پاکستان کے SSG کمانڈو دنیا کی بہترین فورس قرار

دنیا بھر کی افواج اپنا ایک ایسا اسپیشل یونٹ ضرور رکھتی ہیں جو مخصوص حالات میں اپنی خدمات سرانجام دیتا ہے- عام طور پر اس یونٹ کی خدمات اس وقت حاصل کی جاتی ہیں جب حالات بے قابو ہوجائیں اور دیگر فورسز قانون کی عملداری کروانے میں ناکام دکھائی دیں-
 

image


ایسا ہی ایک اسپیشل یونٹ پاکستانی فوج میں موجود ہے جسے “ ایس ایس جی “ کے نام سے جانا جاتا ہے- اور اس یونٹ میں موجود کمانڈو انتہائی خطرناک اور ناقابلِ یقین صلاحیتوں کے مالک ہیں-

حال میں ہی معروف آسٹریلوی ویب سائٹ ’بزنس انسائڈر‘ نے دنیا کی بہترین ایلیٹ فورسز کی درجہ بندی کی ہے-اور اس درجہ بندی کے لحاظ سے پاکستان کے ’’اسپیشل سروسز گروپ‘‘ یعنی ایس ایس جی کو دنیا کی سب سے بہترین ایلیٹ فورس قرار دیا گیا ہے-

آسٹریلوی ویب سائٹ کے سروے کے مطابق “ پاکستان کے ایس ایس جی گروپ کے کمانڈو انتہائی متاثر کن٬ تربیت یافتہ اور سختیاں برداشت کرنے کی صلاحیتوں سے مالا مال ہیں اور ہر وقت مشکل حالات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوتے ہیں“-
 

image

اسپیشل یونٹس کی اس درجہ بندی میں پہلے نمبر پر پاکستان کا ایس ایس جی گروپ٬ دوسرے نمبر پر اسپین کی ’نیول اسپیشل وارفیئرفورس‘ ٬ تیسرے نمبر پر روس کا ’الفا گروپ‘، چوتھے نمبر پر فرانس کا ’نیشنل گینڈار میری گروپ‘ پانچویں نمبر پر اسرائیل کی ’سائرت متکال‘، چھٹے نمبر پر برطانیہ کی ’اسپیشل ایئرسروس‘، ساتویں نمبر پر برطانیہ کی ’اسپیشل بوٹ سروس‘، آٹھویں نمبر پر ’امریکی نیوی سیل‘ اور نویں نمبر پر ’امریکی میرین‘ ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

According to the survey publication of the Australian Business Insider, SSG Commandos of Pakistan are the most effective, highly and accurately trained and toughest force of the World followed by Naval Special Warfare Force (Spain) and Alpha Group (Russia).