انٹر نیٹ پرائیوسی

یہ حقیقت ہے کہ انٹرنیٹ پر پرائیوسی نام کی کسی سے کا کوئی وجود نہیں ہے اگر موبائل ، لیپ ٹاپ ، ٹیبلیٹ ، یا مائیکروسافٹ وئیر یا کسی بھی ڈیوائس پر انٹرنیٹ استعمال کیا جائے تو پھر پرائیویسی نا ممکن ہے اور ہمارا یہ سوچنا کہ چند احتاطی تدابیر سے ہم انٹر نیٹ پر اپنی معلومات خفیہ رکھ سکتے ہیں ، یہ خوش فہمی کے سوا کچھ بھی نہیں اور اسکی وجہ ہے " این ، ایس ، اے " کا پروگرام پرزم۔۔۔۔ّ

پرزم آخر ہے کیا ؟؟؟؟؟ واشنگٹن پوسٹ اور گارجین کی منظر عام پر لائی گئی دستاویزات سے اندازہ ہوتا ہے کہ پرزم امریکہ کی نیشنل سکیورٹی ایجنسی " این ، ایس ، اے " کا ایک خفیہ پروگرام کا کوڈ نیم ہے جسکے " این ، ایس ، اے "کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ امریکی شہریت کی حامل ، انٹرنیٹ کمپنیز ( گوگل ، فیس بک ، یاہو وغیرہ ) سے یوزر ڈیٹا حاصل کر کے اس ڈیٹے میں (سرچ ، کیوریز ، ایمیلز ، تصاویر ، پرائیویٹ میسیجز سمیت ہر چیز شامل ہے)، اور ڈیٹا کم از کم 8 سال سے اسی طرح حاصل کیا جا رہا ہے
انٹر نیٹ صارفین کو مطمئن کرنے کے لیے گوگل سمیت مائیکروسافٹ ، یاہو، ایپل اور فیس بک نے ٹرانپرنسی رپورٹ شائع کیں فیس بک کے چیف ایگزیکٹو مارک زکر برگ نے اعتراف کیا کہ "لوگوں کا فیس بک پر اعتماد کم ہوا ہے اور ایک دن میں فیس بک کے دس ملین اکاونٹس بند کر دئیے گئے جس میں اکثریت امریکی اور برطانوی شہریوں کی ہے جب کہ پاکستان اور دیگر ملکوں کے یوزر کو یہ احساس ہی نہیں کہ وہ ان کے ڈیٹے کی بنیاد پر کون کون اور کیا کیا کرسکتا ہے-
farheen riaz
About the Author: farheen riaz Read More Articles by farheen riaz: 33 Articles with 43714 views rukht e safar (رختِ سفر )the name of under which numerous column and Articals has been written by Columnist Farheen riaz
starting 2012
.. View More