سونے کے بازوؤں والا انسان اور 20 لاکھ جانیں

جیمس ہیرسن بھی ایک عام آدمی ہے جو دوسری افراد کی طرح اپنی بیٹی اور اس کے بچوں سے محبت کرتا ہے اور اپنے گھر کے قریب روزانہ چہل قدمی کرتا ہے لیکن اس جیمس کی ایک خوبی اسے کروڑوں افراد سے ممتاز بناتی ہے اور وہ ہے 20 لاکھ بچوں کی جان بچانا-
 

image


درحقیقت 78 سالہ جیمس ایک ایسے نایاب خون کا مالک ہے جو ان نوزائیدہ بچوں کی جان بچانے کے کام آتا ہے جو آر ایچ فیکٹر کا شکار ہوتے ہیں-

آسٹریلوی شہری جیمس گزشتہ 60 سالوں سے اپنا خون عطیہ کرتے آرہے ہیں اور اب تک 20 لاکھ بچوں کی جان بچا چکے ہیں- اور انہیں “ سونے کے بازوؤں“ والا انسان قرار دیا جاتا ہے-

جیمس کا کہنا ہے کہ “ جب میں 14 سال کا تھا تو میرے سینے کا آپریشن کیا گیا تھا اور میرا ایک پھیپھڑا نکال دیا گیا تھا- اس وقت میرے والد نے مجھے بتایا تھا کہ میرے جان بچانے کے لیے کئی لوگوں نے مجھے 13 لیٹر خون دیا ہے“-

“ یہ سنتے ہی میں نے فیصلہ کرلیا تھا جب میں 18 سال کا ہوجاؤں تو میں بھی خون عطیہ کروں گا- اور یہ سلسلہ آج تک چل رہا ہے“-
 

image

“ مجھے دوسروں کی جان بچا کر ایک خاص سکون حاصل ہوتا ہے اور اس کیفیت کو میں لفظوں میں بیان کرنے سے قاصر ہوں“-

جیمس کے مطابق خون دیتے وقت انہوں نے کبھی بھی سوئی کی جانب نہیں دیکھا اور وہ اس وقت ہمیشہ چھت کی جانب یا پھر نرس کو دیکھتے رہتے ہیں کیونکہ وہ سوئی کی تکلیف برداشت نہیں کرپاتے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

An Australian man who has been donating his extremely rare kind of blood for 56 years has saved the lives of more than two million babies. James Harrison, 74, has an antibody in his plasma that stops babies dying from Rhesus disease, a form of severe anaemia.