رمضان اور گرمی٬ پانی کی کمی کیسے پوری ہو؟

ماہِ رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی گرمی کی شدت میں بھی قابلِ ذکر اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور ایسے میں روزہ دار شدید متاثر ہورہے ہیں- ہر انسان یہ سوچنے پر مجبور ہے کہ آخر ایسا کیا کیا جائے کہ روزے اچھے گزر جائیں-
 

image


سب سے ضروری چیز تو یہ ہے شدید گرمی کے باعث آپ کے جسم میں پانی کی کمی واقع ہوسکتی ہے جو کہ جان لیوا بھی ثابت ہوسکتی ہے- سوال یہ اٹھتا ہے کہ آخر پانی کی کمی کیسے پورا کیا جائے؟ اس کے لیے ہم آپ کو چند آسان ٹپس بتا رہے ہیں جنہیں اپنا کر آپ اس مسئلے سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں-

سب سے پہلے تو سحر و افطار میں آپ کو پانی یا مختلف پھلوں کے رس کا استعمال زیادہ کرنا چاہیے اور سحری اور افطاری میں 2 گلاس پانی پیجیے اور افطاری میں زیادہ پانی پینا بھی ٹھیک نہیں-

اپنی خوراک میں دودھ اور دہی ضرور شامل کیجیے اور کولڈ ڈرنک وغیرہ سے پرہیز کیجیے-
 

image

ان پھلوں کو لازمی طور پر اپنے دسترخوان کا حصہ بنائی جن میں پانی کی مقدار زیادہ پائی جاتی ہو٬ مثلاً تربوز٬ آم٬ چکوترہ اور انگور وغیرہ-

تراویح اور دیگر عبادات کے دوران بھی پانی کا استعمال جاری رکھیے- اور دن کے وقت ایسے مقامات پر نہ بیٹھیے جہاں گرمی کی شدت زیادہ ہو-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Water is the most essential liquid that recharge your thirst amid Ramadan. Tragically however, a great many people don't drink enough yet have just little sums at Iftar and after that neglect to drink water until the following day!60 –70% of your body is made of water and any lessening in your water admission can influence your body's phones and nerves from working legitimately.