سال 2015: دنیا کے مقبول ترین شہر

دنیا بھر میں گھومنا لوگوں کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے تاہم اچھی جگہوں کا انتخاب اتنا بھی آسان نہیں- لیکن یہ بھی حقیقت سے کہ سیاحت کے حوالے سے بہترین مقامات کا انتخاب وہاں آنے والے بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد سے باآسانی کیا جاسکتا ہے- دنیا کے زیادہ تر سیاح پسندیدہ ترین تفریحی مقامات کا رخ کرتے ہیں-حال ہی میں ماسٹر کارڈ ک جانب سے 2015 کے لیے پسندیدہ ترین شہروں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ اس فہرست کی روشنی میں ہم یہاں آپ کو سیاحت کے حوالے سے سرفہرست دنیا کے مقبول ترین شہروں اور وہاں آنے والے بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد کے بارے میں بتا رہے ہیں-
 

image
سیاحت کے حوالے سے دنیا کے مقبول ترین شہروں کی اس فہرست میں دسویں نمبر پر چین کا شہر ہانگ کانگ ہے- ہر سال 8.66 ملین بین الاقوامی سیاح اس شہر کا رخ کرتے ہیں-
 
image
فہرست میں نویں نمبر پر جنوبی کوریا کا شہر سیول ہے جو کہ اپنے متعدد سیاحتی مقامات کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے- یہاں آنے والے بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد سالانہ 10.35 ملین ہوتی ہے-
 
image
آٹھویں نمبر پر ملائیشیا کا شہر کولالمپور ہے اور یہ بھی بین الاقوامی سیاحوں کے لیے ایک انتہائی پرکشش مقام ہے- ہر سال یہاں آنے والے بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد 11.12 ملین ہوتی ہے-
 
image
آٹھویں نمبر پر ملائیشیا کا شہر کولالمپور ہے اور یہ بھی بین الاقوامی سیاحوں کے لیے ایک انتہائی پرکشش مقام ہے- ہر سال یہاں آنے والے بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد 11.12 ملین ہوتی ہے-
 
image
دنیا کا چھٹا پسندیدہ ترین شہر امریکہ کا نیویارک سٹی ہے- نیویارک سٹی آنے والے بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد ہر سال 12.27 ملین تک جا پہنچتی ہے-
 
image
ترکی کے شہر استنبول کا شمار بھی سیاحت کے حوالے سے دنیا کی پسندیدہ ترین شہروں میں ہوتا ہے اور اس فہرست میں یہ شہر پانچویں پوزیشن پر ہے- ہر سال اس شہر کا رخ کرنے والے سیاحوں کی تعداد 12.56 ملین ہوتی ہے-
 
image
سیاحت کا ذکر ہو اور دبئی کا نام نہ آئے ایسا تو ممکن نہیں٬ اس فہرست میں دبئی چوتھی پوزیشن پر ہے جہاں ہر سال 14.26 ملین بین الاقوامی سیاح آتے ہیں-
 
image
فرانس کا دارالحکومت پیرس اپنے ایفل ٹاور کی وجہ سے تو مشہور ہے ہی لیکن یہ دنیا کا تیسرا پسندیدہ ترین شہر بھی ہے- ہر سال اس شہر کی سیر کو آنے والے سیاحوں کی تعداد 16.06 ملین ہوتی ہے-
 
image
دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا شہر تھائی لینڈ کا ہے جسے بنکاک کہتے ہیں- بنکاک میں پورا سال ہی سیاحوں کی آمد و رفت جاری رہتی ہے- یہاں آنے والے بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد سالانہ 18.24 ملین ہوتی ہے-
 
image
اب باری ہے دنیا کے سب سے پسندیدہ ترین شہر کی ہے٬ تو یہ اعزاز حاصل کیا ہے برطانیہ کے شہر لندن نے جو کہ اسے ماسٹر کارڈ کی جانب سے دیا گیا ہے- ماسٹر کارڈ کے مطابق ہر سال 18.82 ملین بین الاقواقی سیاح لندن کا رخ کرتے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE:

MasterCard just released its 2015 global destination cities index. The index provides a ranking of the 132 most visited cities around the world by looking at the number of international visitors that are predicted to visit the cities in 2015. This year, Asian cities dominated the list, along with a few European cities. Here are the 10 most popular cities in the world with international visitors.