اونٹنی کے دودھ کے فوائد

قارئین !دودھ پر آپ نے اکثر مضامین پڑھے ہوں گے لیکن میں آج اونٹنی کے دودھ کے طبعی فائدے بتانے کی کوشش کروں گا۔امید ہے کہ آپ کے علم میں اضافہ کا باعث بنے گا۔اونٹ ایک صحرائی جانور ہے اور یہ بغیر کچھ کھائے پیئے کئی دن تک زندہ رہ سکتا ہے۔قحط پڑنے پر بھی اس کے دودھ میں کمی نہیں آتی بلکہ یہ قحط زدہ علاقے میں لوگوں کے لئے اس کا دودھ پینا ان کی غذائی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ہمارے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ بھی اونٹنی کا دودھ بہت پسند کرتے تھے۔صحرا میں بسنے والے لوگوں کے لئے اونٹ کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔کیونکہ اونٹ ہی ایک ایسا جانور ہے جو صحرا کی سختی کو برداشت کر سکتا ہے۔

اونٹنی کے دودھ میں وٹامن سی،پروٹین اور نمکیات کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔یوں تو اﷲ تعالیٰ نے ہر جانور کے دودھ میں طاقت عطا کی ہے لیکن اونٹنی کے دودھ میں گائے اور بھینس کی نسبت دودھ میں چکنائی کم ہوتی ہے۔دودھ کسی بھی جانور کا ہو انسانی صحت کے لئے متوازن غذا ہے۔چکنائی کم ہونے کی وجہ سے اس میں سے مکھن حاصل نہیں کیا جا سکتا ۔مختلف ممالک میں اونٹنی کے دودھ سے پنیر تیار کیا جاتا ہے جو ذائقہ کے لحاظ سے منفرد ہوتا ہے۔ذائقہ کے لحاظ سے بھی دودھ میں کھارا پن پایا جاتا ہے۔

اونٹنی کے دودھ کا مزاج گرم اور مائل خشکی ہے۔اونٹنی کے دودھ میں چکنائی کی مقدار کم ہونے کی وجہ سے یہ معدے میں جمتا نہیں۔اگر جگر کے ساتھ تلی کے امراض ہوں تو پھر اونٹنی کا دودھ استعمال نہ کروایا جائے۔اونٹنی کے دودھ کا استعمال جاڑے کے موسم کے شروع یا درمیانی عرصہ میں کیا جائے۔اونٹنی کا دودھ انسانی بیماریوں کے خلاف قوت معدافعت پیدا کرتا ہے۔اس لیء اگر کوئی بیمار ہو تو اس کو اونٹنی کا دودھ پلایا جائے تاکہ وہ جلد صحت مند ہو جائے۔

ایک رپورٹ کے مطابق افریقہ کے ممالک میں جہاں ایڈز پایا جاتا ہے وہاں اونٹنی کے دودھ کو ایک نعمت سمجھا جاتا ہیاس کے عالوہ ڈاکٹرز بھارت،روس اور قزاقستان میں اونٹنی کے دودھ کے استعمال پر زور دیتے ہیں۔۔اونٹنی کے دودھ میں وٹامن سی کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے ۔کیونکہ وٹامن سی دھوپ اور لو سے محفوظ رکھتا ہے اور ابھی یہی موسم جاری ہے لہذا اس موسم میں اونٹنی کا دودھ پینا ہمیں لو سے محفوظ رکھ سکتا ہے اونٹنی کے دودھ میں وٹامن سی 23%ملی گرام فی لیٹر ہوتا ہے۔اس کے عالوہ اونٹنی کے دودھ میں ٹی بی کا جرثومہ نہ ہونے کے برابر ہے جب کہ گائے اور بھینس کے دودھ میں یہ جرثومہ پایا جاتا ہے۔
اونٹنی کے دودھ کے طبعی فائدے:
٭یہ دودھ قوت باہ میں اضافہ کرتا ہے۔
٭جسم کو طاقت فراہم کرتا ہے۔
٭بواسیر کے مریضوں کے لئے اونٹنی کا دودھ پینا مفید ہوتا ہے۔
٭اونٹنی کا دودھ جگر کی خشکی کو دور کرتا ہے اور بھوک بڑھاتا ہے۔
٭اونٹنی کا دودھ دست آور ہے اس کے پینے سے پیٹ کے کیڑے پیدا نہیں ہوتے۔
٭اونٹنی کا دودھ ذیابیطس کے مریضوں کے لئے فائدہ مند ہے کیونکہ اس میں انسولین پائی جاتی ہے۔
٭اونٹنی کا دودھ دمہ اور یرقان کے مریضوں کے لئے فائدہ مند ہے۔
٭جن مریضوں میں کولیسٹرول بڑھا ہو ان مریضوں کے لئے اونٹنی کا دودھ پینا اچھا رہتا ہے ۔
٭اونٹنی کا دودھ دل کے مریضوں کے لئے بھی مفید رہتا ہے۔
٭اونٹنی کا دودھ ہڈیوں کو بڑھنے میں مدد دیتا ہے۔
٭بینائی کو تیز کرتا ہے۔
٭اونٹنی کے دودھ کے استعمال سے بدن پر رونق ہوتا ہے۔
٭جذام کے مرض میں یہ دودھ نافع ہے۔
٭چکنائی کم ہونے کی وجہ سے وزن میں کمی ہوتی ہے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

H/Dr Ch Tanweer Sarwar
About the Author: H/Dr Ch Tanweer Sarwar Read More Articles by H/Dr Ch Tanweer Sarwar: 320 Articles with 1829133 views I am homeo physician,writer,author,graphic designer and poet.I have written five computer books.I like also read islamic books.I love recite Quran dai.. View More