خوفناک مقامات جو کبھی آباد تھے

لوگ محلوں٬ یادگاروں اور خوبصورت مقامات کی سیر کرنا چاہتے ہیں جن سے ماضی کی کئی کہانیاں وابستہ ہوتی ہیں- لیکن وہ دنیا میں موجود بہت سے ایسے ویران مقامات کے بارے میں نہیں جانتے جہاں کبھی زندگی کی رونقیں اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ موجود ہوا کرتی تھیں- لیکن گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ یہ بھی رونقیں روٹھ گئیں اور یہاں اب کوئی نہیں رہتا ہے- ان مقامات کی ویرانی دیکھ کر انسان پر خوف طاری ہوجاتا ہے-
 

image
یہ بیلجیم کا ایک قدیم پاور اسٹیشین ہے جو کہ بیلجیم کے علاقے Monceau میں واقع ہے- اس عمارت کو I.M. Cooling Tower کے نام سے جانا جاتا ہے- تاہم اس پاور اسٹیشن کے استعمال کو ترک کیے ہوئے اب کئی سال گزر چکے ہیں-
 
image
Kolmanskop نامی یہ چھوٹی سی رہائش گاہ مشہور صحرا نمبیا میں واقع ہے- 19ویں صدی میں اس مقام نے اس وقت عروج دیکھا جب جرمن باشندوں نے یہاں رہائش اختیار کی- لیکن اب یہ مقام بھی ناقابلِ استعمال ہے اور ہر طرف ریت ہی ریت دکھائی دیتی ہے-
 
image
پانی پر بہتا یہ جنگل 102 سال پرانا ہے اور آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے سمندر میں دیکھا جاسکتا ہے- درحقیقت یہ بحری جہاز جنگِ عظیم دوئم کے بعد یہاں چھوڑ دیا گیا ہے-
 
image
یہ امریکہ کے ہالینڈ جزیرے پر واقع وہ آخری ویران گھر ہے جو تباہی سے بچ گیا ہے- کسی دور میں یہاں گھر تعمیر کیے گئے بھے اور اپنے وقتوں کی اسے ایک کامیاب ترین کالونی قرار دیا جاتا تھا-
 
image
یہ ویران پارک جاپان میں واقع ہے اور نارا ڈریم لینڈ کے نام سے جانا جاتا تھا- یہ پارک ڈزنی لینڈ سے متاثر ہو کر تعمیر کیا گیا اور اس کا افتتاح 1961 میں کیا گیا لیکن 2006 میں اسے بند کردیا گیا-
 
image
یہ امریکہ کے جنوب مغربی فلوریڈا میں واقع ایک غیر آباد جزیرہ ہے- یہ اسٹرکچر 1981 میں تعمیر کیے گئے تھے جو کہ آئل پیدا کرنے والے باب لی کی ملکیت تھے- لیکن خستہ حالی کے بعد ان کا استعمال ترک کردیا گیا اور آج یہ ویران پڑے ہیں-
 
image
یہ ویران فیکٹری اٹلی کے علاقے Sorrento میں واقع ہے لیکن اس کا استعمال 1866 میں ہی ترک کردیا گیا تھا- جب یہاں ٹاسو اسکوائر کو تعمیر کیا گیا تو اس فیکٹری کو سمندر سے علیحدہ کردیا گیا جس سے یہاں کی آب و ہوا میں نمی بڑھ گئی- اور اسی وجہ سے یہ فیکٹری بند کر دی گئی-
 
image
امریکی علاقے ڈیٹرائٹ میں یہ مشی گن سینٹرل اسٹیشن 1913 میں تعمیر کیا گیا- لیکن متعدد منصوبہ بندیوں اور غلطیوں کے بعد آخرکار اس اسٹیشن کو 1988 میں بند کردیا گیا- اب اس اسٹیشن کا استعمال صرف ہالی ووڈ کی فلموں میں کیا جاتا ہے-
 
image
یہ جارجیا کے علاقے Abkhazia کا ٹرین اسٹیشن ہے- اس اسٹیشن کا استعمال 1993 میں ہونے والی اس علاقے میں جنگ کے بعد ترک کردیا گیا- اس علاقے کے معاملے پر جارجیا اور روس کے درمیان تنازعہ تھا جس کے بعد اس علاقے کو علیحدہ کردیا گیا-
 
image
لکڑی سے بنا یہ خوبصورت گھر روس کے جنگلات میں واقع ہے- لیکن یہ گھر بھی آج ویران ہو اور اپنی بقا کے لیے کسی کی مدد کا طلب گار ہے-
image
یہ جیل پنسلوانیا کے علاقے Philadelphia میں 1829 میں کھولی گئی اور اسے 1971 میں بند کردیا گیا- یہاں Willie Sutton (بینک ڈکیتی کرنے والا) اور Al Capone (امریکی گینگسٹر ) جیسے قیدی رکھے جاتے تھے-
 
image
El Hotel del Salto نامی یہ ہوٹل 1928 میں کولمبیا میں تعمیر کیا گیا- یہ ہوٹل ان سیاحوں کے لیے بنایا کیا جو قریب میں موجود Tequendama آبشار کو دیکھنے آتے تھے- بدقسمتی سے یہ آبشار آلودہ ہوگیا اور سیاحوں کی آمد بھی رک گئی- جس کے بعد ہوٹل بند کردیا گیا اور اب یہ ویران پڑا ہے-
 
image
اس تباہ حال بحری جہاز ایس ایس امریکہ نے 54 سال تک اپنی خدمات سرانجام دیں اور 1994 میں اس کا استعمال ترک کر دیا گیا- اس وقت یہ بحری جہاز کینری آئی لینڈ کے Fuerteventura نامی ساحل پر کھڑا ہے-
 
image
پانی پر تعمیر کیے گئے یہ قلعے برطانیہ کے ساحل پر واقع ہیں- یہ قلعے جنگ عظیم دوئم کے دوران دریائے ٹیمز کی حفاظت کے لیے بنائے گئے تھے-
 
image
Dadipark نامی یہ بچوں کا پارک بیلجیم کے علاقے Dadizel میں 1950 میں بنایا گیا تھا اور 2002 میں اسے بند کر دیا گیا- جس کے بعد سے یہ مکمل ویران ہے-
 
image
ونڈرلینڈ تفریحی پارک کی تعمیر کا آغاز چین کے شہر بیجنگ میں کیا گیا اور یہ ایشیا کا سب سے بڑا تفریحی پارک تھا لیکن مالی بحران کی وجہ سے یہ کبھی مکمل نہ ہوسکا-
 
image
یہ ریلوے ٹریک میسوری کے علاقے Lebanon میں واقع ہے لیکن یہاں سے اب کوئی ٹرین نہیں گزرتی-
 
image
یہ سٹی ہال اسٹیشن نیویارک میں 1904 میں تعمیر کیا گیا اور 1945 میں بند بھی کردیا گیا- اسے روزانہ صرف 600 افراد استعمال کرتے تھے-
 
YOU MAY ALSO LIKE:

People like to visit palaces, monuments, historical walls and popular statues because they tell the stories of past time. At same time they unknown about many ghostly abandoned places in the world. In fact such ruined places can also reveal many informations about people once lived there, purpose behind construction of that place, lifestyle of people at that..etc.