ٹینس بال کے جادوئی کمالات٬ آپ دنگ رہ جائیں

اگر آپ سے پوچھا جائے کہ ایک ٹینس بال کس کام آسکتی ہے تو یقیناً بیشتر افراد تو یہی کہیں گے کہ اسے کرکٹ یا ٹینس کھیلنے یا کسی کو مارنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے تاہم ایسا بالکل نہیں۔ ٹینس کورٹ یا کسی بچوں کے پلے گراﺅنڈ سے باہر بھی ٹینس بالز کے ذریعے آپ بہت کچھ ایسا کرسکتے ہیں جس کا آپ نے کبھی تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔ جیسے گاڑی کو پارک کرنے میں آسانی اور رات کی بہتر نیند وغیرہ، یہاں ڈان نیوز کے شائع کردہ کچھ ایسے ہی زبردست نسخے بتائے جارہے ہیں جو آپ کو دنگ کر کے رکھ دیں گے۔
 

روئی بھری اشیاء کی اصل شکل واپس لانا
اگر تو آپ کے تکیے، گدے یا جیکٹیں وغیرہ گیلے ہوجائیں اور آپ انہیں ڈرائیر میں خشک کر کے اصل حالت میں یعنی ان کا ابھار واپس لانا چاہتے ہیں تو ایک یا دو ٹینس بالز بھی ڈرائیر میں ان اشیاء کے ساتھ ڈال دیں۔ اس طرح گیلا ہونے سے دب جانے والے تکیے یا گدے کو پہلے جیسی شکل میں واپس لایا جاسکتا ہے۔

image


سوجن کے شکار پیروں کو سکون پہنچائیں
اگر پیروں میں تکلیف کے باعث سوجن ہوگئی ہو اور آپ اس سے نجات چاہتے ہو تو ایک ٹینس بال کو فرش پر رکھ دیں۔ اپنے جوتے یا چپلیں اتاریں اور پیر کو گیند کے اوپر رکھ دیں۔ اب اپنے پیروں کی مدد سے گیند کو گھمانے کی کوشش کریں، کچھ دیر ایسا کرنے سے آپ کی تکلیف میں نمایاں کمی محسوس ہوگی۔

image


کمر کا مساج
کسی بڑی جراب میں کچھ ٹینس بالز ڈالیں اور اوپر سے گرہ لگا دیں۔ اب گیندوں سے بھری جراب کو ایک تولیے میں لپیٹ کر اپنی کمر پر گھمائیں اس سے سکون تو محسوس ہوگا ہی نہانے کے بعد جسم خشک کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

image


چھوٹا ٹول باکس تیار کریں
ایک ٹینس بال کو لمبی پٹیوں کی شکل میں کاٹ کر اسے بھینچ کر زیادہ پھیلانے کی کوشش کریں اور اس عمل کے دوران اس میں کچھ کیلیں ڈال دیں۔ بس چھوٹا ٹول باکس تیار جسے آپ گھر میں یا باہر کسی بھی جگہ ساتھ لے جاسکتے ہیں اور کسی کیل کی ضرورت پڑنے پر اسے ایک بار پھر دبا کر باہر نکال سکتے ہیں۔

image


اپنی جرابوں کو بچائیں
اپنی جرابوں کو اس لیے ضائع مت کریں کیونکہ ان میں کسی جگہ سوراخ ہوگیا ہے، بس ایک ٹینس بال اگلے یا پچھلے حصے میں رکھیں (ضرورت پڑنے پر گیند کو دبا لیں)، ٹینس بال جراب کی سطح کو کھینچ کر بڑا کردے گی جس کے نتیجے میں اس کی سلائی آسان ہوجائے گی اور سینے کے بعد بھی اسے پہننا آسان ہوگا۔

image


اپنی سائیکل کو لیول میں رکھنا
اپنی سائیکل کے اسٹینڈ کو اس کا کام ٹھیک طریقے کرنے کے حوالے سے مدد دینے کے لیے اور گھاس یا مٹی پر پھسلنے سے روکنے کے لیے بھی ایک ٹینس بال کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ بس گیند کو لمبائی میں کاٹ لیں اور گھاس ، مٹی یا کسی ساحلی مقام پر سائیکل کو کھڑا کرتے ہوئے اسٹینڈ کے نچلے حصے سے چسپاں کردیں۔ اس معمولی سے اضافے کی بدولت سائیکل کا کک اسٹینڈ ایسی جگہوں پر پھسلے گا نہیں۔

