تذکیر القرآن ۔۔۔ آسان ترجمہ قرآن کا نصاب منظر عام پر آگیا

اسلام آباد: ادارہ تدبر قرآن و حدیث ، اسلام آباد ، راولپنڈی کی جانب سے تذکیر القرآن کے نام سے ترجمہ قرآن کا ایک آسان نصاب منظر عام پر آ گیا ہے ۔ یہ نصاب ابو عبداﷲ عارف علوی نے مرتب کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ قرآن حکیم جس انداز میں رسول اکرم ﷺ پر نازل ہوا اسی انداز میں پڑھنا اور سمجھنا ہر مسلمان پر لازم ہے ۔ یقینا اﷲ تعالیٰ نے قرآن حکیم کی تا قیامت حفاظت کا ذمہ اٹھایا ہے اور اسی وجہ سے مسلمانوں پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ قرآن حکیم کو صحیح انداز میں پڑھیں اورصحیح انداز میں سمجھیں ۔ تذکیر القرآن کے اس نصاب میں امت مسلمہ کے تمام مسالک کے مشترکات پر مبنی ترجمہ قرآن اور اس کی مختصر تفسیر و تشریح کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ اس نصاب کے مولف عارف علوی نے ایک ملاقات میں بتایا کہ بزم فہم القرآن کے عنوان سے جامع مسجد قبا ، ماڈل ٹاؤن ، ہمک اسلام آباد میں گزشتہ ۱۵ سال سے ترجمہ قرآن کی تدریس کا سلسلہ جاری ہے ۔ ان کلاسز میں برصغیر میں متداول ممتاز ترجمہ ہائے قرآن مجید سے استفادہ کیا جاتا ہے ۔ عارف علوی نے مزید بتایا کہ یہ ترجمہ قرآن طلبہ کو خود آموزی کے ذریعے قرآن حکیم سے روشناس کراتا ہے ۔ ترجمہ قرآن کا یہ نصاب روزانہ کے حساب سے طالب علم کی صلاحیتوں کا آگے بڑھاتا ہے اور طالب علم اپنی صلاحیتوں کو خود بھی پرکھ سکتے ہیں۔اس کورس کے ساتھ آڈیو سی ڈی بھی فراہم کی گئی ہے ۔ اس نصاب کے مولف سے موبائل نمبر 0300-5352771 پر رابطہ کر کے تذکیر القرآن کے نسخے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

Syed Muzzamil Hussain
About the Author: Syed Muzzamil Hussain Read More Articles by Syed Muzzamil Hussain: 41 Articles with 61716 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.