دنیاوی تعلیم بمقابلہ دینی تعلیم/ اور سیکولازم بمقابلہ انتہا پسندی..

میں یہ جملہ شاید لاتعداد بار لکھ چکی ہوں کہ پاکستان کو مذہبی اور لبرل انتہا پسندوں سے خطرہ ہے....

ہم بھارت امریکہ سمیت دیگر غیر ملکی طاقتوں کی نشان دہی کرتے ہیں... فلاں ملوث ہے وہ ملوث ہے... لیکن ہم کبھی ان کے آلہ کار اندرونی قوتوں پر بات نہیں کرتے... اگر حقائق کا غیر جانبداری سے جائزہ لیے جائے تو مذہبی اور لبرل انتہا پسند ہی ان قوتوں کا آلہ کار ہیں...

لبرل اور مذہبی ہونا غلط نہیں... اسلام دنیا کا سب سے لبرل مذہب کا جو فردی آزادی کا قائل ہے... نہ صرف فردی آزادی کا بلکہ اس آزادی کو مکمل دائرہ کار میں بھی رکھتا ہے... دنیا کا کوئی مذہب شخصی آزادی اور اور اس کے دائرہ کار کا تعین نہیں کرتا ہے....

لبرل اور مذہب کے ساتھ جب انتہا پسندی جڑ جاتی ہے... وہاں سے خرابی کا سفر شروع ہو جاتا ہے....
پاکستان میں ایک وہ طبقہ جو ہر مذہبی ادارے کو خطرہ سمجھتا ہے یا پھر وہ طبقہ ہے جو ہر دنیاوی علوم کے حامل فرد کو مشرک و یہودی ایجنٹ سمجھتا ہے...

اور اب برائی بھی ادھر ہی موجود ہے.... ایسے مدارس موجود ہیں جو تمام مدارس کو کلی طور پر بدنام کر رہے ہیں... دوسری طرف ایسے دنیاوی ادارے بھی ہیں جو باقی اداروں پر سیاہ دھبہ ہیں..

ان دو طبقوں کے عدم توازن سے دو مختلف طرح کی برائیاں جنم لیتی ہیں... ایک معاشرتی اور دوسری وہ برائی جو معاشرے کا ناسور بن چکی ہے جس کی وجہ سے پاکستان کا ہر ادارہ و فرد اس وقت حالت جنگ میں ہے...

مذہبی انتہا پسندی ہر لحاظ سے زیادہ خطرناک ہے... اور اس کے حق میں باقاعدہ دلائل دیے جا سکتے ہیں...
پاکستان کی خواتین کو اگر سو فیصد لیا جائے تو ستر سے پجہتر فیصد خواتین چادر اوڑھتی ہیں... اور 57% فیصد باقاعدہ نقاب کرتی ہیں.... تو وہ طبقہ جس سے ہمیں شکایت رہتی ہے... وہ تیس فیصد ہے... یا شاید اس سے بھی کم....

اب اس کے اندر بھی خاصی اگر مگر ہے.. جیسا کہ پردہ ضرور کرنا چاہیے لیکن یہ ضروری نہیں جو پردہ نہیں کرتی وہ ٹھیک نہیں... ایسے افراد کو دعوت و تبلیغ سے دائرہ کار میں لایا جا سکتا ہے... یا مردوں کا حلیہ اگر سنت کے مطابق نہیں ہے تو یہ ہی کلیہ ان پر آزمایا جائے گا... معاشرتی برائیوں کا اسی انداز سے خاتمہ ممکن ہے... دعوت و تبلیغ جو شروع سے تمام انبیا علیہ سلام اور اولیا اکرام کا طریقہ کار رہا ہے....
اب نظر دوڑئیں مذہبی انتہا پسندوں پر ... ان کی خرابی صرف ایک خرابی نہیں بلکہ تمام خرابیوں کی جڑ ہے...

افغان جہاد کے دوران دھڑا دھڑ مدراسوں کے جال بچھائے گئے.. آج ان بچھائے جالوں کا نتیجہ ہم بھگت رہے ہیں..

