرحم اور قاتل لیڈر تھا اور اس کے اپنے لوگ بھی اس لیڈر کی خون کی پیاس سے ڈرتے تھے- یہ تاریخ کا ایک ظالم ترین لیڈر تھا-
 

image


Ivan The Terrible
یہ روس کا پہلا حکمران تھا- اس نے لیتھونیا٬ پولینڈ اور سوئیڈن کے خلاف 24 سالہ طویل ترین جنگ کا آغاز کیا تھا- کہا جاتا ہے کہ یہ روزانہ 500 سے 1000 کسانوں کو جمع کرتا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنواتا اور مروا دیتا- اس دوران یہ حکمران اور اس کا بیٹا اس پرتشدد نظارے سے محظوظ ہوتے- حقیقی معنوں میں یہ ایک خوفناک لیڈر تھا-

image


Leopold II
یہ 1865 سے 1909 تک بیلجیم کا بادشاہ رہا- اس کی شہرت کی سب سے بڑی وجہ کانگو کی آزاد ریاست کی تخلیق ہے جہاں جبری مشقت٬ غلامی اور عصمت دری عام کی گئی- ایک اندازے کے مطابق اس نے کانگو کے 3 سے 15 ملین افراد قتل کروائے-

image


Hulagu Khan
یہ چنگیز خان کا پوتا تھا اور منگول لیڈر تھا- اس نے بغداد کا خاتمہ کردیا تھا- ایک ہفتے پر مشتمل شہر کی اس تباہی کے دوران ایک ملین سے بھی زائد افراد قتل کیے گئے-

image


Harry Truman
یہ امریکہ کا 33واں صدر تھا اور یہی وہ شخص تھا جس نے پہلی بار ہیروشیما اور ناگاساکی پر ایٹم بم گرانے کے احکامات جاری کیے- اس طرح صرف چند سیکنڈ میں 2 لاکھ افراد قتل کردیے گئے- اس ایٹم بم کے اثرات ان علاقوں میں آج بھی محسوس کیے جاسکتے ہیں-

image


Kim II Sung
شمالی کوریا کے اس حکمران کو 1.6 ملین سے بھی زائد افراد کا قاتل قرار دیا جاتا ہے جو کہ اس کے اپنے ملک کے باشندے تھے- اس حکمران نے ظلم و بربریت کی یہ داستانیں پورے ملک میں رقم کیں-

image

Hideki Tojo
درحقیقت یہ جاپانی فوج کا ایک جنرل تھا- یہ شخص اس وقت اپنے ملک کے چلتے ہوئے سسٹم سے خوش نہیں تھا اس لیے جنرل نے وزیراعظم کی سیٹ اور دیگر ذمہ داریاں اور پوزیشن اپنے ہاتھ میں لینے کا فیصلہ کیا- تاہم اس تمام عمل میں یہ جنرل 5 ملین سے بھی زائد افراد کے قتل کا ذمہ دار ٹھہرا-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

In no particular order, this list shows a part of history that many would simply like to ignore and believe it did not exist. Unfortunately, these notorious leaders are a part of our history and have left an everlasting impact and have defined how the world is today.