براعظم افریقہ٬ وہ حیرت انگیز باتیں جو آپ نہیں جانتے

براعظم افریقہ دنیا کا دوسرا بڑا اعظم ہونے کے علاوہ دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ آبادی والا براعظم بھی ہے- افریقہ بہت سے رازوں کا امین بھی ہے کیونکہ یہاں مختلف قبائل آباد رہے ہیں- اقریقہ سے بہت سے ایسے حقائق بھی وابستہ ہیں جن سے بہت کم لوگ واقف ہیں- ایسے ہی چند حقائق کا ذکر آج ہم اپنے آرٹیکل میں کر رہے ہیں-
 

image
افریقہ کو دنیا کے سب سے بڑے جانور ہاتھی کا گھر کہا جاتا ہے کیونکہ یہاں بہت بڑی تعداد میں ہاتھی پائے جاتے ہیں-
 
image
افریقہ زرافوں کے گھر کے حوالے سے بھی مشہور ہے-
 
image
افریقہ اور یورپ کا درمیانی فاصلہ بمشکل صرف 14 کلومیٹر کا ہے-
 
image
افریقہ کے 5 سے 14 سال کی درمیانی عمر کے 40 فیصد بچے مزدوری کرتے ہیں اور ان کا شمار چائلڈ لیبر میں ہوتا ہے-
 
image
افریقہ بہت کم ایسا پانی پایا جاتا ہے جو پینے کے قابل ہو ورنہ زیادہ تر پانی ابال کر ہی استعمال کیا جاتا ہے-
 
image
براعظم افریقہ میں روزانہ تقریباً 96 ہاتھی قتل کر دیے جاتے ہیں-
 
image
اس براعظم کا سب سے مہلک ترین جانور hippopotamus کو قرار دیا جاتا ہے-
 
image
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق براعظم افریقہ کا ملک زمبابوے 16 سرکاری زبانوں کا مالک ہے جو کہ کسی بھی ملک کی سب سے زیادہ سرکاری زبانیں ہیں-
 
image
کیا آپ یقین کریں گے کہ پوری دنیا کا تقریباً آدھا سونا صرف جنوبی افریقہ کے ایک چھوٹے سے مقام Witwatersrand سے حاصل کیا جاتا ہے-
 

image

1530 سے لے کر 1780 تک ڈیڑھ ملین یورپی باشندے شمالی افریقہ کو غلاموں کے طور پر فروخت کیے گئے تھے-
 

image

Lesotho دنیا کا وہ واحد ملک ہے جس کے کسی بھی علاقے کی سطحِ سمندر سے بلندی 1000 میٹر سے کم نہیں ہے-
 

image

افریقہ میں فیس بک کے 100 ملین یوزر پائے جاتے ہیں-
 

image

تنزانیہ وہ ملک ہے جہاں albinism یعنی سورج مکھی افراد کی شرح سب سے زیادہ ہے-
 

image

Graca Machel وہ واحد خاتون ہیں جو مختلف ممالک کی خاتونِ اول رہ چکی ہیں- ان ممالک میں موزمبیق اور جنوبی افریقہ شامل ہیں-
 

image

افریقہ میں زیادہ تر افراد فرانسیسی زبان بولتے ہیں اور یہ تعداد خود فرانس سے بھی زیادہ ہے-
 

YOU MAY ALSO LIKE:

The second largest continent on Earth is a bit of an exotic mystery to most people. So get ready, because from the languages to the people these are some amazing things you probably didn’t know about Africa.