سال 2015: قیمتی ترین برانڈز٬ کون کہاں ہے؟

دنیا کی مختلف قیمتی ترین اشیاﺀ کے بارے میں جب بھی آپ مطالعہ کرتے ہیں تو وہ عموماً سونے یا پھر ہیروں سے آراستہ ہوتی ہیں اور یہی چیز ان کو قیمتی بناتی ہے- لیکن آج ہم دنیا کے سب سے قیمتی برانڈز کے بارے میں بتائیں گے جن کا نام ہی ان کی مصنوعات کی کامیابی اور اعتماد کی ضمانت ہوتا ہے٬ اور یہی چیز ان کو قیمتی بھی بناتی ہے- اس آرٹیکل میں آپ جانیں گے سال 2015 کے دنیا کے قیمتی ترین برانڈز کونسے ہیں اور ساتھ ہی یہ بھی سال 2014 میں ان کی پوزیشن کیا تھی؟ یہ فہرست Brandz کی جاری کردہ ہے جس نے دنیا کے سو سرفہرست عالمی برانڈز کی درجہ بندی کی ہے- رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2014 میں ٹاپ سو برانڈز کی مالیت 14 فیصد اضافے کے ساتھ رواں سال 3.3 کھرب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔
 

ایپل
ایپل جو کہ گزشتہ سال گوگل سے شکست کھا کر قیمتی ترین برانڈز کی فہرست میں دوسری پوزیشن پر جا پہنچا تھا اس سال دوبارہ سے پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کا میاب ہوگیا ہے- اس وقت ایپل کے اثاثوں کی مالیت 246.9 ارب ڈالر ہے-

image


گوگل
گزشتہ سال دنیا کے قیمتی ترین برانڈز کی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی کمپنی گوگل اس سال ایپل سے شکست کھا کر دوسری پوزیشن پر جاپہنچی ہے- اس وقت گوگل کے اثاثوں کی مالیت 173.6 ارب ڈالر ہے-

image


مائیکرو سوفٹ
دنیا کی امیر ترین شخصیت بل گیٹس کی کمپنی مائیکرو سوفٹ رواں سال قیمتی ترین برانڈز کی فہرست میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی جبکہ 2014 میں یہ چوتھے نمبر پر تھی- اب اس کمپنی کے اثاثوں کی مالیت 115.5 ارب ڈالر ہے-

image


آئی بی ایم ٹیکنالوجی
سال 2015 میں قیمتی ترین برانڈز کی فہرست میں چوتھی پوزیشن پر آئی بی ایم ٹیکنالوجی ہے جبکہ گزشتہ سال یہ کمپنی تیسری پوزیشن پر تھی جہاں اب مائیکرو سوفٹ براجمان ہے- اس وقت آئی بی ایم کے اثاثوں کی مالیت 93.9 ارب ڈالر ہے-

image


ویزا کریڈٹ کارڈز
اس سال ویزا کریڈٹ کارڈز کی رینکنگ میں مزید بہتری آئی اور وہ دو درجے اوپر آنے کے بعد مذکورہ فہرست پانچویں نمبر پر ہے جبکہ گزشتہ سال یہ کمپنی ساتویں پوزیشن پر تھی- اس وقت ویزا کریڈٹ کے اثاثوں کی مالیت 91.9 ارب ڈالر ہے-

image


اے ٹی اینڈ ٹی ٹیلی کام
دنیا کے قیمتی ترین برانڈز کی فہرست میں اے ٹی اینڈ ٹی ٹیلی کام اس سال چھٹی پوزیشن پر آئی ہے جبکہ سال 2014 کی فہرست میں یہ کمپنی آٹھویں پوزیشن پر تھی جبکہ گزشتہ سال چھٹے نمبر پر تھی- اس کمپنی کے اثاثوں کی مالیت 89.4 ارب ڈالر ہے-

image


ویرائزن
ویرائزن اس سال دنیا کے ٹاپ ٹین برانڈز میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہے جبکہ پچھلے سال دس سرفہرست برانڈز میں اس کا ذکر موجود نہیں تھا- سال 2015 کی اس فہرست میں ویرائزن کا ساتواں نمبر ہے- اس کمپنی کے اثاثوں کی مالیت 86 ارب ڈالر ہے-

image


کوکا کولا
سافٹ ڈرنکس بنانے والی کمپنی کوکا کالا اس سال آٹھویں پوزیشن پر ہے اور اس کی رینکنگ میں بھی کمی واقع ہوئی ہے کیونکہ سال 2014 میں یہ کمپنی چھٹی پوزیشن پر تھی- اس کے اثاثے 83.8 ارب ڈالر ہیں-

image


میکڈونلڈ
اس سال میکڈونلڈ بھی چار درجہ کمی کے ساتھ سال 2015 کے قیمتی ترین برانڈز کی فہرست میں نویں پوزیشن پر ہے جبکہ گزشتہ سال میکڈونلڈ کو پانچویں پوزیشن حاصل تھی- اس وقت میکڈونلڈ کے اثاثوں کی مالیت 81.1 ارب ڈالر ہے-

image

مالبورو ٹوبیکو
دنیا کا دسواں قیمتی ترین برانڈ مالبورو ٹوبیکو ہے اور اس کے درجات میں بھی تنزلی دیکھنے میں آئی ہے کیونکہ گزشتہ سال یہ کمپنی نویں نمبر پر تھی- اب اس کے اثاثوں کی مالیت 80.3 ارب ڈالر ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

The launch of the iPhone 6 and its smartwatch helped Apple to easily overtake Google and reclaim the mantle of world’s most powerful brand, according to a survey. Apple has been named number one in the annual Brandz global brand power list, with a 67% increase in estimated value to $247bn (£161bn), while Facebook proved to be the biggest mover among the top 100 doubling its brand value to more than $70bn.