دنیا کی مختصر ترین فلائٹ٬ دورانیہ صرف 47 سیکنڈ

عام طور پر ہوائی جہاز کو ہزاروں کلومیٹر کی دوری پر واقع کسی مقام تک پہنچنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے لیکن آپ کو یہ جان کر ضرور حیرت ہوگی کہ دنیا میں ایک ہوائی سفر ایسا بھی ہے جس میں صرف ڈھائی کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا جاتا ہے اور اس کا دورانیہ صرف 47 سیکنڈ ہوتا ہے-
 

image


جی ہاں یہ عجیب و غریب سفر اسکاٹ لینڈ کے دو جزیروں ویسٹرے اور پاپا ویسٹرے کے درمیان کیا جاتا ہے اور ایک جزیرے سے دوسرے جزیرے تک پہنچنا کا یہ فاصلہ 2.7 کلومیٹر بنتا ہے-

اس فاصلے کو طے کرنے میں کم سے کم 47 سیکنڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 2 منٹ کا وقت لگتا ہے- زیادہ وقت صرف اسی صورت میں درکار ہوتا ہے جب موسم بہتر نہ ہو-

اس مختصر سفر کے لیے لوگان ائیر لائن گزشتہ 50 سالوں سے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے جو کہ کرایہ کی مد فی مسافر 30 ڈالر وصول کرتی ہے-
 

image

ائیر لائن کے مطابق سفر کرنے والے افراد کا تعلق محکمہ تعلیم یا پھر محکمہ صحت سے ہوتا ہے جبکہ سال 2011 سے سیاحوں کی آمد و رفت کا سلسلہ بھی جاری ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

The world’s shortest commercial flight takes place between the two Orkney Islands, Westray and Papa Westray, just north of Scotland, separated by a distance of only 1.7 miles. Operated by Loganair, the flight duration is officially two minutes, but under ideal wind condition can be completed in only 47 seconds.