آخر لڑکوں کی پوزیشن کیوں نہیں آتی؟ کیا کہتی ہیں لڑکیاں؟

برمنگھم میں واقع الابامہ یونیورسٹی کے باہر چند الفاظ انتہائی واضح طور پر تحریر ہیں کہ “ کبھی ہمارے شہر کو اسٹیل کا شہر کہا جاتا تھا لیکن اب خدا کی مہربانی سے ہمارے شہر کو تعلیم کا شہر کہا جاتا ہے“- اس تحریر یا ان الفاظ کا ذکر گزشتہ روز کراچی انٹر بورڈ کے چئیرمین جناب انوار احمد زئی نے پوزیشن ہولڈرز کی اعزاز میں منعقد کی جانے والی تقریب میں اپنے خطاب کے دوران کیا- چئیرمین انٹر بورڈ کا کہنا تھا کہ “ ہم بھی چاہتے ہیں کہ کراچی کو صرف اقتصادی معاشی شہر کے حوالے سے ہی نہیں بلکہ تعلیم کے حوالے سے بھی پہچانا جائے- اس تقریب میں چئیرمین انٹر بورڈ نے آرٹس ریگولر و پرائیوٹ٬ ہوم اکنامکس٬ ڈپلومہ آف فزیکل ٹیکنالوجی اور اسپیشل بچوں کے سالانہ امتحانات برائے 2015 کے نتائج کا اعلان کیا اور اس موقع پر پوزیشن ہولڈرز کو انعامات و تعریفی اسناد سے بھی نوازا- ہماری ویب نے اس موقع پر ہوم اکنامکس کے پوزیشن ہولڈرز سے خصوصی بات چیت کی- یہ بات چیت اب ہماری ویب کے قارئین کے پیشِ خدمت ہے-

سب سے پہلے ہم بات کریں گے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی خوش نصیب طالبہ سنیہ جمال سے- سنیہ نے 1200 میں سے 994 نمبر لے کر اے ون گریڈ حاصل کیا-

ہماری ویب: کالج کا نام؟
سنیہ جمال= رعنا لیاقت علی خان گورنمنٹ کالج آف ہوم اکنامکس-
 
image

ہماری ویب: پوزیشن حاصل کرنے پر کیا احساسات ہیں؟
سنیہ جمال= بہت اچھا محسوس کر رہی ہوں- پوزیشن کی امید نہیں تھی لیکن الحمدﷲ آگئی- اس سلسلے میں مجھے میری فیملی اور میرے سسرال کی بھرپور مدد حاصل تھی-

ہماری ویب: اکثر دیکھا گیا ہے کہ زیادہ تر پوزیشن ہولڈرز لڑکیاں ہوتی ہیں٬ آخر کیا وجہ ہے کہ لڑکے کیوں پوزیشن نہیں لے پاتے؟
سنیہ جمال= لڑکے پڑھائی کو سنجیدگی سے نہیں لیتے اور ان کا مقصد صرف پاس ( PASS ) ہونا ہوتا ہے-

ہماری ویب: ہوم اکنامکس میں داخلہ لینے کی کوئی خاص وجہ؟
سنیہ جمال= کوئی خاص وجہ تو نہیں تھی بس دلچسپی تھی اور فیملی کا مشورہ بھی یہی تھا-

ہماری ویب: ہوم اکنامکس کے مضمون کو کافی آسان سمجھا جاتا ہے٬ آپ کے خیال میں کیا واقعی ایسا ہی ہے؟
سنیہ جمال= ہم اکنامکس کو واقعی آسان تصور کیا جاتا ہے لیکن ایسا نہیں ہے٬ باقی مضامین میں تو آپ کو صرف پڑھائی کرنی ہوتی ہے لیکن اس میں آپ کو پراجیکٹس کو بھی دیکھنا ہوتا ہے-

ہماری ویب: کیا کوچنگ بھی جوائن کیا ہے؟
سنیہ جمال= نہیں٬ صرف خود سے ہی پڑھا-

ہماری ویب: آپ کی نظر میں اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کیا ہے؟
سنیہ جمال= امن و امان کی صورتحال پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے-

ہماری ویب: کیا نصابی کتابوں کے علاوہ بھی اور کتابوں کا مطالعہ بھی کرتی ہیں؟
سنیہ جمال= کبھی کبھی-

ہماری ویب: آپ کے خیال میں مستقبل میں ہوم اکنامکس کا مضمون کس فیلڈ میں آپ کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچا سکتا ہے؟
سنیہ جمال= یہ عام زندگی میں ہی آپ کو بہت زیادہ فائدہ پہنچاتا ہے-

ہماری ویب: آپ دوسرے طالبعلموں کو تعلیم میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے کے لیے کیا پیغام دیں گی؟
سنیہ جمال= اپنی تعلیم پر توجہ دیں٬ فیس بک وغیرہ پر وقت برباد نہ کریں تب ہی آپ اپنا مقصد حاصل کرسکتے ہیں-

اب ہم بات کریں گے سیکںڈ پوزیشن حاصل کرنے والی خوش نصیب طالبہ ملیحہ فیاض سے- ملیحہ فیاض نے 1200 میں سے 987 نمبر حاصل کر کے اے ون گریڈ اپنے نام کیا-

