بجلی سے چلنے والا طیارہ اور قرآن:

جیسا کہ آپ کے علم میں ہے میری کوشش ہوتی ہے کہ گر کبھی بھی ،کہیں بھی کوئی جدید تحقیق نظر سے گذرے تو میں قرآن کی نظر سے دیکھتا ہوں کہ آیا اس تحقیق کا وجود قرآن میں ہے یا نہیں،اور الحمد ﷲ میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ دنیا کی جو بھی جدید تحقیق ہو ممکن ہی نہیں ہے کہ اُس تحقیق کا ذکر قرآن پاک میں نہ ہویعنی جس جگہ یہ دنیا آج پہنچی ہے اﷲ نے وہ چیز قرآن پاک میں ۱۵۰۰ سال پہلے ذکر کر دی تھی یہ ہماری نا اہلی ہے کہ ہم تو وہاں نہیں پہنچے لیکن مغرب نے وہاں تک رسائی حاصل کر لی،قرآن اور سائنس کے حوالے سے میرے آرٹیکل لکھنے کا مقصد بھی یہی ہے کہ مسلمانوں کو بیدار کیا جائے کہ کہاں ہو میرے بھائیوں،اﷲ تمہارا،رسول ؐ تمہارے،کتاب تمہاری ہے،اولیاء تمہارے،اوصیاء تمہارے،ہادی تمہارے ،صحابہ تمہارے،لیکن ترقی مغرب کر رہا ہے آخر کس چیز کی کمی ہے پاکستان میں،اگر حکومت کی طرف سے وسائل کی کمی ہے تو مانگیں وسائل ،عوام کی عدالت میں آئیں اور اپنا مسئلہ بیان کریں( وسائل کے حوالے سے) تا کہ ملک زیادہ سے زیادہ ترقی کر سکے۔

جدید تحقیق:
برازیل نے ایک ایسا طیارہ ایجاد کیا ہے جو بجلی سے چلتا ہے ،یہ طیارہ آٹھ میٹر لمبا ہے،اور اسکا وزن 650 کلو گرام ہے اور اس میں دو افراد بیٹھ سکتے ہیں ۔

جدید تحقیق قرآن کی نظر سے:
’’وہی خدا ہے جو تمہیں ڈرانے اور لالچ دلانے کے لئے بجلیاں دیکھاتا ہے اور پانی سے لدے ہوئے بوجھل بادل ایجاد کرتا ہے (الرعد ۱۲)

’’اور اس کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ وہ بجلی کو خوف اور اُمید کا مرکز بنا کر دکھلاتا ہے۔۔۔۔۔‘‘(سورہ روم ۲۴)

اگر آپ ان آیات پر غور کریں تو سمجھیں گے کہ اﷲ ڈرانے اور لالچ دلانے کے لئے بجلی دیکھاتا ہے اگر اﷲ کا یہ نظام رک جائے تو زمین تباہ و برباد ہو جائے ،اور پھر اﷲ قرآن میں کہتا ہے کہ بجلی میں خوف بھی ہے کیوں کہ یہ انسان کو مار بھی سکتی ہے اور اُمید بھی ہے ایک ایسی اُمید کہ مغرب اس اُمید کی بنا پر نہ جانے اب تک کیا کیا ایجاد کر چکا ہور نہ جانے کیا کیا ایجاد کرے گا،اُس نے سورج سے اُمید لگائی نہ جانے کیا کیا شمسی توانائی سے بنا ڈالا،اُس نے خلا سے اُمید لگائی تو نہ جانے کیا کیا جدید تحقیقات آپ کے سامنے رکھ دیں ،اُس نے چاند سے اُمید لگائی تو چاند پر قدم رکھ دئیے،سمندر سے اُمید لگائی تو سمندروں کی تہہ تک پہنچ گیا،اﷲ کو نہیں مانتا لیکن اُمید دل سے لگاتا ہے کامیاب ہو جاتا ہے ،ہم اﷲ کو بھی مانتے ہیں اگر ہم خلوص کے ساتھ اﷲ کی بنائی ہوئی نشانیوں سے فائدہ اُٹھائیں تو بے شک ہم مسلمان ہی آئیندہ سپر پاور ہوں گے۔(انشاء اﷲ)کوئی بھی جدید تحقیق کے بارے میں آپ کو خبر ملے تو میل کر کے بتائیں تا کہ اُس جدید تحقیق کو قرآن کی نظر سے دیکھا جا سکے۔ ای میل ہے:

Shahid Raza
About the Author: Shahid Raza Read More Articles by Shahid Raza: 162 Articles with 237950 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.