ویل ڈن بنگلہ دیش

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے جس طرح پاکستان کرکٹ ٹیم ، پھر انڈیا کرکٹ ٹیم اور پھر ساؤتھ افریقہ جیسی مضبوط ٹیم کو دوسرے میچ میں شکست دے کر چیمئن ٹرافی کے لئے کوالیفائی کیا ہے وہ داد اور مبارک باد کے مستحق ہے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ دوہزار پندرہ میں بھی بہت اچھا کھیلی اور پہلی بار کوارٹر فائنل کھیلنا کا اعزاز حاصل کیا اور ورلڈ کپ کے بعد بھی اچھی کرکٹ اور اچھے کھیل کا تسلسل لگاتار برقرار رکھتے ہوئے مسلسل سیریز میں فتح حآصل کرکے چیمپیئن ٹرافی کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے میں اس پر بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم، کپتان ، اور پورے بورڈ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور ساتھ ساتھ یہ بھی دعا کرتا ہون کہ اللہ کرے ہماری کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف اچھا کھیلے اور پہلے میچ کی طرح تمام میچز میں کامیابی حاصل کرے اور پاکستان بھی چیمپیئن ٹرافی کے لئے کوالیفائی کر لے اور یہ پہلی بار ہو رہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سر پر چیمپیئن ٹرافی نہ کھیلنے کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ اگر ٹیم پوری لگن محنت کے ساتھ ایک ہوکر کھیلی تو انشاءاللہ پاکستان کرکٹ ٹیم بھی چیمپئن ٹرافی کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلے گی۔ انشاءاللہ
kashif imran
About the Author: kashif imran Read More Articles by kashif imran: 122 Articles with 155711 views I live in Piplan District Miawnali... View More