مذہب کے نام پر فتوے جاری کرنا... لوگوں کو قتل کرنا... جہاد کے نام پر گلے کاٹنا یہ سب اسی انتہا پسندی کا نتیجہ ہے.. ریاست کے خلاف مسلح بغاوت کا نتیجہ تباہ شدہ معشیت کی صورت میں ہمارے سامنے ہے.. نہ کوئی سرمایہ دار سرمایہ لگانے کو تیار ہے نہ کوئی غیر ملکی ٹیم پاکستان آنے کو.. پاکستان کا تاثر ایک انتہا پسند ملک کے طور پر دینے میں ان انتہا پسندوں کا ہاتھ ہے... بے روز گاری سے لے کر خراب امن و امان ان انتہا پسندوں کی حرکات کا منہ بولتا ثبوت ہے...

سب سے دلچسپ بات جو چند متنازعہ مدارس میں فیڈ کروائی جاتی ہے.. وہ یہ کہ دیناوی تعلیم بالکل بیکار ہے.. جو انسان کسی کالج یا یونیورسٹی کا فارغ التحصیل ہے... وہ لبرل اور یہودی آلہ کار ہے.. یہ روحجان فیس بک پر بھی مباحثہ کے دوران محسوس کیا جا سکتا ہے...

میرے کزن حافظ ہیں اور ساتھ ہی یونیورسٹی سے ایم بی اے بھی کر رہے ہیں... کیا دینی تعلیم دنیاوی اور دیناوی تعلیم دینی تعلیم کا بدل ہیں ؟ ہرگز نہیں دونوں کی اپنی اہمیت ہے.. بہت سے لوگ جو حافظ قرآن ہیں یا عالم ہیں وہ دہگر شعبہ ہائے زندگی میں بھی اہم فرائض سرانجام دے رہے ہیں.. میں خود اسلامک اکنامکس میں ڈگری ھولڈر ہوں..

یہ عالم فاضل قسم کی جاہل جو جھٹ سے اپنی جیب سے یہودیت اور لبرل ہونے کے فتوے دیتے ہیں.. ان ابن جاہل لوگوں کو یہ نہیں پتہ مسلمانوں کی سائنس و دیگر میدانوں میں کیا ایجادات ہیں...

قرآن پاک میں تسخیر کائنات کا کہا گیا ہے.. عزوہ بدر کے بعد جرمانہ ادا نہ کر سکنے والے کفار قدیوں کو دس دس مسلمان بچوں کو پڑھانے کا کہا گیا.. وہ اس سے مراد قرآن کی تعلیم تھی؟ ہرگز نہیں دنیاوی تعلیم ہی تھی جس کی تب بھی اہمیت تھی اور آج بھی ہے...الجبرا کس کی ایجاد ہے؟

جس شخص نے سب سے پہلے یہ جانا کہ روشنی آنکھوں سے نکلتی نہیں بلکہ داخل ہوتی ہے مسلم سائنسدان ابن الہیثم تھے اور انھوں نے پہلا پن ہول کیمرہ ایجاد کیا---

رائٹ برادرز سے لگ بھگ ایک سال پہلے مسلم موسیقار، انجینئر، شاعر عباس ابن فرانز نے ایک اڑن مشین کی تیاری کی کوششیں کیں، 852 عیسوی میں اس نے قرطبہ کی مسجد کے مینار سے ایک ڈھیلے لباد اور لکڑی کے پروں کے ساتھ چھلانگ لگائی انھیں توقع تھی کہ وہ ایک پرندے کی طرح ہوا میں تیر سکیں گے اگرچہ وہ ناکام رہے ، مگر اس لبادے نے نیچے گرنے کی رفتار کم کردی اور اس طرح دنیا کا پہلا پیراشوٹ وجود میں آگیا۔

غرض لاتعداد ایسی ایجادات ہیں جو اسلامی دنیا سے نکلیں اور یہ تسخیر کائنات ہی ہے... سرجیکل آلات کے بانی الظوہری، الجرازی نے باقاعدہ دنیا کی پہلی شافٹ ڈیوائس بنائی... یہ ایجادات لکھنے لگیں تو شاید شام ہو جائے...

عرض یہ سب لکھنے کی ہے کہ یہ کلچر اور ڈیٹا جو ان دماغوں میں فیڈ کیا جا تا ہے... کہ ہر پڑھا لکھا انسان لبرل یا ایجنٹ ہے اس روحجان کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے..

مدارس باقاعدہ اندراج شدہ ہوں اور دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم کی فراہمی کا بھی نظام بنایا جائے.. ہر تعلیم کی اپنی اہمیت ہے... جو غلطیاں ماضی میں ہوئی ہیں اس سے سبق سیکھیں...
صدف
About the Author: صدف Read More Articles by صدف: 4 Articles with 4896 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.