لوگوں کی نظروں سے اوجھل انوکھے جزیرے

مشہور جزائر سے تو دنیا بھر کے سیاح واقف ہوتے ہیں جن کی مقبولیت کی بڑی وجہ ان کی خوبصورتی ہوتی ہے جبکہ ان جزائر پر ہر وقت لوگوں کا ایک ہجوم رہتا ہے- لیکن دنیا میں چند ایسے پرکشش اور منفرد جزیرے بھی موجود ہیں جن کا ذکر کم ہی سامنے آتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ بہت کم لوگ ان جزیروں کے بارے میں جانتے ہیں-
 

فلورس آئی لینڈ
پرتگال کے ساحل علاقے پر واقع اس جزیرے پر انتہائی خوبصورت جنگلی پھول پائے جاتے ہیں- ان پھولوں کی خوبصورتی کسی کو بھی اپنی جانب متوجہ کرسکتی ہے- اس کے علاوہ یہاں گرم پانی کے چشمے اور تالاب بھی موجود ہیں- ان چشموں میں نہانے والوں کا ماننا ہے کہ یہاں کا پانی مختلف بیماریوں کا بہترین علاج ہے-

image


لوس روگیوز
350 سے زائد جزیروں پر مشتمل یہ پرکشش مقام وینزیلا کے وسطی ساحل سے 97 میل کے فاصلے پر واقع ہے- اس جزیرے کے ساحلوں پر پائی جانے والی سفید ریت سیاحوں کو ضرور اپنی جانب متوجہ کرتی ہے- ان جزائر کے سمندروں میں مچھلیوں کی 200 سے زائد اقسام پائی جاتی ہیں-

image


مارشل آئی لینڈ
آسٹریلیا میں واقع اس جزیرے کی مقبولیت کی ایک بڑی وجہ یہاں پائی جانے والی دنیا کی سب سے بڑی چند مونگے کی چٹانیں ہیں- یہ چٹانیں اس مقام کو خوبصورت بناتی ہیں- زیادہ تر سیاح اس جزیرے کا رخ صرف سمندری حیات کو دیکھنے کے لیے ہی کرتے ہیں-

image


جزائر سلیمان
یہ مقام بحراوقیانوس کے ہزاروں جزائر پر مشتمل ہے اور اسے سولومن آئی لینڈ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے- اس مقام کی خوبصورتی سیاحوں کو تھوڑی دیر کے لیے مبہوت کر دیتی ہے- جزائر سلیمان کے سمندر میں ایسے جاندار بھی پائے جاتے ہیں جو دوسرے مقامات پر کم ہی پائے جاتے ہیں-

image


کو ٹونسے
یہ ایک انتہائی خاموش اور پرسکون جزیرہ ہے کہ جو کمبوڈیا میں واقع ہے- اس سمندر کا پانی اس حد تک شفاف ہے کہ ساحل پر کھڑے ہو کر زیرِ آب نظارے کیے جاسکتے ہیں- اس جزیرے کی خصوصیات میں رنگارنگ سمندری حیات اور سفید ریت سرفہرست ہیں-

image


لارڈ ہوئی آئی لینڈ
سڈنی سے 372 میل کے فاصلے پر واقع اس پرکشش جزیرے پر سمندری حیات کی متعدد اقسام پائی جاتی ہیں- اس کے علاوہ یہاں کی خوبصورت پہاڑیاں اور سمندری چٹانیں بھی سیاحوں کو اپنے سحر میں گرفتار کرلیتی ہیں-

image


فرنینڈو ڈی نورونھا
21 جزائر پر مشتمل اس خطے کو برازیل نے نیشنل پارک کا درجہ دیا ہوا ہے- یہاں کی سب سے منفرد خصوصیات میں ڈولفن کے کرتب٬ سمندری کچھوے اور خوبصورت آبشاریں شامل ہیں- دلچسپ بات یہ ہے کہ اس مقام پر ایک وقت میں صرف 420 سیاحوں کو ہی سیر کی اجازت دی جاتی ہے-

image


مائیکائنز
ناروے اور آئس لینڈ کے درمیان واقع اس جزیرے کو سمندری طوطوں کے حوالے سے جانا جاتا ہے- اس مقام پر کھڑے ہو کر آپ جس جانب بھی دیکھیں گے صرف سمندر اور ہریالی ہی دکھائی دیں گی- یہاں تک کہ اس جزیرے پر واقع گھروں کی چھتیں بھی گھاس سے ہی تیار کردہ ہوتی ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Islands are popular getaways for those looking to take a relaxing vacation. But it's hard to relax when you're surrounded by thousands of other tourists. So instead of visiting a well-known island, try something a little more remote. We've compiled a list of 25 out-of-the-way islands that are perfect for travelers seeking a peaceful trip. From a sleepy village in Belize to a former prison in French Polynesia, here are some remote spots you've probably never heard of.