قاتل روبوٹ٬ ایک خطرے کی علامت

گزشتہ تین دہائیوں سے ایسی فلمیں اور ویڈیو گیمز منظرِ عام پر آرہے ہیں جن میں مشینی انسانوں یعنی روبوٹس کو انسانوں سے لڑتے اور انسانوں کو ان سے نبرد آزما ہوتے دکھایا گیا ہے۔

ہالی ووڈ کی معروف بلاک بسٹر مووی Terminator، Predatorاور Transformersاسی سلسلے کی فلمیں ہیں۔ لیکن حال میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس نے ان فلموں اور گیمز میں دکھائے جانے والے خدشات کو درست ثابت کردیا ہے۔
 

image


جرمنی کی ایک واکس ویگن بنانے والی کمپنی کے مینو فیکچرنگ پلانٹ میں پیر کے روز یہ حادثہ پیش آیا ہے جہاں ایک روبوٹ نے فیکٹری میں کام کرنے والے ایک 22 سالہ کارکن کو جکڑ کر مسل دیا اور اسے ہلاک کردیا ہے

۔یہ حادثہ فرینکفرٹ سے 100 کلو میٹر شمال میں واقع ایک پلانٹ میں پیش آیا ہے۔

کمپنی کے ترجمان میکو ہل وگ کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے یہ معلوم ہوا ہے کہ یہ ایک حادثہ ہے اور اس میں روبوٹ کا کوئی قصور نہیں ہے۔

واضح رہے کہ یہ خودکار مشینیں فیکٹری کی محض ایک طے شدہ جگہ یا رقبے کے اندر رہتے ہوئے اپنے کام سرانجام دیتی ہیں۔ یہ روبوٹ اس دوران موٹر گاڑیوں کے مختلف چھوٹے بڑے پرزوں کو اپنی گرفت میں لے کر انہیں جوڑنے کا کام کرتے ہیں۔

عینی شاہدین کا یہ کہنا ہے بائیس سالہ ورکر ایک ٹھیکیدار تھا اور وہ اپنے ایک ساتھی کے ساتھ مل کر ایک روبوٹ نصب کررہا تھا کہ اچانک روبوٹ نے اسے سینے سے جکڑ لیا اور ایک دھاتی پلیٹ کے ساتھ مسل دیا۔ ہلاک ہونے والے ورکر کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
 

image

کمپنی ترجمان کا کہنا ہے کہ اس حادثے کے بارے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔
YOU MAY ALSO LIKE:

An investigation has been launched into the death of a 22-year-old contractor this week at a Volkswagen plant in Germany after an industrial robot grabbed him and crushed him against a metal plate, officials said.