عید منائیں ہماری ویب کے سنگ - 5 خصوصی فیچر

دنیا بھر میں ہر سال ماہ رمضان کے اختتام پر یکم شوال کو عید الفطر کا تہوار بڑے ہی جوش وخروش سے منایا جاتا ہے۔ ہر عمر کے افراد عید کی خوشیاں آپس میں بانٹتے ہیں اور گلے شکوے دور کر کے آپس میں گلے ملتے ہیں۔ عید کے اس پرمسرت موقع پر ہماری ویب اپنے قارئین کو کیسے بھول سکتی ہے جسے وہ اپنے فیملی ممبر کا درجہ دیتی ہے- آج کے اس خاص موقع پر ہماری ویب اپنے قارئین کے لیے کچھ منفرد لائی ہے جس کے ذریعے ہماری عید کی خوشیاں اپنی قارئین کے سنگ بانٹے گی- یہاں ہماری ویب کے چند ایسے شعبوں کا ذکر کیا جارہا ہے جن کا براہ راست تعلق عید کے اس خاص موقع سے ہے- آپ ان سیکشن کا استعمال کرتے ہوئے اپنی عید کو پُرلطف بنا سکتے ہیں-
 

عید مبارک ایس ایم ایس
جب تک دوستوں اور رشتے داروں کو عید مبارک کا پیغام نہ بھیج دیا جائے عید نامکمل سی لگتی ہے- آج کل موبائل میسجز کا دور ہے اور لوگوں کی اکثریت اسی کے ذریعے ایک دوسرے سے رابطے میں بھی رہتی ہے- یہاں تک کہ اکثر افراد عید کا چاند دکھائی دیتے ہی اپنے دوستوں یاروں کو عید کے میسجز بھیجنا شروع کردیتے ہیں جبکہ بعض عید کی نماز ادا کرنے کے بعد پہلا کام یہی سرانجام دیتے ہیں- ہر کسی کی کوشش ہوتی ہے کہ بھیجا جانے والا عید مبارک کا پیغام انتہائی خوبصورت٬ پر اثر اور دعائیہ انداز میں ہو- اگر آپ بھی یہی چاہتے ہیں تو پھر ہماری ویب حاضر ہے آپ کی مدد کو- جی ہاں آپ ہماری ویب کے سیکشن “ ایس ایم ایس میسجز “ میں جا کر “ عید مبارک ایس ایم ایس “ کی کیٹیگری میں عید کی مناسبت سے متعدد ایس ایم ایس پڑھ سکتے ہیں اور جو پسند آئے اسے عید مبارک کے پیغام کے طور پر منتخب کرسکتے ہیں- اس سیکشن میں آپ کو دیگر خاص مواقعوں کی مناسبت سے بھی ایس ایم ایس پڑھنے کو ملیں گے- (متعلقہ شعبے تک رسائی حاصل کرنے کے لیے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں)-

image


مزیدار کھانوں کی تراکیب
کھانے عید کی جان اور خواتین کا امتحان سمجھے جاتے ہیں اور خواتین کی بھی کوشش ہوتی ہے وہ مزے مزے کے پکوان بنا کر اپنی فیملی کو پیش کریں- خواتین اس سلسلے میں ہماری ویب کے “ recipes“ سیکشن سے رہنمائی حاصل کرسکتی ہیں- اس شعبے میں آپ کو ملیں گی روایتی اور خاص مواقعوں کے لیے بنائے جانے والے مزیدار کھانوں کی تراکیب- یہاں ان تراکیب کا وسیع ذخیرہ موجود ہے جس میں دیسی کھانوں کے علاوہ اٹالین اور چائینز ڈشز کی تراکیب بھی موجود ہیں-(متعلقہ شعبے تک رسائی حاصل کرنے کے لیے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں)-

