چونکا دینے والی فوجی تربیتی مشقیں

دنیا بھر کی افواج اپنے اہلکاروں کی تربیت کے لیے مشقوں کو اہتمام کرتی ہیں تاکہ یہ اہلکار مخصوص اور مشکل ترین حالات میں بھی انتہائی چابکدستی اور بہادری کے ساتھ اپنی خدمات سرانجام دے سکیں- تاہم یہ مشقیں بےانتہا سخت٬ خطرناک اور محنت طلب ہوتی ہیں- لیکن ان مشقوں کے بعد یہ فوجی اہلکار کوئی عام فرد نہیں رہتے بلکہ سخت جان اور مضبوط اعصاب کے مالک بن جاتے ہیں- ہم یہاں دنیا کی مختلف ممالک کی افواج میں کروائی جانے والی چند عجیب و غریب اور خطرناک ترین مشقوں کا ذکر کر رہے ہیں-
 

Playing a game of “hot potato” with a real grenade
چین کی پیپلز لبریشن آرمی میں ایک کھیل کھیلا جاتا ہے جو کہ اہلکاروں کی تربیت کا ایک خاص حصہ ہے- اسے “hot potato” کہا جاتا ہے- یہ کھیل اصلی گرینیڈ سے کھیلا جاتا ہے- اس کھیل میں ایک فوجی دوسرے فوجی کی جانب بم اچھالتا ہے اور آخری فوجی بم کو سوراخ میں پھینک دیتا ہے- بم کے پھٹنے سے قبل ہی تمام فوجی اس مقام سے ہٹ جاتے ہیں- بم کے اثرات سے بچاؤ کے لیے فوجیوں نے اپنے سر ڈھک رکھے ہوتے ہیں-

image


Taking a shot to the chest
روس کی اسپیشل فورس میں تربیت کے دوران اہلکار کے سینے پر گولی چلائی جاتی ہے جس کا مقصد فوجیوں کو ہر طرح کے لمحات کے لیے تیار کرنا ہوتا ہے-اس کے نتیجے کچھ فوجی اہلکار زخمی بھی ہوجاتے ہیں جبکہ بعض کو vest پر ہی گولی محسوس ہوتی ہے- اس مشق کا اصل مقصد یہی ہوتا ہے کہ فوجی درست انداز میں فوراً جوابی کاروائی کے لیے تیار ہو- یہ گولی صرف چند انچ کے فاصلے سے چلائی جاتی ہے-

image


Jumping through rings of fire
چین کی پیپلز لبریشن آرمی میں ایک مشق آگ کے دائرے ( rings) میں سے کودنے کی بھی ہوتی ہے جو کہ انتہائی خطرناک ہوتی ہے- اور یہ مشق مکمل یونیفارم اور رائفل کے ساتھ کی جاتی ہے- اس مشق کے بارے میں ایک اعلیٰ افسر کا کہنا ہے کہ اس خطرناک مشق کی وجہ سے ہمیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے ہم حقیقی میدانِ جنگ میں ہیں اور ہمارا جوش و جذبہ بڑھ جاتا ہے-

image


Breaking slabs of concrete with their heads
چین اور جنوبی کوریا کی آرمی میں مشقوں کے دوران اپنے سر سے کنکریٹ کی سلیبس کو توڑنے کی تربیت بھی دی جاتی ہے- اور یہ تربیت آرمی کی ٹریننگ کا ایک لازمی جز ہوتی ہے- اس کے علاوہ ان افواج میں بانسوں کو کمر سے توڑنے کی تربیت بھی دی جاتی ہے-

image


Drinking cobra blood
امریکی بحری فوج کو تربیت کے دوران کوبرا سانپ کا خون پلایا جاتا ہے اور ساتھ ہی انہیں اپنے دانتوں سے مرغی کا سر دھڑ سے الگ کرنے کی تربیت بھی دی جاتی ہے- اس کے علاوہ زیریلے کوبرا سانپ کو مارنے کی تربیت بھی دی جاتی ہے- یہ 11 دن کی مشق ہوتی ہے اور اس میں دیگر ممالک کے فوجی بھی حصہ لیتے ہیں-

image


Testing balance by walking over fires
Belarus Red Berets میں اہلکار کی شمولیت کے لیے پہلے اس کے چلنے یا دوڑنے کے توازن کو جانچا جاتا ہے- یہ کوئی عام چلنا یا دوڑنا نہیں ہوتا بلکہ اس دوران فوجی فائرنگ کی زد میں ہوتا ہے اور اسے اس ماحول میں توازن برقرار رکھتے ہوئے دوڑنا ہوتا ہے- اس کے علاوہ ان مشقوں میں ہاتھوں سے لڑائی اور قلابازیاں بھی شامل ہوتی ہیں-

image


Crawling along a path with jagged corals and rocks
تائیوان کی بحری افواج میں ایک تربیتی پروگرام کے دوران ایک انتہائی خطرناک مشق کروائی جاتی ہے جسے Road to Heaven" کہا جاتا ہے- اس مشق میں اہلکاروں کو چٹانی پتھروں سے بھرا راستہ رینگتے (Crawling) ہوئے طے کرنا ہوتا ہے- یہ راستہ 50 میٹر طویل ہوتا ہے جبکہ یہ تربیتی پروگرام 9 ہفتوں پر مشتمل ہوتا ہے- یہ مشق اس پروگرام کا سب سے آخری مرحلہ ہوتی ہے-

image


SSG Commandos Eat Snake and Frogs
دنیا مختلف افواج اور ان کی سخت ترین مشقوں کا ذکر ہو اور پاکستان آرمی کا ذکر نہ ہو ایسا ممکن ہی نہیں- پاکستان کے ایس ایس جی کمانڈوں کو جہاں ایک جانب سے سخت ترین حالات کا مقابلہ کرنے کی ٹریننگ دی جاتی ہے وہیں انہیں سانپ اور مینڈک کھانے کی تربیت بھی دی جاتی ہے- چراٹ میں واقع ایس ایس جی کمانڈو کے ٹریننگ سینٹر کے کچن میں پائے جانے والے مینو میں ان دونوں جانوروں کا ذکر دیکھا جاسکتا ہے- اس ٹریننگ کا مقصد جوانوں کو یہ سکھانا ہوتا ہے کہ مشکل حالات میں زندہ رہنے کے لیے ان چیزوں کو بھی کھایا جاسکتا ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Some military forces go to extremes to ensure that their personnel are ready for absolutely anything, like preparing a solider for the day that they have to punch a tree to death with their bare hands. This list of the craziest military training exercises in the world features regimens that are disgusting, dangerous, over-the-top and sometimes just plain useless.