کومل رضوی کی سیلفی پر شدید تنقید

پاکستان کی مشہور گلوکارہ کومل رضوی اپنی ایک سیلفی کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنازع کا شکار بوگئی ہیں اور ان کی اس سیلفی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے- کومل رضوی نے مذکورہ سیلفی اس وقت کھینچی جب وہ عبدالستار ایدھی عیادت کے لیے اسپتال گئیں-

تنازعے کا شکار سیلفی گلوکارہ نے معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی ساتھ کھینچی اور اسے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر پوسٹ کردیا-
 

image


کومل رضوی نے اتوار کے روز عبدالستار ایدھی کی عیادت کے لیے اسپتال گئیں وہاں انہوں نے عبدالستار ایدھی کی اہلیہ بلقیس ایدھی سے بھی ملاقات کی-

ملاقات کے دوران ہی کومل رضوی نے یہ سیلفی لی اور سوشل نیٹ ورکنگ کی ویب سائٹ پر شئیر کی اور ساتھ یہ پیغام بھی درج کیا کہ کہ وہ اللہ کا بے حد شکر ادا کرتی ہیں کہ ان کی پاکستان کے سب سے اہم انسان عبدالستار ایدھی سے ملاقات ہوپائی۔

تاہم کومل رضوی کو اپنی اس سیلفی پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ دوسری جانب کچھ لوگ کومل رضوی کے حق میں بھی ہیں-
 

image

واضح رہے کہ کومل رضوی کے علاوہ بھی متعدد اداکاروں نے عبدالستار ایدھی کی عیادت کی ہے اور ان اداکاروں نے بھی اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شائع کی ہیں تاہم انہیں تنقید کا سامنا نہیں کرنا پڑا-
YOU MAY ALSO LIKE:

Popular Pakistani singer Komal Rizvi has become the butt of ridicule and anger on Facebook after she posted on the social networking site a selfie with well-known social worker Abdul Sattar Edhi, who is seriously ill and under treatment in a hospital.