چاکلیٹ دل کی صحت کے لیے مفید

برطانوی سائنسدانوں کی ایک نئی تحقیق کے مطابق چاکلیٹ کا روزانہ استعمال دل کی صحت پر مثبت اثرات کا باعث بنتا ہے- برطانوی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ روزانہ چاکلیٹ کھانا دل کی بیماریوں کے علاوہ فالج کے خطرات کو بھی کم کرتا ہے-

یہ نئی تحقیق میں 'یونیورسٹی آف ایبرڈین' کے ماہرین نے کی ہے اور اس تحقیق کے دوران ماہرین کی ٹیم نے چاکلیٹ کے دل کی صحت پر پڑنے والا اثرات کا انتہائی گہرائی میں جائزہ لیا- اور اس دوران ہی انہیں یہ بھی معلوم ہوا کہ چاکلیٹ فالج کے خطرے کو بھی کم کرتی ہے-
 

image


برطانوی سائنس دانوں نے تحقیق کے لیے نار فوک کے25 ہزار مرد اور خواتین سے ایک سوال نامہ پُر کروایا اور اس میں سوال کیا گیا تھا کہ آپ روزانہ کتنی چاکلیٹ استعمال کرتے ہیں؟

وائس آف امریکہ کے مطابق محققین نے دل کی بیماریوں کی شرح دیکھنے کے لیے شرکا کی صحت کا 12 سال تک جائزہ لیا۔

تحقیق میں ہر پانچ میں سے ایک شریک کا کہنا تھا کہ اس نے کبھی چاکلیٹ نہیں کھائی۔ لیکن بہت سے دوسرے شرکا نے بتایا کہ وہ ہر روز 7 گرام اور کچھ کے بقول یومیہ 100 گرام تک چاکلیٹ کھاتے ہیں۔

سائنسی جریدے 'برٹش میڈیکل جرنل' کے ہارٹ میگزین میں محققین نے لکھا ہے کہ زیادہ چاکلیٹ کھانے والے بظاہر نوجوان اور کم وزن کےحامل تھے اور ان میں سوزش، ہائی بلڈ پریشر اور ذیاییطس کے امراض کم تھے۔

اعداد و شمار سے ظاہر ہوا کہ جو لوگ چاکلیٹ کھاتے تھے ان میں دل کی بیماریوں کا خطرہ 11 فیصد اور ان کے نتیجے میں ہونے والی ممکنہ اموات کا خطرہ 25 فیصد کم تھا۔

محققین نے تجویز کیا ہے کہ چاکلیٹ کی قابل ذکر مقدار کھانے سے فالج کا خطرہ 23 فیصد تک کم ہو سکتا ہے ۔
 

image

اس مطالعے میں چاکلیٹ اور ڈارک چاکلیٹ یعنی دونوں طرح کی چاکلیٹ کھانے کے دل کی صحت پر مثبت اثرات ظاہر ہوئے ہیں۔

محققین نے کہا ہے کہ کوکو میں - جس سے چاکلیٹ بنتا ہے - اینٹی آکسیڈنٹ کیمیکل پایا جاتا ہے جو ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں معاون ہے۔ یہ دل کی شریانوں کو سکڑنے سے روکتا ہے اور انھیں کشادہ کرتا ہے۔

لیکن محققین نے متنبہ کیا ہے کہ اگرچہ چاکلیٹ کھانے والوں کے دل کی بیماریوں میں مبتلا ہونے کا خطرہ کم ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ لوگ چاکلیٹ کے کئی پیکٹ خرید لائیں۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Don’t feel bad if you prefer milk over dark — a new study says that any kind of chocolate is incredibly good for your health. Dark chocolate has been lauded for years as the smarter choice when it comes to eating candy, but this new study, published in the journal Heart, suggests there might not be a big difference after all.