پرانا پاکستان نایاب تصاویر کے آئینے میں

موجودہ پاکستان سے تو سب ہی واقف ہیں لیکن ہم بات کریں گے آج پرانے پاکستان کی- اگر ہم ماضی میں جھانکیں تو ہمیں پاکستان کا بھی ایک انتہائی سنہرا دور دکھائی دیتا ہے- اسی سنہرے دور کی چند جھلکیاں آج ہم آپ چند نایاب تصاویر کے ذریعے دکھائیں گے-مندرجہ ذیل تصاویر “ پرانے پاکستان “ کی صرف ایک جھلک ہے٬ انشاﺀ اﷲ جلد ہی مزید تصاویر بھی شئیر کی جائیں گی-
 

image
یورپی سیاح تانگہ کی سواری سے لطف اندوز ہورہے ہیں- یہ تصویر 1975 میں پشاور کے انٹر کانٹینینٹل ہوٹل کے باہر کھینچی گئی-
 
image
عظیم باکسر محمد علی جب لاہور کے Kinnaird کالج پہنچے- یہ 1988 کا واقعہ ہے جب محمد علی پاکستان کے دورے پر تھے-
 
image
سابق پاکستانی ملٹری ڈکٹیٹر یحیٰ خان معروف پاکستانی سنگر میڈم نور جہاں کے ساتھ 1969 میں ڈنر کرتے ہوئے-
 
image
عظیم فنکار سلطان راہی اور باکسر محمد علی کی ایک یادگار تصویر جو 1980 میں کھینچی گئی-
 
image
کینیڈا سے تعلق رکھنے والے دو سیاح 1982 میں ملتان پہنچے- یہ دونوں سیاح اپنی گاڑی پر پوری دنیا کی سیر کو نکلے تھے-
 
image
امریکی صدر باراک اوبامہ کراچی میں اپنے پاکستانی دوست کے ساتھ- یہ تصویر 1982 میں کھینچی گئی-
 
image
یہ کراچی ائیرپورٹ کا 1943 کا ایک منظر ہے- یہ اس خطے کا سب سے بڑا ائیرپورٹ تھا-
 
image
لوگ اپنے فلیٹ کی بالکونیوں سے پاکستانی اور امریکی جھنڈے لہرا رہے ہیں- یہ فلیٹس کراچی کے علاقے برنس روڈ کا ہے جبکہ یہ تصویر 1959 میں اس وقت کھینچی گئی جب اس وقت کے امریکی صدر Dwight Eisenhower’ کے قافلے نے یہاں گزرنا تھا-
 
image
قومی ائیر لائن پی آئی اے کا عملہ امریکہ کے جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر تصویر کھنچوا رہا ہے- یہ تصویر 1962 میں کھینچی گئی-
 

image

پاکستان کے چند عظیم فنکاروں کی ایک نایاب تصویر- تصویر میں معین اختر٬ بہروز سبزواری٬ لہری اور عمر شریف کو دیکھا جاسکتا ہے-
 

image

1982 میں دکھائے جانے والے پی ٹی وی کے مقبول ترین ڈرامے ان کہی کا ایک منظر جس میں شہناز شیخ اور جاوید شیخ کو دیکھا جا سکتا ہے-
 

image

یہ ایک پی آئی اے کے طیارے کے اغوا کی ایک نایاب تصویر ہے- یہ طیارہ 1981 میں سلام اﷲ ٹیپو نے اپنے تین ساتھیوں کی مدد سے اغوا کیا- تصویر میں اغوا کار کو جہاز کے کاکپٹ سے باہر نکلا دیکھا جاسکتا ہے-
 

image

طارق عزیز اپنے معروف پروگرام نیلام گھر کی پہلی قسط میں-
 

image

1974 میں پی ٹی وی کے کراچی اسٹوڈیو سے اردو خبرنامہ پڑھا جارہا ہے- اس خبرنامے کے نشر ہونے کا وقت رات 9 بجے ہوتا تھا-
 

image

پی ٹی وی کا ایک اور مقبول ترین ڈرامہ دھوپ کنارے جو 1980 میں نشر کیا گیا-
 

image
پی ٹی وی کے انتہائی معروف کامیڈی پروگرام “ ففٹی ففٹی “ کی ٹیم- یہ تصویر 1980 میں کھینچی گئی-
 
image
1968 میں پاکستانی وزیر کراچی میں شروع ہونے والے ایک میچ سے قبل امریکی فٹبال ٹیم سے مل رہے ہیں- اس ٹیم نے پاکستان کے خلاف 3 میچ کھیلے جن میں سے 2 میں فتح حاصل کی جبکہ 1 میچ ہار گئی-
 
image
سابق صدر جنرل ایوب خان نئے دارالحکومت کے قیام کے لیے جگہ کا مشاہدہ کر رہے ہیں اور آج اسے دنیا اسلام آباد کے نام سے جانتی ہے-
 
image
پاکستان کے کرکٹ ٹیم کے دو مایہ ناز کھلاڑی جو اوپنر بھی تھے٬ سعید انور اور عامر سہیل-
 
image
1967 میں پاکستانی طلبا نے پہلی کار ڈیزائن کی- یہ گاڑی تو پاکستان کی یادداشتوں سے جلد غائب ہوگئی لیکن ان طلبا نے ضرور اپنے اس کارنامے کی بدولت امریکی انجنئیرنگ یونیورسٹیوں اسکالر شپ حاصل کرلی-
YOU MAY ALSO LIKE:

Old Pakistan, Through Precious Pictures - Everybody has seen the current Pakistan Hamariweb is showing some old pictures which are very special moments of Pakistan. These pictures are our national property which reminds us the past of Pakistan.