لیموں کا شربت کیوں پیا جائے؟ حیرت انگیز وجوہات

لیموں قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے اور وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے-لیموں میں وٹامن بی، کیلشیم، فاسفورس اور پوٹاشیم بھی مختلف مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ بے شمار فوائد کے حامل لیموں کو جب پانی میں شامل کیا جاتا ہے تو اس کے فوائد میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے- لیموں کے شربت یا رس جسے بعض اوقات لیموں پانی بھی کہا جاتا ہے کو ضرور ہمیں اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنانا چاہیے-

Lemon Water For An Immune System Boost
لیموں وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے اور یہ وٹامن جسمانی دباؤ کو کم کرتا ہے- یہی وجہ ہے کہ ماہرین دباؤ کی صورتحال میں وٹامن سی سے بنی سپلیمنٹ کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں- اس کے علاوہ یہ وٹامن انسان کے مدافعتی نظام کو بہتر اور مضبوط بنانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے-
 

image


Digestion
صبح سویرے نہار منہ پانی میں لیموں کا رس نچوڑ کر پینے سے انسان کا جسم تروتازہ ہوجاتا ہے- یہ جوس پورے دن کے لیے آپ کے نظامِ ہضم کو اپنے امور سرانجام دینے کے لیے مدد فراہم کرتا ہے- اگر آپ روزانہ صبح ایک گلاس لیموں کا شربت پینے کو اپنی عادت بنالیں تو آپ خود اپنے ہاضمے کے نظام کو بہتر ہوتا محسوس کریں گے-

For A Happy Liver
صبح سویرے ایک گلاس لیموں کا رس یا شربت پینے سے جسم اور خصوصاً جگر کو ایک نئی قدرتی توانائی حاصل ہوتی ہے- لیموں کا شربت معدے کی تیزابیت کے ختم کرنے کے حوالے سے بھی ایک مثبت کردار ادا کرتا ہے-

Eliminating Toxins
لیموں کا رس پینے کا ایک بڑا فائدہ یہ بھی ہے کہ یہ جسم میں موجود زہریلے مادوں کو باہر نکال دیتا ہے اور یوں انسان چست و توانا رہتا ہے-
 

image

Healthier Skin
صبح سویرے لیموں کا شربت پینے سے جب جسم سے زہریلے مادے خارج ہوتا ہے اور نظام ہضم میں تیزی آتی ہے تو یہ عوامل جلد کو صحت مند بناتے ہیں- اس کے علاوہ لیموں میں پایا جانے والا وٹامن سی جلد اور ہڈیوں کے اہم جز collagen کی پیداوار کو بھی فروغ دیتا ہے- لیموں کا شربت آپ کے چہرے کو ایک خاص چمک فراہم کرتا ہے-

Weight Loss
وزن میں کمی کے لیے لیموں کا شربت یا رس ایک بہترین مشروب ہے- اس میں پایا جانے والا pectin فائبر وزن میں کمی لانے کے لیے ایک اہم کردار ادا کرتا ہے-

Energy Boost
لیموں کا شربت جب نظامِ ہضم میں داخل ہوتا ہے تو جسم کو توانائی فراہم کرتا ہے- اس کے علاوہ یہ ڈپریشن میں کمی میں لاتا ہے- ایک دلچسپ حقیقت یہ ہے کہ لیموں کی خوشبو بھی ہمارے اعصابی نظام پر اثر انداز ہوتی ہے-
 

image

Replace Caffeine With Lemon Water
آپ شاید اس بات پر یقین نہیں کریں گے لیکن یہ حقیقت ہے کہ صبح سویرے ایک گلاس لیموں کا شربت پینے کے بعد آپ کو کسی بھی ایسے مشروب کی طلب محسوس نہیں ہوگی جو کیفین پر مشتمل ہو اور آپ اس کے کے عادی ہوں- لیموں کا رس جسم کو تروتازہ کرتا ہے٬ توانائی بخشتا ہے اور بیدار کرتا ہے-

Fighting Infections
لیموں کا رس کا ایک قابلِ ذکر فائدہ یہ بھی ہے کہ یہ وائرل انفیکشن کے خلاف ڈھال بننے کی صلاحیت رکھتا ہے اور گلے کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے- چونکہ یہ ہمارے جسم کے مدافعتی نظام کو تیز کرتا ہے اس لیے ہمارا جسم مختلف انفیکشن کے خلاف لڑنے کے قابل ہوجاتا ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Lemon is a citrus fruit crammed with Vitamin C famous for its ability in promoting weight loss; the benefits of lemon mixed with water are extensive.Like Lemon Water For An Immune System Boost or For A Happy Liver etc.