ہماری ویب: کالج کا نام؟
ملیحہ فیاض= رعنا لیاقت علی خان گورنمنٹ کالج آف ہوم اکنامکس-
 
image

ہماری ویب: پوزیشن حاصل کرنے پر کیا احساسات ہیں؟

ملیحہ فیاض= بہت اچھا محسوس کر رہی ہوں اور اس کامیابی کا سہرا میرے اساتذہ اور میرے والدین کے سر جاتا ہے-

ہماری ویب: اکثر دیکھا گیا ہے کہ زیادہ تر پوزیشن ہولڈرز لڑکیاں ہوتی ہیں٬ آخر کیا وجہ ہے کہ لڑکے کیوں پوزیشن نہیں لے پاتے؟
ملیحہ فیاض= لڑکیاں زیادہ تر گھر میں ہی رہتی ہیں اور پڑھائی کی شوقین بھی ہوتی ہیں-

ہماری ویب: ہوم اکنامکس کے مضمون کو کافی آسان سمجھا جاتا ہے٬ آپ کے خیال میں کیا واقعی ایسا ہی ہے؟
ملیحہ فیاض= جس کو شوق ہو اسے آسان لگتا ہے-

ہماری ویب: کیا کوچنگ بھی جوائن کیا ہے؟
ملیحہ فیاض= نہیں کوچنگ جوائن نہیں کیا بلکہ خود سے ہی پڑھا-

ہماری ویب: کس چیز نے آپ کی پڑھائی کو سب سے زیادہ متاثر کیا؟
ملیحہ فیاض= کوئی بھی ایسی چیز نہیں تھی جس نے میری پڑھائی کو متاثر کیا ہو-

ہماری ویب: کیا نصابی کتابوں کے علاوہ بھی اور کتابوں کا مطالعہ بھی کرتی ہیں؟
ملیحہ فیاض= نہیں میں صرف نصاب کی کتب کا ہی مطالعہ کرتی ہوں-

ہماری ویب: کالج میں طلبا تنظیموں کا وجود ہونا چاہیے؟
ملیحہ فیاض= جی ہاں ایسی چیزیں بھی کالج میں ضرور ہونی چاہئیں-

ہماری ویب: آپ کے خیال میں مستقبل میں ہوم اکنامکس کا مضمون کس فیلڈ میں آپ کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچا سکتا ہے؟
ملیحہ فیاض= متعدد فیلڈز ہیں اب اس کا انحصار آپ پر ہے کہ آپ کس فیلڈ کا انتخاب کرتے ہیں-

آخر میں اب ہم بات کرتے ہیں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ منال مرزا سے- منال نے 1200 میں سے 979 نمبر لے کر اے ون گریڈ حاصل کیا ہے-

ہماری ویب: کالج کا نام؟
منال مرزا= رعنا لیاقت علی خان گورنمنٹ کالج آف ہوم اکنامکس-
 
image

ہماری ویب: پوزیشن حاصل کرنے پر کیا احساسات ہیں؟
منال مرزا= بہت اچھا محسوس کر رہی ہوں- مجھے امید بھی نہیں تھی کہ میری پوزیشن آئے گی-؟

ہماری ویب: ہوم اکنامکس میں داخلہ لینے کی کوئی خاص وجہ؟
منال مرزا= کوئی خاص وجہ تو نہیں تھی بس اپنے شوق اور خوشی سے ہوم اکنامکس کا انتخاب کیا تھا- میں اس کے مضامین کا مطالعہ کرنا چاہتی تھی-

ہماری ویب: کیا کوچنگ بھی جوائن کیا ہے؟
منال مرزا= نہیں میں نے کبھی بھی کوچنگ جوائن نہیں کیا-

ہماری ویب: کس چیز نے آپ کی پڑھائی کو سب سے زیادہ متاثر کیا؟
منال مرزا= لوڈشیڈنگ اور حالات نے بہت متاثر کیا- حالات کی وجہ سے یہی یقین نہیں ہوتا تھا کہ کل پیپر ہو بھی سکے گا یا نہیں-

ہماری ویب: آپ کی نظر میں اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کیا ہے؟
منال مرزا= امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا چاہیے-

ہماری ویب: کیا نصابی کتابوں کے علاوہ بھی اور کتابوں کا مطالعہ بھی کرتی ہیں؟
منال مرزا= نہیں مجھے شوق نہیں ہے-

ہماری ویب: کالج میں طلبا تنظیموں کا وجود ہونا چاہیے؟
منال مرزا= ایسی تنظیمیں نہیں ہونی چاہئیں کالجز میں-

ہماری ویب: آئندہ زندگی میں کیا کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں؟
منال مرزا= میں ٹیکسٹائل ڈیزائنر بننا چاہتی ہوں-

ہماری ویب: آپ کے خیال میں مستقبل میں ہوم اکنامکس کا مضمون کس فیلڈ میں آپ کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچا سکتا ہے؟
منال مرزا= مجھے تو ہر فیلڈ میں ہوم اکنامکس کا صرف فائدہ ہی دکھائی دیتا ہے٬ نقصان تو کہیں بھی نہیں ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

Announcement of result or Preparation of result is very easy but successfully passing the Examination is very hard. Those students can evaluate who gets leading position in the results and make their parents and teachers proud. These students should be encouraged at every stage. On this purpose Hamariweb has chit chat with position holders of the Inter Home Economics.