مکہ لائیو سنیپ چیٹ٬ غیرمسلموں کے دل بھی موم

عام طور پر مغربی ممالک میں غیر مسلموں کے درمیان اسلام کے بارے میں انتہائی منفی سوچ پائی جاتی ہے لیکن رمضان کی 27ویں شب کے مسجد الحرام کے روح پرور مناظر کی لائیو کوریج نے لاکھوں غیر مسلموں کے دل پگھلا کر رکھ دیے ہیں-

مسلمانوں کے مقدس ترین شہر مکہ کو لائیو کرنے کا اہتمام سوشل میڈیا ایپ “ اسنیپ چیٹ “ نے کیا جس میں مسجد الحرام سے لاکھوں مسلمانوں نے اپنے ویڈیو کلپ اور تصاویر اسنیپ چیٹ پر اپ لوڈ کی-
 


مسجد الحرام کے روح پرور مناظر اور مسلمانوں کے عبادات میں مشغول ہونے پر مبنی یہ کلپ اور تصاویر دنیا بھر میں کروڑوں افراد نے دیکھیں جس میں لاکھوں غیر مسلم بھی شامل تھے-

ان مناظر نے غیر مسلموں کی ایک بڑی تعداد کے دلوں انتہائی گہرے اثرات مرتب کیے اور غیر مسلموں نے سوشل میڈیا پر ٹویٹ کے ذریعے اپنے دلی جذبات کا اظہار کیا- جس میں غیر مسلموں کی رائے کچھ یوں تھی کہ مغربی حکومتیں اور میڈیا مسلمانوں کا جو چہرہ دکھاتا وہ صرف جھوٹ ہے اور اسلام ایک خوبصورت مذہب ہے-

سنیپ چیٹ کی جانب مسلمانوں کے مقدس ترین شہر مکہ کو فیچر کیے جانے کے سلسلے میں ایک مکمل مہم تھی جس کے لیے “ مکہ لائیو “ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا گیا۔
 

image

سنیپ چیٹ کی جانب گزشتہ سال لائیو یعنی براہِ راست کی آپشن متعارف کروایا تھا صارفین براہِ راست شائع کی جانے والی ایک سٹریم میں اپنی ویڈیوز اور تصاویر شائع کرسکتے ہیں۔

لائیو اسٹریم اور اسلام کے بارے میں غیر مسلموں کی رائے:

ٹوئیٹر صارف @ingloreus کا ایک عظیم پیغام جس میں وہ لکھتی ہیں کہ ، ”میں مسلمان نہیں تھی لیکن مکہ کے لائیو مناظر دیکھنے کے بعد میں نے مذہب اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹوئیٹر صارف @mxdkays “ امریکیوں کے لیے یہ پہلا موقع ہے کہ وہ اسلام کو براہ راست دیکھ رہے ہیں جبکہ اب حکومت اور میڈیا صرف اسلام مخالف جھوٹ ہی بولتے آئے ہیں-

ٹوئیٹر صارف @BrooklynLeb1948 کا کہنا تھا کہ “ اگرچہ میں مسلم نہیں لیکن یہ سب انتہائی خوبصورت ہے اور مسلمان ویسے نہیں جیسا انہیں دکھایا جاتا ہے یہ ایک انتہائی خوبصورت مذہب ہے“-

ٹویٹر صارف @Leahkbabyboo لکھتی ہیں کہ “ میں اسلام کو سراہتی ہوں اور مسلمانوں کی شکر گزار ہوں جو یہ سب کچھ کر رہے ہیں٬ یہ سب کچھ متاثر کن ہے٬ اور میں اسلام کے بارے میں مزید کہاں سے سیکھ سکتی ہوں؟
 

image

ٹوئیٹر صارف @HaniiSays نے لکھا “ یہاں امیر٬ غریب٬ گورا٬ کالا کوئی بھی الگ نہیں ہے٬ ایک خدا٬ ایک وجہ اور ایک ہی مذہب٬ اسلام ایک بہترین مذہب ہے“-

ٹوئیٹر صارف @HugMeZiam نے لکھا “ میں مسلمان نہیں ہوں لیکن مکہ لائیو انتہائی شاندار ہے اور اسلام کتنا خوبصورت مذہب ہے“-

ٹوئیٹر صارف @Prince10Roxana لکھتی ہیں “ میں مسلمان نہیں لیکن مکہ لائیو دیکھنے کے بعد ان خوبصورت لوگوں نے اسلام کے بارے میں میری رائے بدل دی ہے“-
YOU MAY ALSO LIKE:

This year on 27th Ramadan 2015, the world’s perception about Islam changed, as the worshippers at Haraam and Makkah city used Snap Chat’s Live Section to capture and share images and personal vides of some of the holy locations of the city on Twitter using #‎Mecca_live‬ hasthag available to almost 100 million Snap chat users.