جہاز کے ایک ٹکٹ نے نام تبدیل کروا دیا

آئرلینڈ کی ائیر لائن اپنے سستے ٹکٹس کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے لیکن اس کی مقبولیت کی ایک وجہ بکنگ میں تبدیلی کی صورت میں ادا کیے جانے والے بھاری بھرکم اخراجات بھی ہیں- لیکن ایک نوجوان نے اپنا نام تبدیل کر کے ائیرلائن کا یہ حربہ بری طرح ناکام بنا دیا-
 

image


ہوا کچھ یوں کہ 19 سالہ طالبعلم ایڈم اسٹرونگ کے والد نے غلطی سے اپنے بیٹے کی ہوائی ٹکٹ فیس بک پر رکھے گئے نام ایڈم ویسٹ کے نام سے بک کروا دی- تاہم جب ایڈم اسٹرونگ کو اس غلطی کا علم ہوا تو اس نے ائیر لائن سے اپنا نام درست کرنے کی درخواست کی-

ائیر لائن کی جانب سے نوجوان کو آگاہ کیا گیا کہ نام کی تبدیلی کی صورت میں اسے 337 ڈالر کی فیس ادا کرنا ہوگی-

ایڈم اسٹرونگ نے اس مسئلے کا حل یہ نکالا کہ ائیرلائن کو فیس ادا کرنے کے بجائے سرکاری دفتر میں ہی اپنا نام تبدیل کر کے ایڈم ویسٹ کروا لیا اور یہاں انہیں کوئی فیس بھی ادا نہیں کرنی پڑی- اس طرح ہوائی ٹکٹ بھی درست ہوگیا-
 

image

ایڈم کے مطابق انہوں نے فیس بک پر اپنا یہ نام بیٹ مین کے کردار سے متاثر ہوکر رکھا تھا لیکن ائیر لائن کی بدولت اب یہی ان کا مستقل نام بن گیا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

How far would you go to avoid paying those annoying airline service fees? Adam West, a 19-year-old student of Leeds City College in England, literally changed his name to the original Batman actor.