image


مزاحیہ شاعری
عید کا پرمسرت موقع ہو اور مزاحیہ شاعری نہ ہو٬ ایسا کیسے ہوسکتا ہے؟ - ٹی وی پر نشر ہونے والے عید کے خصوصی پروگراموں میں مزاحیہ شاعری کے پروگرام کو ایک خاص مقام حاصل ہوتا تھا جسے لوگ انتہائی شوق اور دلچسپی کے ساتھ دیکھا کرتے تھے- لیکن بدقسمتی سے آج کے تیز رفتار دور میں ان پروگراموں کے اوقات کا انتظار کرنا ایک انتہائی مشکل مرحلہ ہوگیا ہے- البتہ ہماری ویب کے قارئین ضرور مزاحیہ شاعری سے لطف اندوز ہو کر اپنی عید کا مزہ دوبالا کرسکتے ہیں اور وہ بھی صرف ایک کلک پر- ہماری ویب پیش کرتی ہے مزاحیہ شاعری کی ویڈیوز کا ایک مکمل سیکشن جہاں آپ ملک کے معروف شعراﺀ کے مختلف مزاحیہ کلام دیکھ اور سن سکتے ہیں اور وہ بھی جب چاہیں بغیر کسی انتظار کے-آپ ان مزاحیہ شاعری کی ویڈیوز کو اپنے دوستوں کے ساتھ شئیر بھی کرسکتے ہیں-(متعلقہ شعبے تک رسائی حاصل کرنے کے لیے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں)-

image


آن لائن ٹی وی
کے الیکٹرک٬ ہیسکو اور لیسکو سمیت پورے ملک کی الیکٹرک سپلائی کرنے والی کمپنیوں نے عید کے موقع پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن سوال یہ اٹھتا ہے کہ اعتبار کیسے کریں؟ کیونکہ انہوں نے رمضان کے دوران سحر و افطار میں بھی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے اعلانات کیے تھے٬ ہوا کیا آپ کے سامنے ہے- لیکن اگر عید کے موقع پر واقعی لوڈشیڈنگ ہوگئی تو سوچیے کہ آپ ٹی وی پر دکھائے جانے والے مزیدار پروگرام کیسے دیکھ پائیں گے؟ لیکن اس کا حل بھی ہماری ویب کے پاس موجود ہے- آج کل اکثریت انٹرنیٹ یوزرز کے پاس لیپ ٹاپ موجود ہوتے ہیں جو کہ بیٹری پر بھی چلتے ہیں جبکہ انٹرنیٹ کے لیے مختلف کمپنیوں کی وائر لیس ڈیوائس بھی استعمال کی جارہی ہیں٬ بس کیجیے آن لیپ ٹاپ اور چلے آئیے ہماری ویب کے “ آن لائن ٹی وی چینل سیکشن “ میں- اس شعبے میں آپ پاکستان تمام بڑے اور مقبول ٹی وی چینل کو آن لائن دیکھ سکتے ہیں- ہماری ویب پاکستان کی وہ واحد ویب سائٹ ہے جو کہ ان ٹی وی چینلز کی جانب سے باضابطہ طور پر لائسنس یافتہ ہے-(متعلقہ شعبے تک رسائی حاصل کرنے کے لیے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں)-

image


معلوماتی فیچرڈ آرٹیکل
اگر آپ کہیں جا کر یا پھر اپنے ہی گھر پر بوریت کا شکار ہورہے ہیں تو پھر اپنے وقت کو ضائع کرنے کے بجائے کچھ معلومات کا خزانہ جمع کیجیے- معلومات حاصل کرنے کے لیے پیشِ خدمت ہے “ فیچرڈ آرٹیکل سیکشن “ جس میں آپ اس وقت بھی موجود ہیں- اس سیکشن میں آپ ایسے تمام معلوماتی مضامین کا مطالعہ کرسکتے ہیں جن کا تعلق زندگی کے مختلف شعبہ جات سے ہے- یہ معلوماتی آرٹیکل ہماری ویب کے موبائل ورژن پر بھی پڑھے جاسکتے ہیں یعنی آپ جہاں بھی ہوں یہ آپ کے ساتھ ہیں- اور یوں آپ کا وقت بے کار نہیں جائے گا اور اپنے علم میں بھی اضافہ کر پائیں گے- (متعلقہ شعبے تک رسائی حاصل کرنے کے لیے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں)-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

One of the most joyous days in the Islamic calendar, Eid al-Fitr, also known as Eid ul-Fitr or Eid, is a celebration that marks the end of Ramadan (a holy month of fasting observed by Muslims). For this eid occasion Hamariweb brings some special for our visitors.