عید٬ نئے کرنسی نوٹ ایس ایم ایس کے ذریعے

عید کا تذکرہ ہو اور نئے کرنسی نوٹوں کا ذکر نہ آئے ایسا ممکن ہی نہیں- تاہم عید پر عیدی دینے کے لیے ان نئے کرنسی نوٹوں کا حصول ناممکن نہیں تو کم از کم مشکل ضرور ہوتا ہے- لیکن اس مشکل کو آسان بنانے کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بینکس ایسوسی ایشن کے تعاون سے نئے نوٹوں کے اجراء کے لیے ایس ایم ایس سروس متعارف کروائی گئی ہے۔

یہ نئے کرنسی نوٹ آٹھ جولائی سے اسٹیٹ بینک کی مقرر کردہ برانچوں پر دستیاب ہوں گے جنہیں 'ای برانچز' کا نام دیا گیا ہے۔
 

image


نئے نوٹوں کے حصول کے لیے درخواست گزار اپنا شناختی کارڈ نمبر اور مطلوبہ بینک کا کوڈ ( جہاں سے وہ نئے نوٹ حاصل کرنا چاہتا ہے) اپنے موبائل سے میسج باکس میں لکھ کر 8877 پر بھیجے گا۔

جس کے بعد درخواست گزار کو ایک جوابی ایس ایم ایس موصول ہوگا- جس میں برانچ کا پتہ اور ٹرانزیکشن کی مدت کے علاوہ ایک ٹرانزیکشن کوڈ موجود ہوگا جس کی مدت دو دن ہوگی۔

درخواست گزار کو متعلقہ بینک نوٹوں کی وصولی کے لیے اپنا شناختی کارڈ اور 8877 سے موصول ہونے والے کوڈز کے ساتھ لے کر جانا ہوگا-

درخواست گزار کو 10، 20 اور 50 روپے کے نوٹوں کا ایک، ایک پیکٹ فراہم کیا جائے گا جبکہ 100 روپے کا پیکٹ صرف اسٹاک میں موجود ہونے کی صورت میں ہی فراہم کیا جائے گا۔
 

image

ایس ایم ایس کی سہولت کے سروس چارجز 2 روپے علاوہ ٹیکس ہوںگے ۔ اور رمضان کے دوران ایک فرد اپنے موبائل فون نمبر کے ذریعے صرف ایک مرتبہ ہی یہ سہولت حاصل کر سکے گا-

ای برانچز کے ریفرنس کوڈ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ویب سائٹ (www.sbp.org.pk) اور پی بی اے کی ویب سائٹ (www.pakistanbanks.org) پر دیکھے جاسکتے ہیں۔
YOU MAY ALSO LIKE:

The State Bank of Pakistan in collaboration with Pakistan Banks’ Association (PBA) has introduced an SMS service for issuance of fresh currency notes to the general public. The move is aimed at further facilitating the general public in acquiring fresh currency notes on the eve of forthcoming Eid-ul-Fitr. The fresh notes will be available from nominated commercial bank branches called “e-branches”.