دل کو چھو لینے والے پرکشش مقامات

گھومنے پھرنے کا دل کس کا نہیں کرتا اور اکثر اس کے لیے لوگ مختلف خوبصورت مقامات کا رخ بھی کرتے ہیں۔ کچھ افراد کے لیے کسی ساحلی مقام پر شفاف پانیوں کے سامنے بیٹھنا بہترین تجربہ ثابت ہوتا ہے جبکہ کچھ پرفضاء و سرسبز وادیوں کی سیر کو ترجیح دیتے ہیں۔ اور ایسے لوگوں کی بھی کمی نہیں جو گنجان آباد شہروں یا کسی رومانوی شہرت رکھنے والے شہر جیسے پیرس کے سحر میں گرفتار ہوتے ہیں۔ ہم یہاں دنیا کے چند مثالی مقامات کا ذکر کر رہے ہیں جو ڈان نیوز کی ایک رپورٹ سے منتخب کیے گئے ہیں-
 

گوجال
وادی گوجال چین اور افغانستان کے ساتھ واقع پاکستان کا سرحدی علاقہ ہے۔ چین کے ساتھ گوجال کی سرحد خنجراب کے مقام پر ملتی ہے جو سطح سمندر سے تقریباً 15,397 فٹ بلندی پر ہونے کی وجہ سے سالہا سال برف سے ڈھکا رہتا ہے۔ شمال مغرب میں گوجال کا علاقہ چپورسن واقع ہے جس کی سرحدیں براہ راست افغانستان کے علاقے واخان سے لگتی ہیں۔

image


پھوکیت
جو لوگ ساحلی مقامات کو ترجیح دیتے ہیں ان کے لیے تھائی لینڈ کا صوبہ پھوکیت مثالی مقام ثابت ہوسکتا ہے جہاں کے خوبصورت ساحل دیکھنے والوں کو دل بھی چرا لیتے ہیں جبکہ وہاں اچھے ریزورٹس کی بدولت رہائشی سہولیات بھی مناسب ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ سورج کے طلوع و غروب ہونے کا منظر بھی دیکھنے والوں پر سحر طاری کردیتے ہیں۔

image


بورا بورا آئی لینڈ
فرنچ پینسلوانیا کے جزیرے بورا بورا کو دنیا کا سب سے فوٹو جینک مقام قرار دیا جاتا ہے، یہاں کے خوبصورت ساحلی مقامات برسوں سے اسکوبا ڈائیورز کی جنت بنے ہوئے ہیں جبکہ نیلگوں پانیوں اور گھونگھوں کی چٹان نے اس جگہ کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیئے ہیں۔

image


نکارا گوا
ایسے افراد جو گھومنے پھرنے کے ساتھ کچھ ایڈونچر کے خواہشمند ہوں تو یہ وسطی امریکی ملک آپ کو ہر قسم کے فطری مناظر کی پیشکش کرتا ہے، آتش فشانی سلسلوں سے لے کر بلند پہاڑوں، برساتی جنگلات اور ساحلی مقامات سب یہاں موجود ہے، جبکہ جانوروں سے محبت ہے تو وہ بھی آپ کو سیر کے دوران عام نظر آئیں گے۔

image


سیچیلیس
سمندری جنت سمجھا جانے والا ملک سیچیلیس 115 جزائر پر مشتمل ہے، یہاں کے متاثر کن ساحلوں، نیچر پارکس، مرطوب برساتی جنگلات اور لاتعداد جنگلی حیات آپ کو خوش آمدید کہیں گے۔ اہم بات یہ ہے کہ تاہم ماحولیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں بحر ہند اب اسے ہڑپ کرنے کے قریب ہے اور آئندہ 50 سے سو برسوں میں اس کے مکمل طور پر ڈوب جانے کا خدشہ ہے۔ تو اس سے پہلے یہاں کی سیر ایک یادگار تجربہ ثابت ہوگا۔

image


کیوائی
ہوائی کا یہ جزیرہ ' دی گارڈن آئزل ' بھی قرار دیا جاتا ہے، یہاں کے سفید ریتوں سے سجے ساحل، ڈرامائی انداز کی رنگا رنگ پہاڑیاں، برساتی جنگلات اور دیگر مناظر اسے سیاحوں میں مقبول بناتے ہیں۔ یہاں کے ساحل واٹر اسپورٹس کے لیے بہترین سمجھے جاتے ہیں۔

image


اسپٹسبرگن
جو لوگ سانسیں تھام دینے والے مناظر مگر سرد درجہ حرارت کے خواہشمند ہوتے ہیں ان کے لیے ناروے کا یہ مقام مثالی ہے۔ یہ آرکٹک اوشین کے کنارے واقع سب سے بڑا اور واحد جزیرہ ہے جہاں آبادی پائی جاتی ہے جبکہ برفانی ریچھ اور برف سے ڈھکی چوٹیوں کے ساتھ ساتھ لوگ یہاں دنیا بھر میں معروف قطبی روشنیوں کے تجربے سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

image


سینتورینی
یہ مختلف رنگوں سے سجا جنوبی بحیرہ ایجیئن جس کی پہاڑی سے سمندر کا نظارہ قابل دید ہوتا ہے جبکہ یہاں کے گھروں کو کچھ اس انداز سے تعمیر کیا گیا ہے کہ لگتا ہے کہ ابھی لڑھک کر گہرے پانیوں میں جاگریں گے۔ یہ درحقیقت ایک گول دائرے میں پھیلے جرائر میں سب سے بڑا جزیرہ ہے، ماضی میں آتش فشاں کے سلسلے نے یہاں کی آبادیوں کو اجاڑ دیا تھا جس کے نتیجے میں اس کی موجودہ شکل سامنے آئی ہے جس نے اس کی خوبصورتی کو دوبالا کردیا ہے۔ یہاں سورج کے طلوع و غروب ہوتے دیکھنا ناقابل فراموش ثابت ہوتا ہے۔

image


بالی
انڈونیشیاء کا جزیرہ بالی اپنی روایتی مندروں، سرسبز دھان کے کھیتوں، بلند و بالاآتش فشانی پہاڑوں اور ساحلوں کی وجہ سے جانا جاتا ہے اور اس طرح یہ تاریخی مقامات لے دلدادہ افراد کے ساتھ سمندری مقامات اور دیگر قدرتی مناظر کے پرستاروں کے لیے مثالی مقام ثابت ہوتا ہے۔

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Our world is so full of wonders that new and amazing places are discovered every day, be that by professional photographers or amateurs. Different geographical locations, climatic conditions and even seasons offer the widest variety of natural wonders: pink lakes, stunning lavender or tulip fields, breath-taking canyons and mountains, and other places you can hardly believe actually exist!