image


بوتلوں کے سخت ڈھکن آسانی سے کھولیں
اگر دوائیوں یا دیگر بوتلوں کے ڈھکن بہت مضبوطی سے لگے ہوتے ہیں اور ہاتھ سے ان کو گھمانا مشکل ہوجاتا ہے تو اس کو آسان بنانے کے لیے ٹینس بال کو درمیان سے کاٹ لیں اور پھر بوتل کے ڈھکن کے اوپر ایک کٹا ہوا حصہ رکھ دیں، بس پھر وہ بغیر کسی مشکل گھوم کر کھل جائے گا۔

image


ہتھوڑے کی ضرب کو ہلکا کرنا
اگر تو آپ کسی لکڑی کی بنی چیز پر ہتھوڑے سے نرمی سے ضرب لگانا چاہتے ہیں یا کوئی کیل کسی نرم لکڑی میں گھونپنا چاہتے ہیں تو کٹی ہوئی ٹینس بال ہتھوڑے کے درمیاں لگا لیں۔ اس طرح یہ گیند آپ کے ہتھوڑے کی ضرب کو ہلکا کرنے کا کام آسانی سے کرلے گی۔

image


مثالی پارکنگ
گیراج میں گاڑی کو پارک کرنا کسی آرٹ سے کم نہیں، آپ کو گاڑی آگے دیوار کے بالکل قریب لانا ہوتا ہے اور اندازہ غلط ہوا تو ٹکرانے کی صورت میں کچھ مالی نقصان تو اٹھانا پڑ ہی سکتا ہے، تاہم اس سے بچنے کے لیے آپ ایک بار گاڑی ٹھیک طرح پارک کریں اور پھر دیوار یا گیراج کے شتہیر پر ایک ٹینس بال کو رسی سے لٹکالیں جو آپ کے ونڈ شیلڈ کے درمیانی حصے سے ٹکرا رہی ہو۔ پھر اس گیند کو وہاں لٹکا رہنے دیں اور مستقبل میں آپ کو کبھی بھی گاڑی کھڑی کرتے ہوئے اندازے لگانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

image

فرنیچر سے مٹی کو ہٹانا
مہنگا فرنیچر دیکھنے میں تو بہت خوبصورت لگتا ہے تاہم ان کی صفائی بہت مشکل ہے۔ اس کو آسان بنانے کے لیے ایک ٹینس بال کو ریگ مال کے سپاٹ یا نچلے حصے سے لپیٹ لیں اور پھر ریگ مال کے کھردرے حصے کے ساتھ گیند کو فرنیچر کے اوپر پھیرنا شروع کردیں ، وہ اس کے اندر چھپی دھول مٹی کو صاف کردے گی۔

image

خراٹوں کو روکنا
خراٹوں کو روکنا کسی کے بس کی بات نہیں ہوتی۔ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اکثر لوگ خراٹے اس وقت لیتے ہیں جب وہ چت یا بالکل سیدھے لیٹے ہوئے ہو، تو اس سے بچنے کے لیے ایک ٹینس بال خراٹے لینے والے شخص کے پاجامے یا شلوار سے ایک سیفٹی پن کی مدد سے لگا دیں۔ جب وہ شخص کروٹ سے چت لیٹے گا تو ٹینس بال اس کے لیے بے آرامی کا باعث بنے گی اور وہ ایک بار پھر کروٹ لینے پر مجبور ہوجائے گا (کروٹ سے لیٹے فرد میں خراٹوں کا امکان کم ہوتا ہے)۔

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Tennis balls are inexpensive. They’re great for tennis, but after a while they lose their bounciness. Well you don’t have to throw them away. Once you learn the many things you can do with tennis balls other than play tennis you’re going to be running into the bushes behind the local tennis courts, or bribing ball-boys at Wimbledon. Laundry? Household cleaning? Parking? Massage?…..tennis balls are your answer.